... loading ...
شی جن پنگ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ، دونوں باہمی معاملات پر مذاکرات کے لیے جلد ملاقات کے لیے تیار، تجارتی جنگ شروع کی گئی تونقصان امریکی صنعتوں کو ہوگا ،چینی اخبار
ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی بیانات کے مطابق وہ چینی مصنوعات پر 45 فیصد ڈیوٹی عائد کرنا چاہتے ہیں،منتخب ہونے سے قبل مسٹر ٹرمپ نے ایشیا کی بڑی معیشت چین کو امریکا کا دشمن بھی قرار دیا تھا
اب جبکہ امریکا کے نومنتخب صدر اپنے عہدے کاحلف اٹھانے اور ایوان صدر میں منتقلی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، پوری دنیا میں ان کے دور صدارت میں مختلف ممالک کے ساتھ ان کے تعلقات کی نوعیت زیر بحث ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع کامیابی نے جہاں امریکی عوام کو ششدر کردیاہے وہیں پوری دنیا اب امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی متوقع نئی جہتوں پر غور کرنے اور اس حوالے سے صف بندی میں مصروف ہے۔
اب تک اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف مقامات پر تقریروں اور بیانات کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کے جو خیالات سامنے آئے ہیں ان سے اندازہ ہوتاہے کہ یورپی ممالک اور چین کو خاص طور پر امریکا کے ساتھ اپنے سیاسی ،فوجی اور تجارتی تعلقات کو از سرنو استوار کرنا پڑے گا،خاص طورپر چین امریکا تجارتی تعلقات پر خاصے منفی اثرات رونما ہونے کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران عام جلسوں کے علاوہ نجی محفلوں میں بھی امریکا چین تجارتی تعلقات پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے رہے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف یہ کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران چین کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں بلکہ اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں درآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر 45 فیصد ڈیوٹی عائد کرنا چاہتے ہیں،صدارتی مہم میں وہ چین پر یوآن کی قدر میں مداخلت کرنے اور تجارتی چوری کا الزام عائد کرچکے ہیں۔ منتخب ہونے سے قبل مسٹر ٹرمپ نے ایشیا کی بڑی معیشت چین کو امریکا کا دشمن بھی قرار دیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ چین نے مصنوعی طور پر اپنی کرنسی کی قیمت کم رکھی ہے تاکہ وہ اپنی برآمدات کو تقویت پہنچا سکے۔
چین کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کی وجہ سے ان کی کامیابی کے بعد چین کے ساتھ کاروبار کرنے والے تجارتی ادارے خاصی گومگو کاشکار نظر آتے ہیں ،اور امریکی صنعت کاروں کے ایک گروپ نے تو ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ وارننگ دی ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کرنے کی احمقانہ غلطی نہ کریں ورنہ امریکی صنعتیں بند ہوجائیں گی،جس سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا اوراس کی وجہ سے امریکی قوم انہیں تنقید کا نشانہ بنائے گی۔
ادھر ایک دوسری اطلاع کے مطابق چین اور امریکا کے نو منتخب صد ر کے درمیان پہلی مرتبہ رابطہ ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کے جذبات کااظہار کیاہے ۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق پیر کو صدر شی جن پنگ نے ٹیلیفون پر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی اور کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کو ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے اور یہ کہ بہت سی چیزوں میں تعاون ہو سکتا ہے۔خبروں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ چین اور امریکا کے باہمی تعلقات پر مذاکرات کے لیے جلد ہی ملاقات کریں گے۔سی سی ٹی وی (چائنا ٹی وی )کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے چین کو ایک بڑا اور اہم ملک قرار دیا اور اس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کے خیال میں چین اور امریکا کے بہتر تعلقات دونوں ممالک کے لیے سودمند ہیں ۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے بہت جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر سے بات کرتے ہوئے چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ واضح کیاکہ باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے دونوں ملکوں کے پاس تعاون کے سوا کوئی آپشن نہیں جبکہ عالمی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ٹرمپ نے چینی صدر سے کہا کہ وہ چین امریکا تعلقات مضبوط کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
چین اور امریکا کے درمیان مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ایک چینی اخبار نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی جنگ شروع کی تواس کا نقصان امریکی صنعتوں کو ہوگا کیونکہ چین بھی امریکی جارحیت کے خلاف اقدامات کرے گااوربوئنگ کے آڈرز ایئر بس کو منتقل کردیئے جائیں گے۔ اخبار کے مطابق چین میں امریکی گاڑیوں اور آئی فون کی فروخت اثر انداز ہوگی جبکہ امریکی سویابین اور مکئی کی درآمد بند ہو جائے گی، حصول علم کے لئے امریکا جانے والے طالب علموں کی تعداد کم کردی جائے گی۔
سی سی ٹی وی کے مطابق صدر جن پنگ اورڈونلڈ ٹرمپ نے ‘قریبی تعلقات برقرار رکھنے، بہتر عملی تعلقات بنانے اور باہمی مفاد کے مسائل اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے جلد ممکنہ تاریخ پر مذاکرات کرنے کا عہد کیا ہے۔ خبروں کے مطابق چین کے سربراہ مملکت سے بات چیت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکا اور چین ایک دوسرے کے روایتی حریف رہے ہیں تاہم دونوں میں تجارتی تعلقات بہتر ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے قوت کے ساتھ امن قائم کرنے اور امریکی بحریہ کے لیے مضبوط بنانے کی پالیسی اپنانے کا عہد کیا ہے۔
انھوں نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے میں بھی ردوبدل کرنے کی ضرورت کااظہار کیا ہے ،تاہم تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ مسٹر ٹرمپ نے اب تک دور دراز کے فضول کے مسائل میں اپنی عدم دلچسپی کا عندیہ دیا اور ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ کے تحت آزاد تجارت کے معاہدے کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔خیال رہے کہ اس مجوزہ معاہدے میں بہت سے ایشائی ممالک شامل ہیں اور اس سے وہاں امریکی اثرورسوخ میں اضافہ ہوگا لیکن امریکا میں روزگار کی کمی کے سبب مسٹر ٹرمپ نے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی۔
ادھر اخباری رپورٹس کے مطابق نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں نفرتیں بڑھنے لگیں۔ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے کی بجائے پولیس اہلکار نے پاکستانی نژاد ڈرائیورکو دھمکی دی کہ’میں تم سے تمام چیزیں چھین لوں گا‘مذکورہ پاکستانی شخص سی این این کے صحافی ڈیوڈ گریگوری کاڈرائیورہے جو واقعے کے وقت کارمیں پچھلی نشست پرموجود تھے ،جنہوں نے یہ جملہ سنا بھی اوربعدمیں بتایا کہ پولیس آفیسر نے ڈارئیور کو یہ بھی دھمکی دی کہ ’ میں تمھارا سر بھی اتار لوں گا‘۔اس واقعے کو انٹر نیٹ پر شیئر کئے جانے کے بعدپولیس حکام اورمیئر نے امریکی صحافی سے رابطہ کیااور پاکستانی ڈرائیور سے ملاقات کی اور کہا کہ پولیس اہلکار کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مختلف ممالک خاص طورپر چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے حوالے سے مذکورہ بالا رپورٹوں سے قطع نظر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہا پسندانہ خیالات نے امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے علاوہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کو بھی بوکھلا کر رکھ دیا ہے جس کااندازہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم ا?ئی سکس کے سابق سربراہ سر جان سیورز کے اس انتباہ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔سر جان سیورز نے کہا کہ اگر ٹرمپ کی انگلی ایٹم بم کے بٹن پر ہو گی اور کسی بین الاقوامی صورت حال میں ان کا ردعمل زیادہ ہو گیا تو جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔ایم آی سکس کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ جب ٹرمپ پر تنقید ہوتی ہے تو وہ بہت شدت سے ردعمل دیتے ہیں۔
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...