وجود

... loading ...

وجود

سفر یاد۔ ۔ ۔ قسط10

منگل 15 نومبر 2016 سفر یاد۔ ۔ ۔ قسط10

جنادریہ کیمپ میں ہمیں ایک کنٹینر میں کیبن الاٹ کردیا گیا۔ کیبن میں دو افراد کے رہنے کی جگہ تھی، کسی کسی کیبن میں بیڈ پر بیڈ لگا کر چار لوگوں کے لیے جگہ بھی بنا دی گئی تھی۔ ہمارے کیبن میں فی الحال ابھی کوئی اور نہیں تھا اس لیے ذرا سکون محسوس ہوا۔ سامان کیبن میں رکھ کر ہم نے کیمپ کا چکر لگایا، لوگ کام سے واپس آچکے تھے، کوئی نہا رہا تھا تو کوئی کچن میں کھانابنانے میں مصروف تھا۔ اکثریت بنگلا دیشی اور بھارتی باشندوں کی تھی جبکہ کچھ مصر،فلپائن اور سری لنکا کے باشندے بھی نظر آئے۔ مصریوں کے لیے رہائش کا عمدہ انتظام تھا۔ اس کے بعد فلپائنی لوگوں کے لیے بھی اچھی رہائش مہیا کی گئی تھی، باقی سب ہما شما کنٹینرز کے کیبنوں میں رکھے گئے تھے۔ کیمپ میں کوئی پاکستانی تھا نہیں، ویسے بھی نہ ہم نے کسی کو لفٹ کرائی نہ ہی کسی نے ہم سے سلام دعا لینے کی کوشش کی۔ ایسے ہی ادھر اْدھر گھومنے کے بعد کیمپ سے باہر نکل آئے۔ سوچا سڑک سڑک چلتے ہیں کوئی کیفے ٹیریا یا ہوٹل مل گیا تو رات کاکھانا کھا لیں گے۔ سامنے تو لق و دق میدان تھا اس لیے کیمپ سے نکل کردائیں جانب چلنا شروع کردیا۔ کافی دور جانے کے بعد ایک چھوٹا سا کیفے ٹیریانظر آیا تو دل کو کچھ قرار آیا کہ پیٹ پوجا کا انتظام ہوگیا، کیفے ٹیریا میں کھانا دستیاب نہیں تھا اس لیے چائے اور سینڈوچ سے کام چلایا یہ اور بات کہ سینڈوچ ٹھنڈے اور باسی تھے۔ اجنبی دیس میں گھر کی قدریاد آتی ہے جہاں ماں بہن یا بیوی گرما گرم روٹیاں بنا تی ہے اور ہم کھاتے ہوئے نخرے دکھاتے ہیں۔ دیار غیر میں تو گھرکا کھانا قسمت والوں کو نصیب ہوتا ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے جن لوگوں نے خلیجی ملکوں میں فیملیزرکھی ہوئی ہیں اکثر ا ن کو بھی بیگم کے ہاتھوں کی پکی ہوئی روٹی دستیاب نہیں ہوتی۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ خواتین شدید گرمی کی وجہ سے باورچی خانے کا رخ کم ہی کرتی ہیں وہ صبح صبح سالن بنا لیں یہی بہت ہے ورنہ دوپہر اور رات میں روٹیاں بنانا ان کے بس کی بات نہیں۔ جو لوگ مجرد(تنہا)رہتے ہیں ان کے لیے توسالن بنانا بھی مشکل ہوتا ہے اس لیے ہوٹل ہی ان کے کھانے پینے کا سہارہ بنتے ہیں۔ ویسے کچھ لوگ ٹائم پاس اور اپنی صحت کے خیال سے سالن پکانا شروع کردیتے ہیں لیکن روٹی کے لیے وہ بھی کسی ہوٹل یا بھٹی کے محتاج رہتے ہیں۔ ویسے تو سعودی عرب اور دیگر خلیجی ملکوں میں پکی پکائی روٹی بھی مل جاتی ہے لیکن اس میں وہ تازہ روٹی کی خوشبو ہوتی ہے نہ ویسا ذائقہ۔ ارے ہاں روٹی کو یہاں خْبز کہتے ہیں جس کی جمع خبوس ہے۔ یہاں مصریوں اور افغانیوں کی بھٹیاں بھی رہائشی علاقوں میں اکثر جگہوں پر لگی ہوتی ہیں جہاں سے تازہ روٹی دستیاب ہوجاتی ہے، مصریوں کی بھٹی میں پکی روٹی کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے ، یہ ہماری روٹی سے قدرے چھوٹی اور پھولی ہوئی ہوتی ہے، اس روٹی کو خبْز کہتے ہیں ، افغانی بھٹی کی روٹی کو تمیس کہا جاتاہے یہ ہماری تندوری روٹی کی طرح ہی ہوتی ہے لیکن ہماری روٹی سے کافی بڑی ہوتی ہے۔
ہم کچھ دیر یونہی بلا مقصد کیفے ٹیریا میں بیٹھے رہے، کیفے ٹیریا والا کیرالہ کا تھا، کیرالہ بھارت کی جنوبی ریاست ہے جس کی زبان تہذیب و ثقافت سب شمال والوں سے الگ ہے، انہیں نہ اردو آتی ہے نہ ہی یہ ہندی جانتے ہیں، اس لیے اس کیفے ٹیریا والے سے بات چیت کی کوئی صورت نہیں تھی۔ اتنے میں ایک نوجوان عرب لڑکا کیفے ٹیریا میں داخل ہوا، وہ اپنا روایتی لباس پہنے ہوا تھا، لمبی سی ٹخنوں کو چھوتی سفید قمیض جس کے چاک سلے ہوئے ہوتے ہیں اور سر پر رومال جس کو سیاہ موٹی ڈور سے باندھا گیا ہوتا ہے۔ اس لباس کوجبہ کہتے ہیں جبکہ سر کے رومال کو شماغ کہا جاتا ہے اور اس رومال کو جس موٹی سیاہ ڈوری سے باندھا جاتا ہے اس کو غترہ کہتے ہیں۔ یعنی وہ لڑکا اصلی تے وڈا عربی تھا، ہم جینز کی پینٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھے۔ چائے لیکر وہ نوجوان سیدھا ہماری طرف آیا اور عربی میں کچھ کہنے لگا۔ سلام تک تو ہماری سمجھ میں آیا جس کے جواب میں ہم نے تجوید کے ساتھ وعلیکم سلام کہا۔ باقی کچھ سمجھ میں آتا تو ہم کچھ کہتے سنتے۔ نوجوان عربی نے دوبارہ کچھ کہا جس کے جواب میں ہم نے انگریزی میں کہا کہ بھائی ہمیں عربی نہیں آتی اگر تم کو انگریزی آتی ہے تو بات ہو سکتی ہے۔ اب اس عربی نوجوان نے گلابی انگریزی میں کہا کہ وہ ہمیں سْوری یعنی شام کا باشندہ سمجھا تھا۔ ہم نے بتایا ہم پاکستانی ہیں تو اس نے بات چیت مزیدآگے نہیں بڑھائی، چائے اٹھائی اور کیفے ٹیریا سے باہر نکل گیا۔ ہم بھی کیفے ٹیریا سے اٹھے اور اپنے کیمپ کی راہ لی۔ اپنے کیبن میں پہنچ کر اے سی چلایا اور کمبل تان کر سونے کے لیے لیٹ گئے، کرنے کو کچھ تھا نہیں ،نہ ٹی وی تھا نہ ریڈیو، اس لیے جلدی سونے میں ہی عافیت نظر آئی۔ صبح جنادریہ کالج بھی جانا تھا ڈیوٹی کا پہلا دن تھا اور وہاں پاکستانی بھائی یعنی گلال صاحب سے بھی ملنا تھا۔ یہ گلال بھی کوئی نام ہے ،بس یہی سوچتے ہوئے آنکھ لگ گئی۔۔۔۔ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں


اسلامی اتحادی فوج پر اعتراضات اور شکوک وشبہات کے سائے ایچ اے نقوی - بدھ 05 اپریل 2017

سعودی عرب کی زیر قیادت مسلم ممالک کے عسکری اتحاد کی کمان کا معاملہ اس اتحاد کے قیام کے بعد ہی سے پوری مسلم دنیا خاص طورپر پاکستان میں زیر بحث رہا ہے’ یہی وجہ ہے کہ ابتدا میں پاکستان نے اس اتحاد میں شمولیت سے گریز کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں بوجوہ پاکستان بھی اس اتحاد میں شامل ہوگ...

اسلامی اتحادی فوج پر اعتراضات اور شکوک وشبہات کے سائے

سفر یاد۔۔۔ قسط21 شاہد اے خان - جمعه 02 دسمبر 2016

ہمیں کیمپ میں پانچواں روز تھا کہ جمعہ آگیا، یہاں جمعے کو چھٹی ہوتی ہے اس لئے صبح کالج تو نہیں جانا تھا لیکن مشکل یہ آپڑی تھی کہ کیمپ میں وقت کیسے گزرے گا، خیر ہم نے بستر پر پڑے رہنے میں عافیت جانی لیکن دس بجے کے قریب چار و ناچار اٹھنا ہی پڑا۔ ناشتے کے لئے جنادریہ بازار تک جانا ہی...

سفر یاد۔۔۔ قسط21

سفر یاد۔۔۔ قسط20 شاہد اے خان - جمعرات 01 دسمبر 2016

ہم عجیب شش وپنچ میں پڑے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر کااسسٹنٹ دروازے کے بیچ میں کھڑا ہمیں گھور رہا تھا۔ ہم نے کہا ہماری شرٹ ڈاکٹر کے کمرے میں ہے ہمیں وہ لینی ہے۔ اسسٹنٹ بولا واپس جاتے ہوئے آپ شرٹ پہن کر ہی جائیں گے ابھی جائیں یورین پاس کریں، ہم نے کہا بھائی تم خود ہی شرٹ لادو ہمیں ضروری کام ہ...

سفر یاد۔۔۔ قسط20

سفر یاد ۔۔قسط12 شاہد اے خان - جمعرات 17 نومبر 2016

جلال صاحب سے مختصر تعارف کے بعد ہم اپنے دفتر لوٹ گئے۔ جہاں موجود دیگر لوگوں سے تعارف کے مرحلے کے بعد اپنے کام میں لگ گئے۔ جلال صاحب سے دوسری ملاقات لنچ ٹائم میں ہوئی۔ جلال صاحب ٹہلتے ہوئے ہماری طرف آگئے اور کھانے کی دعوت دی، جسے ہم نے ایسے قبول کیا جیسے صحرا میں بھٹکتا مسافرپانی ...

سفر یاد ۔۔قسط12

سفریاد ۔۔۔قسط 11 شاہد اے خان - بدھ 16 نومبر 2016

جنادریہ کالج میں نوکری کا پہلا دن تھا، فکر کی وجہ سے آنکھ صبح الارم سے پہلے ہی کھل گئی۔واش رومز کیمپ میں کچھ فاصلے پر بنے ہوئے تھے پانی بہت ٹھنڈا تھا، صحراکی یہی خاصیت ہے دن کتنے بھی گرم ہوں راتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ وہاں سے فارغ ہوئے تو ناشتے کی فکر ستانے لگی۔ ہم نے ناشتے کے لیے کوئ...

سفریاد ۔۔۔قسط 11

سفر یاد ۔۔۔قسط 9 شاہد اے خان - اتوار 13 نومبر 2016

احمد نے آتے ہی ہمیں طلب کیا، کہا اپنا سامان اٹھا لو تمہیں تمہاری ملازمت کی سائٹ پر پہنچانا ہے۔ ہم نے پوچھا ہماری سائٹ کہاں ہے جواب ملا جنادریہ کالج۔ دراصل ہماری کمپنی ایک بڑی مینٹی ننس کمپنی تھی جس کا کام مختلف اداروں میں مرمت اور دیکھ بھا ل کا کام انجام دینا تھا۔ پورے سعودی عرب ...

سفر یاد ۔۔۔قسط 9

سفر یاد۔۔۔قسط 8 شاہد اے خان - هفته 12 نومبر 2016

ریاض کے شگا صالحیہ میں تیسرا دن تھا،ہم بطحہ بازار کے پاکستانی ہوٹل پر ناشتے کے لیے نکلے ، اصرار کرکے دونوں مصریوں سمیر اورعضام کو بھی ساتھ لے لیا۔ ہم لوگوں نے انہیں اپنا مہمان بنا لیا تھا حالانکہ وہ بھی ہماری ہی طرح کمپنی کے ملازم تھے لیکن ہمارے گروپ نے طے کیا کہ کیونکہ ہم پہلے ش...

سفر یاد۔۔۔قسط 8

سفریاد ۔۔۔قسط 7 شاہد اے خان - جمعه 11 نومبر 2016

ہم بطحہ سے ہوٹل واپس پہنچے تو اپارٹمنٹ میں دو اجنبی موجود تھے۔ سلام دعا کے بعد تعارف کا مرحلہ آیا۔ ایک کا نام عضام اور دوسرے کا سمیر تھا، دونوں کا تعلق مصر سے تھا۔ ہم سب نے بھی اپنے نام بتائے اور بتایا کہ ہمارا تعلق پاکستان سے ہے۔ تعارف کا یہ مرحلہ توآسانی کے ساتھ طے ہو گیا، باقی...

سفریاد ۔۔۔قسط 7

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر