... loading ...
سوئی گیس کی دریافت ،سینڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ،ریکوڈک ذخائر اور اب سی پیک کے عظیم منصوبوں کے ثمرات بلوچ عوام تک نہ پہنچنے سے احساس محرومی میں اضافہ
بھارت اور ایران نے چاہ بہاربندرگاہ کو جس طرح ترقی دی وہ حیران کن ہے، اس پر جاپان اور جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری بھی ہمارے پالیسی سازوں کی ناکامی کا ثبوت ہے
(تحریر و تحقیق ۔ میر اعظم بلوچ )
جبر، برداشت ، اپنی ہی سرزمین اور اپنے ہی وسائل سے محرومی کا احساس کیسا ہوسکتا ہے ۔ اس کا اندازہ لگانا شاید کسی بھی پاکستانی کے لیے بڑا مشکل ہو لیکن محرومی کا یہ احساس ایک ایسا احساس ہے جس سے اہل بلوچستان بشمول ، بچے ، عورت مرد سبھی اس حد تک واقف ہیں کہ آج ہر ذہن اور سوچ یہ سوال کرتی نظر آتی ہے کہ پاکستان میں پائے جانے والے گیس کے سب سے بڑے اور سب سے پہلے دریافت ہونے والے سوئی گیس کے ذخائر سے بلوچستان کے 29 اضلاع آج بھی کیوں محروم ہیں ؟
سوئی کی زمین سے نکلنے والے ذخائر آج سندھ ، پنجاب ،خیبر پختونخوا سمیت آزاد جموں کشمیر کے طول و عرض تک پہنچائے جاچکے ہیں ۔ پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت پاکستان کی مشترکہ باؤنڈری لائن تک بھی سوئی گیس کی مدد سے کارخانوں میں پیداواری کام تیزی سے جاری ہیں ۔ لیکن قدرتی گیس کے حقیقی مالک بلوچستان کے عوام آج بھی اپنے حق سے محروم ہیں ۔
1952 ء سے 1984 ء تک بلوچستان کا سب سے بڑا شہر اور موجودہ دارالحکومت کوئٹہ بھی گیس کی سہولت سے محروم رہا۔
ترقی اور وسائل کو بروئے کار لانے کے نام پر زیادتیوں کے نئے سلسلے کا آغاز اس وقت ہوا جب 1970 ء میں تانبا اور سونے کے وسیع ذخائر یعنی سینڈک کاپر گولڈ DEPOSITSکا انکشاف ہوا۔ یہ ذخائر بلوچستان کے دور دراز ، پسماندہ اور افغانستان اور ایران کی مشترکہ سرحد پر واقع وسیع علاقہ چاغی کے وسیع ترین رقبہ پر پھیلے ہوئے ہیں ۔ ذخائر کی تلاش میں چین کی طرف سے معاونت کی گئی۔
معاونت کا یہ سلسلہ آج بھی پاک چین مشترکہ مفاد ات دوستی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ 1995 ء میں سینڈک کاپر گولڈ پروجیکٹ پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوا اور ایک وسیع اندازے کے مطابق 13 اعشاریہ 5 بلین روپے کے یہ ذخائر پاک چین دوستی کو ہمالیہ کی بلندی سے بلند تو کرگئے لیکن چاغی کے عوام کو نہ صرف مکمل نظر انداز بلکہ 1999 ء میں ایٹمی دھماکا کی شکل میں اہل بلوچستان ، خاص طور پر چاغی کے عوام کو بڑا دھچکا دے گئے ۔
پاکستان اور چین کے درمیان سونے اور تانبا کے ان وسائل سے فیضیاب ہونے کا معاہدہ 350 ملین ڈالرز میں طے ہوا۔ مائننگ کا کام ابتدائی طور پر 10 سال کے لیےMetallurgical Corporation of China کے حوالے کیا گیا ۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی طرف سے سینڈک میٹل لمیٹیڈ کے حوالے سے حالیہ چھپنے والی حیران کن خبر نے بہت سے لوگوں کے دل و دماغ میں نئے سوالات کو جنم دے دیا ہے ۔ خبر کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سینڈک سے 76.125.994 میڑک ٹن تانبہ ، 6 اعشاریہ 093 میٹرک ٹن سونا، اور 9 اعشاریہ 693 میٹرک ٹن چاندی نکالا گیا ۔ پانچ سالوں کے دوران سینڈک سے نکالے جانے والے ذخائر کی قیمت کا تخمینہ اندازاً 834 اعشاریہ 209 امریکی ڈالر لگایا گیا ہے ۔
سوئی سے نکالے جانے والے گیس کے ذخائر جس کے حوالے سے خود وفاق کی طرف سے اعتراف کیا گیا ہے کہ گیس کی مد میں وفاق بلوچستان کا 371 ارب روپے کا مقروض ہے ۔ چاغی میں ہی تانبا اور گولڈ کے دنیا کے پانچویں بڑے ذخائر یعنی ریکوڈک بھی ان دنوں دوبارہ خبروں کی زینت بننا شروع ہوگئے ہیں ۔ نواب ثنا اللہ زہری کا وزیراعلیٰ بلوچستان کی حیثیت سے فرانس کا دورہ اور ریکوڈک کیس کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت میں ہونے والی پیش رفت ایک نئی تبدیلی کا پیش خیمہ محسوس ہوتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے دورہ کے بعد کوئٹہ میں یہ کہنا کہ ریکوڈک میں پائے جانے والے اعلیٰ کوالٹی کاپر کے ذخائر جن میں ایک ٹن کاپر میں 0.26 فیصد سونا پایا جاتا ہے اگر صحیح طرح سے بروئے کار لائے جائیں تو بلوچستان میں فی خاندان 20 سے 25ہزار روپے ماہانہ دیے جاسکتے ہیں ۔
اقتصادی راہداری منصوبہ جس پر انتہائی سرعت کے ساتھ کام شروع کیاگیا اور خطہ میں چین پاکستان نے مشترکہ طور پر تجارتی سرگرمیوں میں نئے باب کا آغاز کیا ۔ 40 ارب ڈالر ز کی سرمایہ کاری کے اس منصوبے پر گوادر ڈیپ سی پورٹ پر بندرگاہ کی ترقی ، گوادر سے بذریعہ روڈ اور ریل نیٹ ورک کاشغر اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارتی سامان کی ترسیل ایک ایسا منصوبہ جس سے اقتصادی اور معاشی جمود کو ختم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کو قدیم شاہراہ ریشم کے ذریعے ترقی کی سمت گامزن کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی کئے گئے منصوبہ کو کامیاب کرنے کے لیے اسپیشل سیکورٹی فورسز کے ایک ڈویژن فوج کو بلوچستان میں تعینات کیا گیا ہے اور ایک ڈویژن مزید لگانے کے لیے تجویز کو حتمی شکل بھی دی جائے گی ۔ سیکورٹی کے نام پر وسیع اخراجات کس لئے ؟ اگر بلوچستان کے لوگوں کو ماضی کے برخلاف جس طرح سوئی گیس ، سینڈک اور ریکوڈک منصوبوں کے ساتھ کیا جاتا رہا ، یہی پالیسی اقتصادی راہداری منصوبے کے ساتھ بھی جاری رکھی گئی توبلوچستان کے عوام کی طرف سے احساس محرومی نہ تو کم ہوسکے گا نہ ہی منصوبہ کے مثبت ثمرات سے بلوچستان فیضیاب ہوسکے گا۔
ایران اور پاکستان کے متوازی ، مکران کے ساحل پر ہی ایران کے ہمسایہ ملک افغانستان اور بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے مراسم جس کا اندازہ شاید ہمارے پالیسی بنانے والوں کو بروقت نہ ہوسکا ۔ چاہ بہار بندرگاہ کو جس تیزی سے ترقی دی گئی کہ جس کی 2 برتھ مکمل طور پر بھارت نے لیز پر حاصل کرلی ہیں ۔ جاپان اور جنوبی کوریا جو طویل عرصہ سے خاموش تھے پہلی بار خطہ کی سیاست میں ابھر کر سامنے آئے ۔ چاہ بہار میں بھارت کے ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹیل کی صنعت اور یوریا کھاد اور توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری نے خطہ کی اسٹریٹیجک اہمیت کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ۔ نومبر کی 10 تاریخ کو چاہ بہار سے پہلا بحری بیڑا بھی اومان کے لیے روانہ ہوگیا ہے ۔ شاید اب سی پیک روٹ کے متوازی ایک اور OPTION بھی ہمیشہ کے لیے خطے کے ممالک کے لیے دستیاب ہوگا۔
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...