... loading ...
جاں بحق ہونے والوں میں 5سالہ 2 جڑواں بچیاں سکینہ اور زاراسمیت ایک ہی گھر کے 4افراد بھی شامل ہیں،حادثے میں 11بچے بھی زخمی ہوئے
وزیر ریلوے سعد رفیق نے 10روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا ،تحقیقات فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے کرے گا
کراچی میں لانڈھی کے علاقے قذافی ٹاؤن کے قریب فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے باعث 21افرادجاں بحق جبکہ50افراد زخمی ہوگئے، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جناح اسپتال انتظامیہ نے خون کے عطیات کی اپیل کی جبکہ زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی ہسپتال منتقل کیا۔بعد ازاں رینجرز ، پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ٹرینیں پنجاب سے کراچی آرہی تھیں جبکہ زکریا ایکسپریس نے فرید ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر ماری، حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور ملبہ پٹری کے اطراف بکھرگیا ۔حادثے میں زکریا ایکسپرس کا انجن متاثر ہوا جبکہ فرید ایکسپریس کی 4سے 5بوگیاں شدید متاثر ہوئیں، بوگیوں کو ہٹانے کے لیے کرینوں کی مدد لی گئی اور بوگیوں کو کاٹ کر زخمیوں کو نکالا گیا۔ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ 45زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا ، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔جناح اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق جناح اسپتال میں 18افراد کی لاشیں لائی گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق سانحے کے بعد کافی دیر تک حکومت کی جانب سے کوئی مشینری نہیں بھیجی گئی جبکہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالا گیا۔
زخمیوں کا کہنا ہے کہ حادثہ پیچھے سے آنے والی ٹرین کی زور دار ٹکر کے سبب پیش آیا جس میں بیشتر لوگ سامان اور ملبے میں دبنے سے زخمی ہوئے۔ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر کلیم کے مطابق تاحال 13 لاشیں لواحقین کے حوالے کردیں گئیں ، 2 خواتین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے 4افراد شامل ہیں جس میں 5سالہ 2 جڑواں بچیاں سکینہ اور زارا بھی شامل ہیں، دونوں بہنوں کے والدین بھی حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔بوگی کے ملبے سے ایک بچی کی لاش نکالی گئی ۔حادثے کے زخمیوں میں 11بچے بھی شامل ہیں۔
ایک ریسکیو اہلکار کاکہنا تھا کہ لوگ اپنے گھروں سے اوزار لائے، وقت پر حکومتی نمائندے ایکشن میں آجاتے تو قیمتی جانوں کا ضیاع کم ہوتا۔ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو آمدورفت روک دی گئی ۔ڈی سی او ریلوے ناصر عزیز کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح ریسکیو آپریشن اور ٹریک کی بحالی ہے، حادثے کی وجوہات کا تعین بعد میں کیا جائے گا، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔پہلی اطلاع پر ہی عملہجائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا ،حادثہ کی وجہ سے متعلق جلد تحقیقات کی جائے گی۔
وزیر اعلی سندھ نے لانڈھی ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو زخمیوں کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت کردی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کے بعد لانڈھی کا ٹرین حادثہ بھی سگنل نظرانداز کرنے پرہوا۔ دونوں واقعات میں ایک جیسی غلطی سامنے آگئی ہے جس کے بعد ریلوے خود کار سگنل نظام پر سوالیہ نشان کھڑاہوگیاہے جس نے کنٹرول روم اور ڈرائیور کا رابطہ منقطع کردیا۔خود کارنظام سے قبل ڈرائیور ٹرین رکنے پرکنٹرول روم کو آگاہ کرتاتھاجسکے سبب پیچھے آنیوالی ٹرینوں سے بھی کنٹرول روم سے رابطہ کیاجاتاتھالیکن سگنلزآٹومیٹک ہوئے تو یہ رابطہ بھی ختم ہوگیااورڈرائیورکی ذرا سی لاپروائی خوفناک حادثات کا سبب بننے لگی۔خود کارنظام کے تحت سگنل خراب بھی ہوتو سرخ بتی جل اٹھتی ہے لیکن اس صورت میں بھی زیادہ ذمہ داری ڈرائیور پرہی عائد ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق خودکارسگنل نظام کیساتھ ریلوے انجن میں جدیدڈیوائس کی تنصیب بھی ضروری ہے جو رکاوٹ کی صورت میں انجن کو بند کردیتی ہے- واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں ملتان میں بچھ ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔
ذرائع کے مطابق لانڈھی ٹرین حادثے کی تحقیقات فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے کرے گا۔حادثے کی ابتدائی رپورٹ ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیاجس نے سگنل کو نظر انداز کیا۔حادثے کے مقام پر عام طور پر ٹرینیں کھڑی نہیں ہوتیں۔
وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 10 روز میں سانحے کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے 15لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے ساڑھے 3لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔خواجہ سعد رفیق حادثے کے باوجود کراچی آنے کے بجائے پاناما کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ چلے گئے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حادثہ انسانی غفلت کے باعث پیش آیا۔ پیچھے سے آنے والی ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے سنگلز کو نظر انداز کیا جس کے باعث ہولناک حادثہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور تاحال لا پتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ جب تک آپریشن مکمل نہیں ہوتا میں یہی موجود ہوں، امدادی کارروائی میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کراچی میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھ حکومت سے کہوں گا کہ وہ جاں بحق افرادکے لواحقین کو پلاٹ دیں اور زخمیوں کی مالی مدد کریں۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیر ریلوے سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کو جواب نہ دیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور حادثات پر سیاست نہیں کرتے۔انہوں نے زخمیوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاف اور ڈاکٹرز زخمیوں کا بہترین علاج کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ پیپلز پارٹی 8 سال حکومت میں رہی، اس سے قبل میری والدہ دو بار حکومت میں آئیں، اس سے پہلے میرے نانا بھی وزیر اعظم رہے، ہم نے جو کام کیے وہ سب کے سامنے ہیں لیکن مجھے اعتراف ہے کہ ابھی بھی بہت سے کام باقی ہیں۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...