وجود

... loading ...

وجود

میانوالی کے نیازی

جمعه 04 نومبر 2016 میانوالی کے نیازی

’’بمبینو سینما‘‘ کی اونر شپ سے آگے بڑھنے کی خواہش اگر پوری ہو جائے تو پھر پارٹی کی ’’پروپرائٹری ‘‘ اور ’’بھٹوز ‘‘ کے ورثہ پر قبضہ برقرار رکھنا بقا سے مشروط ہو جاتا ہے ۔ جناب آصف علی زرداری اپنی اسی جد و جہد کو ’’ برداشت اور رواداری کی سیاست ‘‘ قرار دیتے چلے آئے ہیں ۔ اچھے کاروباری پارٹنرز کی طرح پاکستانی قوم کے مقدر سے باری باری کھیلنے کے طے شدہ’’این آراو‘‘ پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ تین سے زائد عشروں سے اقتدار پر قابض دو بڑی جماعتوں کو متبادل کے طور پر ایک طاقتور فیکٹر کبھی قبول نہیں رہا ۔ لیکن عمران خان اِن دونوں اور ماضی کی حد تک بڑی جماعتوں کے مدِ مقابل ایک بڑی سیاسی طاقت کے طور پر حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں ۔ اِس کی تصدیق حکمرانوں کے بودے اظہاریے اور بلاول بھٹو اور خورشید شاہ کے بیانات کرتے نظر آتے ہیں ۔
رواداری اور برداشت کی سیاست کے علمبردار آصف علی زرداری اور ان کی جماعت کے بعض لیڈر سانحہ مشرقی پاکستان کے وقت ہتھیار ڈا لنے والے پاکستانی فوج کی مشرقی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی کے حوالے سے عمران خان کو نیازی کہتے ہیں۔ گزشتہ روز ان کی پارٹی کے ایک سینیٹر سعید غنی نے بھی نیازیوں کے حوالے سے کچھ ایسا ہی موقف اختیار کیا ہے ۔
سانحہ مشرقی پاکستان مِلت پاکستان کے جسد پر لگا ایک ایسا زخم ہے جس سے ہمیشہ خون رستا رہے گا اور قوم درد سے کُرلاتی رہے گی ۔ اس میں ملوث لیڈروں کا انجام ایک سبق کے طور پر ہمارے سامنے رہے گا ۔امریکا میں مقیم بنگلا دیشی سلطان رضا کی کتاب میں درج اقتباس جو محترم ڈاکٹر صفدر محمود نے اپنے کالم میں نقل کیا تھا ملاحظہ فرمائیں ’’ پندرہ اگست 1975 ء کو ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمن اور ان کے خاندان کو قتل کر دیا گیا ۔ چار اپریل 1979 ء کو ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھا دیے گئے ۔تیرہ اکتوبر 1984 ء کو بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے محافظوں نے گولیوں سے بھون ڈالا ۔ یحییٰ خان ذِلت و رُسوائی کے ساتھ خوفزدہ قیدی کی زندگی گزار کر مر گیا اور قیامت تک نفرت کی علامت بنا رہے گا۔‘‘ سلطان رضا سے اختلاف کا حق حاصل ہے لیکن سانحہ میں ملوث کرداروں کی مماثلت میں ایک سبق موجود ہے ۔ جنرل نیازی نے مشرقی پاکستان میں ہتھیار ڈالے وہ ہماری قومی تاریخ کے ایک نا پسندیدہ کردار کے طور پر زندہ رہے گا۔ آصف علی زرداری اور پارٹی میں ان کے موقف کا حامی دھڑا نیازی قبیلے کو صرف جنرل نیازی کے حوالے سے جانتے ہیں۔ تاریخ ہمارے اس سابق صدرِ مملکت اور ان کے مصاحبوں کی دلچسپی کا کبھی موضوع نہیں رہا ۔ شاید یہ لوگ تاریخ کو بھی غیر منافع بخش سمجھتے ہیں۔ انہیں تو مرحوم حاکم علی زردار ی کے حضرت قائد اعظم ؒ کے بارے میں وہ ریمارکس بھی یاد نہیں ہوں گے جو انہوں نے ایک ٹی وی چینل پر دیے تھے اور جو سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں ۔ ممتاز براڈ کاسٹر ظفر خان نیازی اپنی ایک تازہ تحریر میں لکھتے ہیں کہ ’’ جب بھٹو مرحوم میانوالی جیل میں تھے اور زرداری کے ابا جی بھٹو کے مخالف اور قائدِ اعظم کے حوالے سے نا زیبا گفتگو کرنے والے نیشنل عوامی پارٹی کے تیسرے درجے کے سیاستدان تھے تو محترمہ نصرت بھٹو ایک دو مرتبہ میانوالی تشریف لائی تھیں اور وہ عمران خان کے چچا امان اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ کے ہاں ٹھہری تھیں ۔ بھٹو مرحوم کی انتہائی خواہش کے باوجود اس گھرانے نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ۔‘‘
تاریخی حوالوں سے میانوالی کا ’’ نیازی قبیلہ ‘‘ جرأت اور ناموری کا دبستان نظر آتا ہے ۔نیازی قبائل میں بلو خیل قبیلے کو ممتاز مقام حاصل ہے۔اس قبیلہ کے مورثِ اعلیٰ بلو خان ( Baloo Khan ) کا شجرہ نسب سرہنگ نیازی سے جا ملتا ہے ۔ تاریخی حوالوں سے پتا چلتا ہے کہ احمد شاہ ابدالی کے دو اُمراء کو 1748 ء میں گکھڑوں کے مضبوط قلعے پر یلغار کے وقت بلوخیل قبیلے کی مدد حاصل تھی ۔ اس جنگجو قبیلے کے ماضی کے دلیرانہ معرکوں کی شہادت مقامی لوگوں کے گیتوں میں آج بھی ملتی ہے ۔عمران خان کا شیر مانخیل قبیلہ اسی بلو خیل قبیلہ کی ذیلی شاخ ہے ۔
پاکستان کے جس فوجی ڈکٹیٹر فیلڈ مارشل ایوب خان کو ہماری جمہوریت کے چمپیئن اور جنابِ آصف علی زرداری کے سُسر ذوالفقار علی بھٹو مرحوم’’ڈیڈی‘‘ کہا کرتے تھے اور جس کی مارشلائی کابینہ کے بھٹو مرحوم کئی سال تک وزیر رہے ۔ اس کے خلاف جدوجہد کرنے اور مادرِ ملت فاطمہ جناح ؒ کا ساتھ دینے والوں میں مولانا عبد الستار خان نیازی ؒ سب سے آگے تھے ۔ مولانا نیازی ؒ ایوب خان مرحوم کے دبنگ گورنر نواب امیر محمد خان آف کالاباغ کے سامنے ہمیشہ چٹان کی طرح ڈٹے رہے ۔ جرأت اور بہادری کے اس پیکر سے 30 دسمبر 1964 ء کو مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ نے فرمایا تھا’’ مسٹر نیازی تمہاری جرأت اور بہادری سے خائف ہو کر نواب آف کالاباغ نے تم پر قاتلانہ حملہ کروایا ہے۔ ‘‘
مولانا نیازیؒ ساری زندگی عمران خان کے خاندان سے جُڑے رہے ، ان کا زیادہ وقت عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی ، اور چچاؤں امان اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ اور ظفر اللہ خان نیازی کے گھرانوں کے ساتھ گزرا ۔ مولانا نیازی ؒ کی ہدایت پر ہی عمران خان نے علامہ اقبال ؒ کے کلام کا مطالعہ کیا جس کے بعد ان کی شخصیت پر اقبالیات کے اثرات نمایاں ہوئے۔ دسمبر 1936 ء میں طلباء کے ایک وفد کی لاہور میں علامہ اقبالؒ سے ملاقات میں نوجوان طالب علم عبد الستار خان نیازی ( مولانا نیازی ؒ ) کی تجویز پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن قائم کی گئی ۔ مولانا نیازی ؒ کی تجویز سننے کے بعد علامہ اقبال ؒ نے اپنا دایاں ہاتھ فضاء میں بلند کرتے ہوئے فرمایا تھا کہI agree with Mr. Niazi ’’ میں مسٹر نیازی سے اتفاق کر تا ہوں ‘‘ 23 مارچ1940 کو منٹو پارک کے تاریخی جلسہ عام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی پہلی بار مولانا نیازیؒ نے لگایا تھا ۔ 1941 ء کو لاہور میں ایم ایس ایف کی ایک تقریب کے دوران مولانا نیازی ؒ کی تقریر پر قائد اعظم ؒ نے فرمایا تھاکہ ’’ اگر یہ نوجوان میرے ساتھ ہوں تو مجھے یقین ہے کہ ہم پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ‘‘۔مولانا نیازی ؒ کو ختم نبوت کی تحریک کے دوران ملٹری کورٹ سے موت کی سزا بھی سُنائی گئی تھی ۔
اصلی بھٹو جانتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو مرحوم اور ڈاکٹر ظفر خان نیازی دونوں انتہائی گہرے دوست تھے، دونوں کے درمیان گہرے مراسم تھے۔ ڈاکٹر ظفر خان نیازی پیشے کے اعتبار سے ڈینٹل سرجن تھے ، انہوں نے بھٹو مرحوم کے ذاتی معالج اور دوست کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ ڈاکٹر ظفر خان نیازی کا تعلق بھی میانوالی کے خنکی خیل قبیلے سے تھا۔ اس قبیلے سے عمران خان کی قریبی رشتہ داری ہے ۔ڈاکٹر ظفر خان نیازی مرحوم کی محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان سے بہت دوستی تھی ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ساتھ بھٹو مرحوم کا رابطہ کروانے اور ڈاکٹر خان کو پاکستان آنے کے لیے رغبت دلانے میں بھی ڈاکٹر ظفر خان نیازی کا کلیدی کردار ہے ۔ یوں میانوالی کے نیازیوں کا شمار پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانیوں میں کیا جا سکتا ہے ۔
نائن ڈی کے کمانڈر میجر جنرل جاوید سلطان نیازی اور میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی کی شہادتوں کی داستان پاک فوج کے سینے پر سجے جرأت کے ایسے تمغے ہیں جن کی ضو فشانیاں ہمیشہ ہماری بہادر افواج کے لیے انسپائریشن کا باعث بنی رہیں گی ۔ مولانا کوثر نیازی مرحوم سیاست کے ساتھ علم و ادب میں بھی ناموری کا مقام رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر اجمل نیازی کی علمی و ادبی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔کرکٹ میں مصباح الحق خان نیازی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے ساتھ ساتھ کئی عالمی ریکارڈ قائم کر چُکے ہیں ۔ میانوالی کے ایک دوسرے نیازی عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی ہیں جنہوں نے لوک موسیقی کی دنیا میں اپنے لیے لیجنڈ کا مقام بقائے دوام کے طور پر حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی مرحوم کو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے صفحات سے کبھی حذف نہیں کیا جا سکتا۔ غرضیکہ زندگی کے تمام شعبوں میں نیازیوں نے اپنا لوہا منوایا۔
عمران خان کے خاندان کی تین نسلیں پاکستان اور نظریہ پاکستان سے جُڑی ہوئی ہیں ۔ ’’تحریکِ پاکستان سے تحریک انصاف تک ‘‘ کی داستان پاکستان اور اس کے نظریے سے اس خاندان کی وابستگی کا ایک اُجلا دبستان ہے ۔ میانوالی کے ڈاکٹر محمد عظیم خان شیر مان خیل کا یہ گھرانہ اپنے علاقے میں تحریک پاکستان کے ہراول دستے میں شامل تھا ۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان کے بیٹے اور عمران خان کے والد انجینئر اکرام اللہ خان نیازی 23 مارچ 1940 ء کے اُس تاریخی جلسہ عام میں بھی شریک ہوئے تھے جس میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی ۔ عمران خان کے والد نے 1964 ء کے انتخاب میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے مقابلے میں مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کا ساتھ دیا تھا ۔ اور اس وقت کے گورنر مغربی پاکستان نواب امیر محمد خان آف کالاباغ کے دباؤ میں آنے کی بجائے اپنی سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ میانوالی میں جلسہ عام کے موقع پر محترمہ فاطمہ جناح ؒ کے میزبان مولانا نیازیؒ کے ساتھ عمران خان کا خاندان ہی تھا ۔جنابِ آصف علی زردار ی اور میاں نواز شریف جس انداز کی سیاست کرتے ہیں ، عمران خان کی سیاست ان سے مختلف ہے ۔ یہ روایتی اور نئی سیاست کا مقابلہ ہے جو دلیل کے ساتھ ہوناچاہیے، ذاتی حملے کبھی بھی سود مند ثابت نہیں ہو تے ۔۔


متعلقہ خبریں


وکی لیکس کی ایک بار پھر ٹوئٹ امریکا اور برطانیہ نے نادرا کاریکارڈچرالیا ایچ اے نقوی - جمعه 09 جون 2017

    وکی لیکس کی ایک ٹوئٹ ریمائنڈر میں ایک دفعہ پھر یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ امریکا اور برطانیہ نے نادرا کاریکارڈچرالیاہے،مقامی انگریزی اخبار میں شائع ہونے ایک خبر کے مطا بق وکی لیکس نے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے حوالے سے انکشافات کے سلسلے میں ایک دفعہ پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ امریکا او...

وکی لیکس کی ایک بار پھر ٹوئٹ امریکا اور برطانیہ نے نادرا کاریکارڈچرالیا

عمران خان کی نتھیا گلی میں مصروفیات‘ پنجاب کی سیاست میں زبردست ارتعاش انوار حسین حقی - هفته 03 جون 2017

پاکستان کو فطرت نے بے پناہ حسن اور رعنائی عطا کی ہے ۔ملک کے شمالی علاقے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں ۔ گلیات میں جھینگا گلی اور نتھیا گلی کے علاقے آب و ہوا اور ماحول کی خوبصورتی کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں ۔ موسم گرما خصوصاً رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا اور ملک کے دوسر...

عمران خان کی نتھیا گلی میں مصروفیات‘ پنجاب کی سیاست میں زبردست ارتعاش

بات کرنے سے قبیلے کا پتا چلتا ہے انوار حسین حقی - هفته 03 جون 2017

اُس کی 20 سالہ سیاسی جدو جہد نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ وہم و گمان کا غلام نہیں یقین اور ایقان کا حامل ہے ۔ نااہلی کے خدشات کے شور شرابے میں بھی نتھیا گلی کے ٹھنڈے ماحول میں مطمن اور شاد نظر آ رہا تھا ۔ ہر ملنے والے کا یہی کہنا تھا کہ بے یقینی اور خدشات کے ماحول میں جب ’’ مائنس ون ...

بات کرنے سے قبیلے کا پتا چلتا ہے

پاناما فیصلہ :وزیر اعظم کو کلین چٹ نہیں مل سکی ابو محمد نعیم - جمعه 21 اپریل 2017

[caption id="attachment_44201" align="aligncenter" width="784"] جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن نے وزیراعظم کے خاندان کی لندن میں جائیداد، دبئی میں گلف اسٹیل مل اور سعودی عرب اور قطر بھیجے گئے سرمائے سے متعلق تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا جے آئی ٹی کے قیام...

پاناما فیصلہ :وزیر اعظم کو کلین چٹ نہیں مل سکی

’یہ بھی خوش وہ بھی خوش‘ کیا میاں صاحب کے لیے آنے والا وقت اچھا ہے؟ وجود - جمعه 21 اپریل 2017

تحریک انصاف نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیے جانے کی توقع کر رہی تھی، ایسا نہیں ہوا، مسلم لیگ ن کا دعویٰ تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف الزامات مسترد کر دیے جائیں گے، وہ بھی نہ ہوا،فیصلہ بیک وقت فریقوں کی جیت بھی ہے اور ناکامی بھیپاناما کیس کے فیصلے پر ہر کوئی اپنی اپنی کامیابی کا دع...

’یہ بھی خوش وہ بھی خوش‘ کیا میاں صاحب کے لیے آنے والا وقت اچھا ہے؟

پاناماکیس:پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے مقدرکا فیصلہ !! ابو محمد نعیم - جمعرات 20 اپریل 2017

[caption id="attachment_44181" align="aligncenter" width="784"] پاکستان کے سیاسی ماحول پر چھائے بے یقینی کے سائے چھٹنے کا امکان،اہم قومی معاملے پر دوماہ تک فیصلہ محفوظ رکھے جانے پر عوام کی جانب سے شدید تنقید،آج2بجے فیصلہ سنایا جائے گا پاناما پیپرزمیں 4اپریل 2016کو وزیر اعظم پاکس...

پاناماکیس:پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے مقدرکا فیصلہ !!

نظریاتی کارکن (دوسری اور آخری قسط) ابو محمد نعیم - جمعرات 02 مارچ 2017

وہ جب چاہتے ہیں عمران خان کو چھوڑدیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں پھر دوبارہ جوائن کرلیتے ہیں کیونکہ بقول برگر گروپ کے عمران خان صاحب کو ان کے لیے ہینڈل کرنا یا چلانا بہت آسان ہے، بس تھوڑا سا چندہ جمع کرکے اور ایک دو اچھی پارٹیاں کرلو تو خان صاحب ان کے ساتھ ہی ہوتے ہیں اور ان کی یہ بات ...

نظریاتی کارکن    (دوسری اور آخری قسط)

نظریاتی کارکن ابو محمد نعیم - بدھ 01 مارچ 2017

لگ بھگ 30 برس پہلے جب گیارہ برس کے وقفے کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی اعلانیہ سرگرمیاں بحال ہوئیں اور 1988 کے انتخابات میں سیاسی جماعتیں باہم مدمقابل ہوئیں تو ملک کے بیدار حلقوں کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ ملک میں 2 بڑے سیاسی گروہ ہیں جنہیں محبان بھٹو یا حریفان جو اتحادیوں کو ملاک...

نظریاتی کارکن

عمران خان کے دستِ راست سیف اللہ خان نیازی کی چھٹی۔۔عاطف خان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر انوار حسین حقی - اتوار 18 دسمبر 2016

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین کے اعلان کے مطابق سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان نیازی کی جگہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر عاطف خان کو پارٹی کا مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے ۔ بظاہر یہ ایک عام سا اعلامی...

عمران خان کے دستِ راست سیف اللہ خان نیازی کی چھٹی۔۔عاطف خان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر

نمل شہر علم کی کہانی… عمران خان کی زبانی انوار حسین حقی - هفته 17 دسمبر 2016

’’نمل شہر علم ‘‘ پنجاب کے ایک دور اُفتادہ علاقے میانوالی میں کوہستان نمک کے طویل پہاڑی سلسلہ کے سب سے اُونچے پہاڑ’’ڈھک‘‘ کی ڈھلوان اور ایک خوبصورت جھیل نمل کے کنارے عمران خان نے آج سے پانچ سال پہلے آباد کیا تھا ۔ اس عظیم الشان منصوبے کے پہلے پڑاؤکے طور پر یہاں نمل کالج قائم کی...

نمل شہر علم کی کہانی… عمران خان کی زبانی

پی ٹی آئی کی پارلیمان میں واپسی انوار حسین حقی - جمعرات 15 دسمبر 2016

عمران خان حقیقی حزب اختلاف کے لیے کوشاں مگر تحریک انصاف کے رہنما مفادات کے اسیرٗتحریک انصاف کے اراکین اپنے پارلیمانی کردار کو ادا کرنے سے مسلسل قاصر رہے، اکثر اراکین اپنی مدت پوری کرنے کے خواہشمند پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دو روز قبل اپنی پارٹی کی کور کم...

پی ٹی آئی کی پارلیمان میں واپسی

مولانا کی پسندیدہ ڈش اور الوداع ہوتا نومبر انوار حسین حقی - منگل 29 نومبر 2016

نومبر کی حسین راتیں زمیں پر جب اُترتی ہیں میرے چھوٹے سے کمرے میں تیرے اقرار روتے ہیں اس سال کا نومبر بھی عجیب ہے ۔ سردی کی خنکی روٹھی روٹھی سی لگتی ہے ۔ شہروں پر سموگ اور دھند کا راج ہے ۔میگھا برسنے کی اُمیدیں دم توڑنے لگیں تو خلقت نمازِ استسقاء کے لیے ایستادہ ہو گئی ۔ خالقِ کا...

مولانا کی پسندیدہ ڈش اور الوداع ہوتا نومبر

مضامین
پاکستان کے خلاف امریکی اسلحہ کا استعمال وجود پیر 21 اپریل 2025
پاکستان کے خلاف امریکی اسلحہ کا استعمال

ہندوتوانوازوں پر برسا سپریم جوتا! وجود پیر 21 اپریل 2025
ہندوتوانوازوں پر برسا سپریم جوتا!

ایران کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے! وجود اتوار 20 اپریل 2025
ایران کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے!

یکجہتی فلسطین کے لیے ملک گیر ہڑتال وجود اتوار 20 اپریل 2025
یکجہتی فلسطین کے لیے ملک گیر ہڑتال

تارکین وطن کااجتماع اور امکانات وجود اتوار 20 اپریل 2025
تارکین وطن کااجتماع اور امکانات

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر