... loading ...
سپریم کورٹ میں پاناما لیکس معاملے کی سماعت کے بعد عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال کو موخر کر دیا ہے ۔ عمران خان کا فیصلہ حالات کی نزاکت کے حوالے سے ہر لحاظ سے درست قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ عمران خان کو پی ٹی آئی کی قیادت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا موقع میسر آ گیا ہے ۔ عمران خان کا آبائی ضلع میانوالی جسے عمران خان ہمیشہ اپنا قلعہ قرار دیتے ہیں اور بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ تھے اور میانوالی کے لوگوں نے مجھے اسمبلی میں پہنچایا ۔۔۔ لیکن اب صورتحال اس طرح سے اُلٹ نظر آتی ہے کہ ’’ اب پورا ملک عمران خان کے ساتھ ہے لیکن میانوالی دکھائی نہیں دیتا ‘‘۔۔
دو نومبر کے احتجاج کی کال کے بعد عمران خان نے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ اور عہدیداروں کو احتجاجی کال کو کامیاب کرنے کے لیے ملاقاتیں کرکے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔
عمران خان کی ہدایات کے بر عکس نارتھ زون پنجاب اور ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور قیادت نے عمران خان کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ شدید ترین مشکل حالات میں جانی خطرات مول لے کر رکاوٹوں اور دشوار گزار پہاڑی راستوں کو عبور کرکے نارتھ زون اور ضلع میانوالی کے جو کارکن ’’ بنی گالا ‘‘ پہنچے ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں تھا ۔ پی ٹی آئی نارتھ زون پنجاب کے صدر عامر کیانی بنی گالا میں کارکنوں کو نظر تو آئے لیکن انہوں نے کارکنوں کے ساتھ ہاتھ ملانے اور سیلفی بنوانے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے اندورنی ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ پنجاب کی قیادت نے مختلف اضلاع خصوصاً میانوالی کی قیادت کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہنگامی حالات میں رابطہ بحال رکھنے کے لیے دو سیٹلائٹ فون دینے کا وعدہ بھی کیا تھا ۔ لیکن قیادت کی جانب سے کیا گیاکسی قسم کا کوئی وعدہ ایفاء نہیں ہوا ۔ ایک اطلاع کے مطابق عمران خان کے آبائی ضلع میانوالی سے نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ۔ ایک ایم این اے اور تین ارکانِ صوبائی اسمبلی 23 یوسی چیئرمین ، 23 وائس چیئر مین اور 100 سے زیادہ بلدیاتی کونسلرز مل کر 100 افراد بھی اسلام آباد لے جانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ بنی گالا میں میانوالی سے تعلق رکھنے والے 60 سے 70 افراد موجود تھے۔ ان میں سے اکثریت ان پرانے ورکر کی تھی جو 1997 ء سے عمران خان کے ساتھ تھے ۔ ملک طارق رکھی جس کا ذکر عمران خان قومی اور مقامی سطح پر بڑے فخر سے کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی تحریک کا آغاز میانوالی میں ملک طارق رکھی کے ’’ بنوں میانوالی پٹرولیم سروس ‘‘ سے کیا تھا وہ اپنے ساتھیوں زبیر ملک سمیت 25 اکتوبر سے اسلام آباد موجود تھے ۔
میانوالی میں کارکنوں اور قیادت کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کی وجہ سے بھی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ضلع میانوالی میں پولیس نے 45 کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرکے ضلع بدر کر دیاتھا ۔ لیکن ابھی تک ان کارکنوں کو قانونی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دو نومبر کے احتجاج کے لیے ارکانِ صوبائی اسمبلی سے دو لاکھ روپے اور ارکانِ قومی اسمبلی سے تین لاکھ روپے فی کس کے حساب سے جو فنڈز طلب کیا گیا ۔ فنڈجمع کروانے کے لیے بنک اسلامی کا جو اکاؤنٹ نمبر دیا گیا تھا اُس میں میانوالی کی پارلیمانی قیادت کی جانب سے کوئی فنڈ جمع نہیں کرایا گیا ۔۔۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ نارتھ زون کی قیادت نے کارکنوں کو کہا تھا کہ آپ ٹرانسپورٹ کی طلب سے آگاہ کریں آپ کو فنڈز اور ٹرانسپورٹ فراہم کر دی جائے گی ۔ ذرائع کے بقول کارکنوں کی جانب سے 85 گاڑیوں کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جس کے جواب میں نہ تو کارکنوں کو کوئی گاڑی فراہم کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کے فنڈز ۔۔۔۔
’’ بنی گالا ‘‘ کے ذرائع کے مطابق ضلع میانوالی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں پائی جانے والی مایوسی سے چیئر مین عمران خان نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ انہوں نے معاملے کی تحقیقات کا عندیہ بھی دیا ہے ۔
عمران خان کو 2013 ء کے انتخابات کے بعد میانوالی سے دوسری مرتبہ مایوسی ہوئی ہے اس سے پہلے اگست2013 ء کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے بعض لیڈروں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کے امُید وار کی پیٹھ میں چھُرا گھونپا تھا ۔
نارتھ زون پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کے دیرینہ ساتھی عامر کیانی اپنے زون کے کارکنوں کو ایک لڑی میں پرونے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔اس کے برعکس دو نومبر کے احتجاج کے حوالے سے علیم خان نے اپنے زون کے کارکنوں کا ہر طرح سے خیال رکھا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو آئندہ احتجاج کی کال دینے سے پہلے پارٹی کی ان بنیادی خامیوں پر توجہ دینی ہو گی ۔
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آ...
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے ...
معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکن معاملات پر تحفظات پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے ...
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...