وجود

... loading ...

وجود

انتخابی وٹا اور چند اشارے

منگل 04 اکتوبر 2016 انتخابی وٹا اور چند اشارے

pti-march

جناب عمران خان نے رائیونڈ اور جاتی امراء چوک پر ایک اور جلسہ کرلیا۔ جلسے کی کامیابی یا ناکامی کا معیار ہر دو فریقین کے نزدیک دیگر ہے، لیکن یہ بات طے ہے کہ کوئی ربع صدی تک سیاسی جلسوں کے جائزوں کے بعد خاکسار کا خیال ہے کہ بیس ہزار وہ جادوئی ہندسہ ہے جس کو پار کر جانے کے بعد کوئی بھی فریق دس لاکھ حاضرین تک کا دعویٰ کر لیتا ہے۔ اور شیخ رشید صاحب اسے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کہہ سکتے ہیں جو انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے کہیں نہیں دیکھا ہوتا۔ اس جلسے میں بھی شائد یہی صورتِ حال رہی۔ اس جلسے نے عمران خان کے اعتماد میں مزید اضافہ کیا اور انہوں نے جلسہ ’پلس‘ میں ’پلس‘ یہ مارا کہ اسلام آباد کے گھیراو ٔکا اعلان کردیا۔ عمران خان نے اگرچہ پورے ملک سے لوگ اکٹھے کیے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس نے یہ اجتماع اکیلے ہی کیا۔ کوئی سیاسی اتحادی یا سیاسی کزن اس جلسے میں ان کے ہمراہ نہیں تھا۔ جماعت اسلامی نے فیصل آباد میں اپنا الگ سے جلسہ سجایا جب کہ جنابِ قادری لندن میں ناراض بیٹھے ہیں۔

عمران خان کی مشکل ان کے ایچی سن کے ہم جماعت اور وزیر داخلہ نثار علی خان نے آسان کر دی جب انہوں نے چند چنیدہ صحافیوں کو اپنے دفتر میں چائے پر بلا کر یہ بتا کر حیران کر دیا کہ اگر بیس ہزار کے قریب لوگ اسلام آباد اُمڈ آئیں تو دارالحکومت کی انتظامیہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی کہ ان کے سامنے ہتھیار ڈل دے۔

عمران خان کے اعتماد کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کا خیال ہے کہ وہ نواز حکومت کو مسلسل دباؤ میں رکھ کر آئندہ انتخاب تک حکومتی مشینری کو میاں نواز شریف سے الگ کر دے گا جس کی غیر موجودگی میں شائد میاں صاحب کے لیے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا آسان نہ ہو اور یوں میاں صاحب بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے وہ رعائتیں اور مطلق اقتدار حاصل کرنے کی سودے بازی نہ کر پائیں جو انہوں نے گزشتہ انتخابات کے موقع پر کی تھی۔ لیکن اس سے بڑھ کر حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج ہیں جن میں بظاہر تو ن لیگ جیت رہی ہے لیکن عمران خان کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ جیت ’وٹے‘ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

یادش بخیر پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے راولپنڈی اور اسلام آباد دھرنوں نے کچھ سیاسی حقیقتوں کو آشکار کیا وہیں ان کی مبادیات کو بھی بدل دیاجس کی طرف بہت کم لوگوں کی نظر گئی کیوں کہ اس کے فوراً بعد پی ٹی آئی کی قیادت کراچی پدھار گئی اور وہاں پر رونق میلا لگانے کا اعلان کردیا لیکن وہ پنجابی کی کہاوت ہے ناں کہ ’’جو یہاں برے وہ مکے بھی برے ‘‘ کے مصداق وہاں پر باقاعدہ ڈانٹ پڑی کہ تمہیں کتنی دفعہ بتائیں کہ بندے پورے نہیں ہیں۔ اس لیے رائیونڈ کے جلسے کے ذریعے پیغام بھجوایا گیا کہ نہیں بات اتنی بھی خراب نہیں ہوئی۔

راولپنڈی، لاہور اور کراچی کی نام نہاد ریلیوں میں عوام الناس کی تعداد تو موجود تھی لیکن وہ تعداد اتنی نہیں تھی جو شیخ رشید کے بقول عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کہلا سکتی یا پھر عمران خان کے بقول لوگوں کا سونامی ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے اپنی تقاریر میں حکمران جماعت کو کوئی بھی حتمی الٹی میٹم دینے سے احتراز کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ’طاقت‘ کے گزشتہ کمزور مظاہروں کا نتیجہ یہ نکلا تھاکہ اگلے روز ہی قومی اسمبلی کے ا سپیکر نے میاں نواز شریف کے خلاف داخل کیا گیا نا اہلی کا ریفرنس مسترد کردیا جب کہ حکمران جماعت کا عمران خان اور ہمنواؤں کی نا اہلی کا ریفرنس حتمی فیصلے لیے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔ جب کہ اب وہ رائیونڈ اجتماع کے بعد یہ کہتے پائے جا رہے ہیں کہ انہوں نے میاں صاحبان کے خلاف بھیجا گیا ریفرنس بھی الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا۔ (حالاں کہ وہ پہلے کہتے رہے کہ اس ریفرنس میں کچھ نہ ہونے کی بناء پر مسترد کر دیا تھا۔ )

سیاست میں بھرم بہت بڑی چیز ہوتی ہے، جو کسی بھی صورت میں قائم رہنا چاہیے۔ اگر بھرم ختم ہو گیا تو سمجھو سب کچھ ختم ہو گیا۔ کسی زمانے میں جماعت اسلامی کا یہ بھرم بہت قائم ہوتا تھا کہ ان کے پاس اسٹریٹ پاور ہے، پھر اس کی قیادت نے یہ بھرم اس قدر استعمال کیا کہ اب لاہور میں منصورہ کے باہر بھی چند سو لوگوں کا مظاہرہ کرنا قیادت کے لیے ایک مصیبت بنا ہوتا ہے۔ لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ طاقت کے مظاہرے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے جو مشیر آج کل ہیں، کسی زمانے میں یہی مشیر جماعت اسلامی کو بھی مشاورت فراہم کیا کرتے تھے۔ ان مشیروں کی تاریخ کچھ اچھی نہیں، خان صاحب اسی قدر جلدی گئے اور انہوں نے اپنی تمام نوجوانوں کی تنظیموں کو فارغ کر کے اپنے فیصلے صادر کیے اور جلسہ کر ڈالا۔

اس دوران پنجاب میں تین ضمنی انتخابات بھی ہوئے۔ ایک افواجِ پاکستان کو سب سے زیادہ بھرتی فراہم کرنے والے ضلع جہلم میں، دوسرا پورے صوبہ سندھ کے برابر کپاس پیدا کرنے والے پنجاب کے واحد ضلع وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ میں جب کہ تیسرا چیچہ وطنی میں۔ تینوں اضلاع میں نتائج مسلم لیگ کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہییں۔ اس کے باوجود کہ جہلم میں پی ٹی آئی کی طرف سے اُس خاندان کا چشم و چراغ برسرِ پیکار تھا جو پہلے مشرف صاحب کا ہمنوا تھا، پھر مشرف صاحب کی سیاسی جماعت ’آل پاکستان مسلم لیگ ‘ میں پہنچا، بعد ازاں پیپلز پارٹی میں وارد ہو گیا اور انتخابات سے عین قبل انہوں نے پی ٹی آئی میں لینڈ فرمایا۔ سلمان شہباز کے وہ دوست ہیں۔ ایسے امیدوار کی تو ضمانت ضبط ہوجانا چاہیے تھی لیکن وہ امیدوار بھی حمزہ شہباز شریف کی تمام تر انتخابی مہم کے باوجود جو انہوں نے کلر کہار کے محکمہ جنگلات کے ’ریسٹ ہاوس‘ میں بیٹھ کر چلائی، یہ امیدوار صرف چند ہزار ووٹوں کی لیڈ سے ہی ہار پایا۔ جب کہ بوریوالہ کی پی ٹی آئی امیدوار عائشہ جٹ تو چار ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیت کر سوئی تھی لیکن صبح اٹھی تو ڈی سی او صاحب نے اسے بارہ سو ووٹوں کے فرق سے ہرا دیا تھا۔ وہ سارا سرکاری ریکارڈ لے کر دربدر ماری ماری پھر رہی ہے۔

ایسے میں جناب اوریا مقبول جان صاحب کا وہ قول یاد آگیا۔ فرماتے ہیں کہ پنجاب کی افسر شاہی میں ایک اصطلاح استعمال ہوتی ہے ’’بٹہ ڈالنا‘۔ پنجاب میں جب زرعی اجناس کی منڈیوں میں کسان کی فصل کو تولا جاتاہے تو آڑھتی باٹوں والے پلڑے میں بڑے باٹ رکھ دیتے ہیں جب کہ وزن کرنے کے دوران جب میزان کے دونوں پلڑے برابر نہ ہوں تو پیداوار والے پلڑے میں چھوٹے باٹ ڈال کر میزان کو برابر کرتے ہیں اور یوں فصل تولنے کا عمل تیزی سے تکمیل پاتا جاتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ باٹ اس پلڑے میں نہیں ڈالا جاتا جس میں پہلے باٹ پڑے ہوتے ہیں بلکہ یہ باٹ اُس پلڑے میں ہوتا ہے جہاں تولی جانے والی چیز ڈالی جاتی ہے۔

اوریا صاحب فرماتے ہیں کہ انتخاب کروانے والا ڈی سی او25000 ووٹوں تک کا ’باٹ‘ تو بڑی آسانی سے کسی ایک امیدوار کے حق میں ڈال کر حکمران جماعت کی مرضی کے نتائج نکال دیتا ہے۔ اگرچہ انتخابات کا قانونی انچارج ضلع کا سیشن جج ہوتا ہے لیکن انتخاب کی رات کے بارہ بجے کے بعد ملنے والی پولنگ اسکیم کو وہ باریک بینی سے چیک نہیں کر سکتا ہے لہٰذا اس کی حیثیت بس دستخط کرنے تک محدود ہوتی ہے۔ تین سے چار پولنگ اسٹیشن ایسے بنا لئے جاتے ہیں جہاں پر حزبِ اختلاف کے پولنگ ایجنٹ کی موجودگی نہیں ہوتی۔ اور دو سے پانچ بجے تک ووٹنگ کا رحجان دیکھ کر حسبِ ضرورت باٹ ڈال دیا جاتا ہے۔

ظاہر ہے پنجاب کے ان تینوں حلقوں میں یہ باٹ تو ضرور استعمال ہوئے ہیں۔ ایسے میں اگر حقیقت میں دیکھا جائے تو پنجاب میں یہ تینوں حلقے پی ٹی آئی جیتی اور مسلم لیگ کی گڈ گورننس ہاری ہے اور اگر یہی انتخابات غیر جانبدار سیٹ اپ کے تحت ہوئے تو نتائج وہ ہرگز نہیں ہوں گے جو اب ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر دیکھا جائے تو پنجاب ایک سیاسی کروٹ لینے کے موڈ میں دکھائی دیتا ہے۔ اگرچہ رائیونڈ کو چھوڑ کر عمران خان کے دھرنوں اور ریلیوں میں لوگوں کی تعداد شرمناک حد تک کم ہو رہی ہے، لیکن اس کے ووٹوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ریلیوں میں نہ آکر اور بیلٹ باکسز کو بھر کرعمران خان کے ووٹرز خان صاحب کو جو اشارہ کر رہے ہیں، خان صاحب وہ شائد سمجھ نہیں پا رہے کہ ان کے ووٹرز اب احتجاجی موڈ میں نہیں ہیں بلکہ وہ 2018 کے انتخابات میں اپنا انتقام لیں گے۔ لیکن خان صاحب کا خیال ہے کہ وہ ان انتخابات سے قبل ہی نواز شریف کو یوں چلتا کریں گے کہ وہ ان انتخابات کے کروانے کی ایڈوائس صدر کو نہ دے سکیں اور یہ کام کوئی اور فریق کروائے۔ لیکن یہ سب موجودہ سیٹ اپ میں کیسے ہو، یہ ان کے کسی بھی حامی کو معلوم نہیں۔ ماسوائے اس کے سنجیاں ہوجان گلیاں تے وچ مرزا یار پھرے کے مصداق کہ میاں نواز شریف نا اہل ہو جائیں اور ان کی سیاسی میراث کی تقسیم پر جھگڑا پڑ جائے جسے وہ سمیٹ نہ پائیں اور یوں خان صاحب کا داؤ لگ جائے۔

لیکن پانامالیکس کے معاملے میں میاں صاحب کے نابغے مشیر زبیر عمر کی تمام تر کوششوں کے باوجود میاں نواز شریف کے نا اہل ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا کیوں کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ان کے سعودی شہری صاحب زادے نے وہاں کی حکومت میں موجود لوگوں سے ایسے ضروری کاغذات اپنی پسند کی تاریخوں میں اس طرح حاصل کر لیے ہیں کہ ان کو کسی بھی عدالت کا نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہو گا اور میاں صاحب بڑے آرام سے اس بحران سے بھی نکل جائیں گے۔ شائد یہی وجہ ہے کہ خان صاحب نے عدالتی دروازہ کھٹکھٹانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر معاملہ لانے کوہی اپنی سیاسی سلامتی جانا ہے۔

بھارت کے ساتھ بڑھتی ٹینشن بھی ان کو بچانے کا ایک مضبوط سہارا ہے اور میاں نواز شریف ایک کل جماعتی کانفرنس بلا کر اس موقع کو بھی مقامی سیاست میں استعمال کرنا نہیں بھولے۔ اس کانفرنس سے کچھ اور ہو نہ ہو، لیکن میاں نواز شریف کی سیاسی تنہائی ضرور کم ہو جائے گی اور شائد عمران خان کے رائیونڈ جلسے کے اثرات ختم کرنے کا بھی موقع مل جائے۔


متعلقہ خبریں


بھارتی جنگی بیانیے کا جواب رضوان رضی - بدھ 05 اکتوبر 2016

کوئی تین سال پہلے کی بات ہے کہ ہمارے ایک ہم عصر صحافی جو صحافت کرتے کرتے ایک دم غائب ہو گئے تھے، کچھ سالوں کے بعد ملے تو پتا چلا کہ وہ کابل میں ایک امریکی اخبار کے بیورو میں پائے جاتے ہیں اور ہر ماہ کسی افغان وار لارڈ کی طرح ڈالروں سے جیبیں بھرتے ہیں۔ پختون پس منظر کے باعث ان کو ...

بھارتی جنگی بیانیے کا جواب

نواز شریف کی تقریر: کھسیانی بلی کا کھمبا رضوان رضی - اتوار 25 ستمبر 2016

میاں محمد نواز شریف کا سخت سے سخت ناقد بھی اس بات کا معترف ہورہا ہے کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بھرپور اور پاکستان جیسے اہم اسلامی ملک کے شایانِ شان تقریر کی۔ پاک بھارت شملہ معاہدے کے بعد کشمیر پر یہ پہلی سفارتی ’’جارحیت‘‘ ہے جس کا اعزاز بھی ایک منتخب جمہوری ح...

نواز شریف کی تقریر: کھسیانی بلی کا کھمبا

قربانی سے تکلیف کن کو ہے؟ رضوان رضی - جمعه 16 ستمبر 2016

ہمارا دفترگزشتہ ایک دہائی سے گلبرگ ، لاہور میں ہی واقع ہے۔ ادارہ بدلتا رہتا ہے لیکن علاقہ نہیں بدلتا۔ مشرف دور کی بات ہے ایک دن گھر کو واپسی کرتے ہوئے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر والی سڑک سے گزر کر نہر کے کنارے والی سڑک پر مڑے تو نہر کے کنارے بنی حفاظتی دیوار پر لکھا تھا ’...

قربانی سے تکلیف کن کو ہے؟

علاقائی تجارتی رابطے اور ہم ! رضوان رضی - هفته 10 ستمبر 2016

دو دن قبل ہی چین سے افغانستان کو چلنے والی پہلی مال گاڑی تاجکستان اور ازبکستان کے راستوں سے ہوتی ہوئی افغان صوبہ مزار شریف کے سرحدی گاؤں حیراتان کی خشک بندرگاہ پرپہنچی ہے ۔ یہ مال گاڑی کوئی پندرہ روز قبل چین سے روانہ ہوئی تھی۔ دونوں ممالک اس کو ایک اہم تاریخی سنگِ میل قرار دے رہ...

علاقائی تجارتی رابطے اور ہم !

سیاسی اشرافیہ اور کرپشن رضوان رضی - اتوار 04 ستمبر 2016

میاں محمد نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان نوے کی دہائی میں سیاسی محاذ آرائی زوروں پر تھی تو بی بی کے خلاف مقتدر حلقوں کی طرف سے ایک خانہ ساز بدعنوانی یا کرپشن کا ’بیانیہ ‘ نہ صرف اوصول کیا گیا بلکہ اس کو حسبِ توفیق آگے بھی پھیلایا ، وہ بیانیہ تھا کہ ’’بے نظیر ،زرداری اور ان ...

سیاسی اشرافیہ اور کرپشن

اکھیاں دی لالی رضوان رضی - اتوار 18 اکتوبر 2015

سابق آمر صدر ایوب کے دور میں پشاور میں بڈابیر کے ہوائی اڈے پر سرخ دائرہ لگانے سے لے کر گزشتہ دنوں اسلام آباد میں لاہور، کراچی گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر ہونے والے دستخط تک، پاکستان او ر روس کے دو طرفہ تعلقات بہت سے نشیب و فراز کا شکار رہے ہیں۔ پاکستان بننے کے فوراً بعد پنڈ...

اکھیاں دی لالی

سانحہ منیٰ اور ہمارے لیری کنگز رضوان رضی - بدھ 07 اکتوبر 2015

ہمارے حجاج کرام اﷲ کے گھر سے واپس لوٹ رہے ہیں۔ ان کے پاس سانحہ منیٰ و جمرات کے سانحے کے بارے میں سنانے کے لئے بہت سی داستانیں ہیں۔ لیکن ہم نے اپنے الیکٹرانک میڈیا کی مدد سے حج کے دوران پیش آنے والے واقعات پر ان کی سنے بغیر پہلے ہی اپنی رائے نہ صرف قائم کر لی ہے بلکہ اس کی تبلیغ ب...

سانحہ منیٰ اور ہمارے لیری کنگز

ایم آئی ٹی اور اس کا اعلیٰ مقام! رضوان رضی - منگل 22 ستمبر 2015

اﷲ تعالیٰ نے ہمیں اپنے بنے بنائے دوستوں سے تعلقات خراب کرنے کی جس اعلیٰ صلاحیت سے نوازا ہے۔ اس کے بعد ہمیں وہ ’’بھلی لوگ ‘‘ جنتی معلوم ہوتی ہے ،جو گزشتہ دو دہائیوں سے ہمیں برداشت کرتی چلی آ رہی ہے۔ اس لئے آئندہ سطور اگر کچھ بزرگ دوستوں کو گراں گزریں تو ان سے پیشگی معذرت۔اس یقین د...

ایم آئی ٹی اور اس کا اعلیٰ مقام!

تعلیم اور جعل سازی رضوان رضی - هفته 19 ستمبر 2015

مملکتِ خداداد پاکستان میں وارد ہونے والے ہرمارشل لاء نے جہاں اس معاشرے کے اخلاقی و معاشرتی خدو خال کو مسخ کیا وہاں ہر آمریت جاتے ہوئے اس معاشرے کے معاشی و اقتصادی پہلووں کو بھی کچھ یوں نیست و نابود کر گئی کہ ملکی حالات اس کے بعد آنے والی کسی بھی حکومت کے قابو میں نہیں آئے اور بعد...

تعلیم اور جعل سازی

شکریہ راحیل شریف، کے پردے میں رضوان رضی - هفته 19 ستمبر 2015

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ سے پیوستہ ہفتے اسلام آباد میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں یہ کہا کہ ’’کچھ قوتیں ان کو ہٹانا چاہتی ہیں‘‘ تو مملکتِ خداداد پاکستان کے ایک جمہوریت پسند شہری کے طور پر ہمارا ماتھا ٹھنکا، لیکن چوں کہ ہمارے آزاد اور مادر پدر آزاد ’’ معزز‘‘ ...

شکریہ راحیل شریف، کے پردے میں

مرغی کے نرخ اور نقارۂ خدا رضوان رضی - جمعه 18 ستمبر 2015

جناب خلیق ارشد اور ان کے ہونہار صاحبزادے ، گلزار خلیق کا اس قدر محبت بھرا اصرار تھا کہ اپنی نیند قربان کر کے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی سالانہ نمائش کے لئے ناچار پہنچنا ہی پڑا۔ جب سے لاہور کا ایکسپو سینٹر بنا ہے اور جناب ضیاء المصطفیٰ اعوان جیسے لوگوں کے ہتھے چڑھا ہے اس میں تو...

مرغی کے نرخ اور نقارۂ خدا

سلمان دانش کی نئی ٹوپی رضوان رضی - بدھ 09 ستمبر 2015

چور جب آپس میں لڑنا شروع ہو جائیں تو چوری کا مال برآمد ہو ہی جاتا ہے تو کیا پاکستان کے برقی ذرائع ابلاغ (الیکٹرانک میڈیا) کی تاریخ میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی اور جعل سازی کرنے والے میڈیا اداروں کی باہمی لڑائی کے نتیجے میں اب چوری کا مال برآمد ہونے کو ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جو...

سلمان دانش کی نئی ٹوپی

مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر