... loading ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں ملیر کے علاقے کا دورہ کرکے یہ اعلان کردیا کہ ان کی پارٹی کا کراچی پر دعویٰ اب بھی برقرار ہے کارکن تو نعرے لگایا ہی کرتے ہیں مگر بلاول بھٹو نے پوری قوت کے ساتھ نعرے لگائے کہ یہ شہر کراچی کس کا بھٹوکا یہ ملک پاکستان کس کا بھٹو کا‘۔
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب کراچی پر لندن سے حکمرانی کرنے والوں کے دن گئے۔ انہوں نے حکومت کے خلاف باتیں کیں مگر ان کا زور اس بات پرتھا کہ کراچی پیپلزپارٹی کا بھی ہے۔ اس بات سے تو کسی کو انکار ہی نہیں ہے کہ جب پیپلزپارٹی سندھ کی حکمران ہے تو ظاہر ہے کہ کراچی صوبے کا دارالحکومت ہے اس پر دعویٰ برحق ہے پھر کیوں کراچی کی تیس صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے ایک پر گیارہ فیصد ووٹ لے کر جیتنے کے بعد نعرے لگاتے ہیں کہ یہ شہر کس کا بھٹو؟ شہر تو آپ کابھی ہے مگرآپ نے اسے اپنا سمجھا نہیں اور بلاول بھٹو صاحب کراچی کو اپنا سمجھتے ہیں تو پھر پیپلز پارٹی میں کوئی قوت ایسی ضرور ہے جواس شہر کو اپنا نہیں سمجھتی۔
پیپلز پارٹی نے 2008ء سے 2013ء تک پانچ برس بلاشرکت غیرے وفاق اور صوبے پرحکمرانی کی مگر شاید اس سے بدترین خونریزی کراچی شہر میں نہیں ہوئی بلاول بھٹو صاحب کو شایداحساس ہے کہ کراچی شہر انہیں اپنا نہیں سمجھتا یہاں کے باسی ان سے اپنائیت کا اظہار نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بار بار کہتے ہیں یہ شہر کس کا بھٹو کا۔مگر جب وہ یہ کہتے ہیں تو بھول جاتے ہیں یہ شہربھٹو کا ہی نہیں اپنے والد کی طرح بلاول بھٹو کا بھی ہے 21 ستمبر 1988ء کوانہوں نے اسی شہر میں آنکھ کھولی تھی ان کی والدہ بھی 21 جون 1953ء کو اسی شہر میں پید اہوئی تھیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول کی خواہش پر مراد علی شاہ کو وزیر اعلی بنایا گیااوراس کے بعد نئے وزیراعلی نے کراچی کی جانب اپنی دلچسپی کااظہارکیا تھا ،مسلسل کربھی رہے ہیں مگر کراچی کے ترسے ہوئے عوام اس سے بھی زیادہ یعنی “ھل من مزید” کا مطالبہ کررہے ہیں۔
کراچی کا مینڈیٹ تویقینا ایم کیوایم پاکستان کے پاس ہے مگر یہ الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے پہلے کی بات ہے اس پر دعوے سب کے ہیں مگریہ طے ہونا ابھی باقی ہے کراچی کس کا ہے مگرجو طے ہے وہ یہ کراچی کا مینڈیٹ منقسم ہے اب جو یہاں کے عوام سے اپنائیت کا اظہار کرے گاوہ مینڈیٹ حاصل کرسکتاہے۔
بلاول بھٹوکراچی پردعوی رکھتے ہیں تو انہیں بہت کچھ کرنا ہوگا ان کی والدہ کے دور میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے نمائندوں کوزیادہ عزت ملتی تھی چاہے آفاق شاہد ہوں یا عزیزمیمن، این ڈی خان ہوں یا اقبال حیدر پیپلزپارٹی میں کلیدی اہمیت رکھتے تھے مگر ان کے والد کے دور میں کراچی کے نمائندے دوسروں کے رحم وکرم پر رہے لیاری میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا داخلہ بند ہوگیا بلاول بھٹو کراچی کو اہمیت دے رہے ہیں یہاں سے حال ہی منتخب رکن اسمبلی کو سندھ میں اہم ذمے بھی ملنے کا امکان ہے اس کے ساتھ ساتھ بلاول کو لیاری بھی جانا ہوگا کیماڑی بھی جائیں نیوکراچی اور لیاقت آباد بھی۔۔ پیپلزپارٹی کے ناراض کارکنوں کو بھی منائیں اور ووٹرز کو بھی کراچی کی سیاسی حرکیات پرنظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ کراچی کے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے بلاول بھٹوکودیگر سیاسی رہنماؤں سے کم محنت کرنا ہوگی اب دیکھنایہ ہے کہ وہ کتنی توانائی کراچی کے لیے وقف کرتے ہیں ۔
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...