... loading ...
وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطا ب کرتے ہوئے بھارت کوبڑی مدت بعد آئینہ دکھایا، جس کا چند ماہ پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ شہیدبرہان وانی کو تحریک آزادی کی علا مت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کا تفصیلی ذکر کیا۔ واضح رہے کہ حزب کے جواں سال رہنما برہان وانی 8جولائی کو شہید ہوئے۔ ان کی شہادت کے بعد پوری کشمیری قوم نے بھارتی قبضے کے خلاف پر امن مظا ہروں کا ایک طویل سلسلہ شروع کیا۔ نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی فورسز بے گناہ کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنوں کا استعمال کر کے ان پر بے انتہا تشدد کر رہی ہے،سینکڑوں لوگ شہیداور ہزاروں زخمی ہیں۔ بزرگوں، خواتین، مردوں اور بچوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے مقبوضہ وادی سے اپنی فوجیں نکالنے کا کہے۔ وزیراعظم نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے تحت کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے اور جنرل اسمبلی کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت سے کشمیر میں استصواب رائے کروانے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کا بھی مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا عمل دونوں ملکوں کے حق میں ہے۔ انہوں نے بھارت کو ایک بار پھر مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کی دعوت دی۔ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے،لیکن امن تب ہی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی رائے کے عین مطا بق حل ہو۔نواز شریف کی تقریر سے جہاں جموں و کشمیر کے عوام میں مسرت اور خوشی کی لہر دوڑ گئی،وہیں بھارتی میڈیا اور بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما وں کو مرچیں محسوس ہوئیں اور بدحواسی کے مناظر ناظرین نے ضرور محسوس کئے ہونگے۔
وزیر اعظم نوازشریف کے خطاب کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آغاز کردیا۔برہان وانی کا نام لیے جانے پر بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ شروع ہوگئی، سچ ہضم نہ ہوا تو پاکستان پر بھی دہشت گردی کی حمایت کا الزام دھر دیا۔بھارتی اخبار فرسٹ پوسٹ نے پاکستان کو جنگی جرائم کا ہی مرتکب قرار دیا،بھارتی چینلز اور اخبارات بلوچستان کارڈ استعمال کرتے نظر آئے۔ٹائمزنو، انڈیا ٹوڈے، ہندوستان ٹائمز نے بھی نواز شریف کے خطاب کے بعد سخت رد عمل کا اظہار کیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سبرامانین سوامی نے پاکستان کے خلاف سخت زمینی کارروائی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت فوجی کارروائی ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی لڑائی سے بچائے گا۔
فرسٹریشن کا عالم یہ تھا کہ WOINچینل کے نمائندے رمیش راما چند رن نے نواز شریف کی تقریر پر اپنے اینکر کے سوال کے جواب میں ایسی منطق بیان کی کہ اینکر کو دوسرا سوال پو چھنے کی ہمت نہ ہوئی۔ کہا کہ پاکستان کو اب سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔سفارتی تنہائی سے اسے کو ئی بچا نہیں سکتا۔ چین کے ساتھ اس کی دوستی ہے۔ تاہم امریکا اس سے ناراض ہے لیکن ا بھی افغا نستان میں اسے پاکستان کی ضرورت ہے۔ فرانس، جا پان، برطا نیہ اور جرمنی امریکاکی منشا ء کے مطا بق ہی اپنا رویہ دکھا ئیں گے۔جہاں تک اسلامی ممالک کا تعلق ہے، ان کی جانب سے پاکستان سے دوری رکھنے کے امکا نات بہت کم ہیں،تاہم افغا نستان اور بنگلہ دیش کیساتھ بھارت کے بہت زیادہ بہتر تعلقات ہیں۔
معروف بھارتی صحافی پروین سوامی نے انڈین ایکسپریس میں اپنے ایک آرٹیکل میں پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تاہم اس میں اس نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا کہ سشما سوراج اپنی تقریر میں نواز شریف کے کشمیر کے بارے میں دیے گئے بیان، کا کوئی جواب نہ دے، کیو نکہ کشمیر ہمارا ہے اور اس کے اندر ہونے والے معاملات، ہمارا اندرونی معا ملہ ہیں۔ نواز شریف کی تقریر کا جواب نہ دے کر، ہم دنیا کو یہ بات بہت ہی خو بصورت انداز میں سمجھا سکتے ہیں کہ یہ ہمارا اپنا داخلی معا ملہ ہے۔ پروین سوامی کا کہنا ہے کہ ہم نے سفارت کاری کے نام پر ٹی وی چینلز پر ایک تماشا تھیٹر لگا یا ہے، جو ملک کے مفا د میں نہیں ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما اور سابق ہوم سیکرٹری آر کے سنگھ نے کہا کہ اوڑی حملے پر نواز شریف نے ایک با ت بھی نہ کی، حا لا نکہ دنیا جانتی ہے کہ اس میں پاک فوج اور آئی ایس آئی ملوث ہے۔ آر کے سنگھ نے کہا کہ برہان وانی کو رہنما قرار دے کر نواز شریف نے نہ صرف خود کو بلکہ پوری پاکستانی فطرت اور مزاج کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...