وجود

... loading ...

وجود

جوتے کا سائز

منگل 13 ستمبر 2016 جوتے کا سائز

robert-walpole

رابرٹ والپول


وزیراعظم نوازشریف کی صورت میں پاکستان کو ایک ایسا انمول تحفہ ملا ہے، جس کی مثال ماضی میں تو کیا ملے گی، مستقبل میں بھی ملنا دشوار ہوگی۔ اُنہوں نے اپنے اِرد گِرد ایک ایسی دنیا تخلیق کر لی ہے جس میں آپ اُن کی تعریف کے سوا کچھ اور کر ہی نہیں سکتے!اگر حالات ایسے ہی رہے، اور تارکول کی سڑکوں کے ساتھ اقتصادی راہداری کی معاشی فضیلتوں کا جاپ جاری رہاتو لگتا ہے کہ وہ سررابرٹ والپول کا ریکارڈ توڑ دیں گے جو برطانیا میں 1722 سے 1742ء تک اکیس سال تک وزیراعظم رہا۔ اور آج تک اس کا یہ محفوظہ (ریکارڈ) توڑا نہیں جاسکا۔ اگرچہ والپول کے لیے کہا جاتا تھا کہ ’’وہ تو بنا ہی حکمرانی کے لیے تھا‘‘۔ مگر شاید یہ بات اب غلط ہو، ہمارے وزیراعظم نوازشریف پر یہ جملہ زیادہ پھبتا ہے۔ مگر ہم گئے زمانوں کی عمیق یادوں سے گونجتی آوازوں کا خوف کیوں پالیں، والپول کو چھوڑیں۔

ابھی ابھی رخصت ہونے والے ایک اور وزیراعظم کو یاد کریں۔

ڈیوڈ کیمرون نے 11مئی 2010ء کو برطانوی وزیراعظم کا منصب سنبھالا۔ اور اپنی پہلی میعاد8؍مئی 2015ء کو بطریق احسن مکمل کرتے ہوئے دوسری مرتبہ بھی اس منصب سے سرفراز ہوئے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنی دوسری میعاد کا ابھی ایک سال ہی مکمل کیا تھا کہ برطانیا کو ا س مسئلے کا سامنا کرنا پڑا کہ اُسے یورپی یونین کا حصہ رہنا چاہیے یا نہیں؟ ڈیوڈ کیمرون یورپی یونین میں اپنے ملک کو رکھنے کے حامی تھے۔ اس سوال پر جب برطانیا میں 23جون 2016ء کو ریفرنڈم کرایا گیا تو نتیجہ ڈیوڈ کیمرون کی رائے کے برخلاف آیا۔ یہ محض ایک مسئلے پر برطانوی عوام کی رائے تھی۔ جسے ڈیوڈ کیمرون پر عدم اعتماد قرار دینے کی ابھی کوئی پھلجڑی بھی کسی نے نہیں چھوڑی تھی۔ مگر اگلے روز یعنی 24 جون کو ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے اور کنزویٹو جماعت کے اگلے قائد کے انتخاب کے ساتھ ہی 13؍ جولائی کو اُنہوں نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے 10ڈاوننگ اسٹریٹ سے جب اپنا سامان نکالا تو اُن کے چہرے پر ملال کا ذرا سا شائبہ تک نہیں تھا۔ ڈیوڈ کیمرون کو برطانوی وزیراعظم کا دفتر اور جمہوریت کی ماں کہلانے والی برطانوی پارلیمنٹ کے قائد ایوان کا منصب چھوڑنے کا ذرا بھی ملال کیوں نہیں تھا؟ اس لیے کہ برطانوی جمہوریت ذمہ داری کے ایک تصور اور جواب دہی کے ایک احساس کے ساتھ عبارت ہے۔ یہاں سب سے بڑے منصب کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ اب سب سے زیادہ امیر بننے کی دوڑ میں بھی شامل ہوگئے۔ اسی لیے ڈیوڈ کیمرون برطانوی وزیراعظم کا دفتر چھوڑتے ہی اپنے ایک دوست کے گھر منتقل ہوگئے۔

اُدھر اوباما کو دیکھیں!جس کے ملک کے پیسوں نے تیسری دنیا کے کتنے ہی ملکوں کو بدعنوان بنایا اور جس نے پاکستان کے اندر کسی بااثر آدمی کو اپنے چنگل میں لانے کے لیے دولت سے ڈھیر نہیں کردیا۔ مگر خود اُس کا اپنا صدر کیا رویہ رکھتا ہے۔ دنیا پر حکمران ملک کا صدر اب

قصرابیض(وائٹ ہاؤس) چھوڑنے والا ہے۔ اور ان دنوں اپنے لیے کرائے کے مکان کی تلاش میں ہے۔ دنیا کے سب سے طاقت ور صدر نے اب تک نو مکان محض اسے لئے مسترد کردیے کیونکہ اُس کاکرایہ اُن کے اخراجات کی حد سے باہر تھا۔ آدمی حیران رہ جاتا ہے کیا واقعی یہ لوگ دنیا کے سب سے طاقت ور مراکز اور دولت کے سب سے زیادہ بہاؤ کے اختیارات برتنے کے بعد اپنی نجی زندگی میں واپس اس قدرآسانی سے جاسکتے ہیں؟

جینیفر براؤن نے 10ڈاوننگ اسٹریٹ کے باسیوں کی زندگی اور دلچسپ واقعات کا ایک زبردست احوال لکھا ہے۔ وہ اس سوال کو جواب دیتا ہے کہ ’’وزیراعظم کسی چیتے کی مانند ہوتا ہے جو اپنی زمین کبھی نہیں چھوڑتا۔ وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے پہلے، جیسا ہو، اس دوران میں بھی ویسا ہی رہتا ہے۔ اور پھر جب اُس کے اقتدار کا عرصہ ختم ہوتا ہے تو اُسے اپنے پرانے طرزِ زندگی کو اپنانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ (اکا دکا مثالوں کو چھوڑ کر)۔ اس کی وجہ پھر وہی جمہوریت کا کردار ہے کہ جو اسے یہ سمجھ لینے میں آسانی مہیا کرتا ہے کہ اُس کے جوتے کا سائز اُس کے 10۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں قیام کے دوران میں ذرا سا بھی تبدیل نہیں ہوا۔ ‘‘ہمارے وزرائے اعظم کا ماجرا مختلف ہے۔ اُن کے جوتوں، پیٹوں، بیٹوں اور چہیتوں کا سائز ہی نہی اُن سب کے جیبوں کا وزن تک تبدیل ہوجاتا ہے۔ مگروہ ہم سے ایسی عزت اور تکریم کا مطالبہ کرتے ہیں جو جمہوریت نے ڈیوڈ کیمرون کو دی ہے۔ وہ جمہوریت کو اور نہ ہی ڈیوڈ کیمرون کی مثالوں کو اپناتے ہیں مگر اُن سے کوئی سوال کیا جائے تو وہ اِسے جمہوریت کے خلاف سازش باور کرادیتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف تو پاناما لیکس کے معاملے میں حساس ترین اور ٹھوس الزامات کے باوجود خود اپنے وعدے کے مطابق بھی جوابدہ ہونے کو تیار نہیں، چہ جائیکہ وہ ڈیوڈ کیمرون کی طرح کسی اخلاقی احساس کے ساتھ رخصتی کے دروازے پر نگاہِ غلط انداز بھی ڈالنا گوارا کریں۔ پاکستان میں ایسی جذباتی آسودگیاں کبھی میسر نہیں آتیں جو مغرب کی کارپوریٹ جمہوریت اپنی مثالوں کے ساتھ گاہے مہیا کرتی ہیں تاکہ مغرب کے عوام کا اس نظام پر سے اعتماد نہ اُٹھے۔ مگر پاکستان کے تو زمین وآسمان ہی الگ ہیں۔ یہاں ایسی مثالوں کو قائم کیے بغیر ہی جمہوریت پر ایمان کو اس طرح مستحکم کیا جارہا ہے کہ بس ذرا سا اس پر سے اعتماد ڈگمگایا تو آپ کی عاقبت خراب ہوئی۔

اس امر پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے سیاست دان جب وزرائے اعظم کی کینچلی بدلتے ہیں تو اُن کے خریدے گئے جوتے، بدلے گئے لباس اور ہاتھ میں تبدیل ہوتی گھڑیاں موضوع بحث بنتی ہیں، جبکہ اوباما اور ڈیوڈ کیمرون کے علاوہ دیگر وزرائے اعظم کی جو سرگرمیاں سامنے آتی ہیں وہ کتابوں کی خریداری، بوڑھے اور بچوں کے ساتھ گزارا گیا وقت، بلٹ ٹرین میں اپنے ٹکٹ سے نشست کے بغیر سواری، اکثر پروٹوکول سے عاری سفر اور سماجی مسائل پر غوروفکر جیسے موضوعات ہوتے ہیں۔ اس سے ذہنوں کا فرق ہی واضح نہیں ہوتا بلکہ ترقی کے تناظر بھی نکلتے ہیں۔ پہلی قسم کے وزرائے اعظم اپنے ملک کی ترقی تارکول کی سڑکوں کی لمبائی چوڑائی اور لپائی پُتائی میں دُھونڈتے ہیں۔ جبکہ دوسری قسم کے سربراہانی یہی ترقی تعلیم و صحت کے متعلق مہیا کی گئی سہولتوں میں دیکھتے ہیں۔ پہلی قسم کے لوگوں کی بَک بَک میں دولت، خزانہ، اتنے ارب اور اتنے کھرب سے زبانیں الجھی رہتی ہیں۔ جبکہ دوسرے کی لَپ جَھپ میں انسانی وسائل اور ذرائع کی ترقی کا گیان جھلکتا ہے۔ فرق تو صاف ظاہر ہے، پہلی قسم کے سربراہان انسانوں پر سواری کااپنا محبوب مشغلہ بنائے رکھتے ہیں۔ اور دوسری قسم کے سربراہاں اپنے منصب چھوڑتے ہوئے بسا اوقات خوشی محسوس کرتے ہیں۔ لارڈ گرینول بھی اُن میں سے ایک تھا۔ اُس نے 1807ء میں برطانوی وزیراعظم کا منصب چھوڑتے ہوئے اپنے بھائی لارڈ بکنگھم کو لکھا کہ

’’میں اب پھر سے ایک آزاد انسان ہوں۔ اور اپنی اس نجات سے میں جتنی خوشی محسوس کررہا ہوں سوائے تمہارے میں اور لوگوں سے اس کا اظہار بھی نہیں کرسکتا۔ ‘‘

ہمارے ’’لارڈ گرینول‘‘ کا بھائی جانتا ہے کہ پاناما لیکس کے باوجود بھی اُس کا بھائی ایسی ’’نجات‘‘ کی خوشی پانے کا آرزومند نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ ہمارے ’’لارڈ گرینول‘‘ بھی جانتے ہیں کہ اُن کے بھائی ایسی تحریر سے کتنی خوشی محسوس کریں گے۔ پھر مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہمارا ’’لارڈ گرینول‘‘اپنے جوتے کا سائز بھی بڑھا چکا ہے۔ مناصب جن کے جوتے کا سائز بڑھادیتے ہوں تو وہ متوازی طور پر اُن کے دماغ کا سائز گھٹا بھی دیتے ہیں۔ اور کردار کاتو کوئی سائز ہی نہیں رہنے دیتے۔


متعلقہ خبریں


رنگ بازیاں وجود - پیر 09 جنوری 2023

   علامہ اقبال نے راز کھولا تھا تھا جو ، ناخوب، بتدریج وہی خوب ہُوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر زیادہ وقت نہیں گزرا، آئی ایم ایف سے معاہدے خفیہ رکھے جاتے تھے، عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ ایک سیاسی یا قومی عیب لگتا تھا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ملک کی فروخت سے تعبیر ک...

رنگ بازیاں

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا وجود - جمعرات 03 نومبر 2022

یہ لیجیے! پندرہ برس پہلے کی تاریخ سامنے ہے، آج 3 نومبر ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ اب بھی ایک سرشار کردینے والی تقویم کی تاریخ ہے، جو چیف جسٹس کے''حرفِ انکار'' سے پھوٹی۔ مگر دانا اور اہلِ خبر اسے اژدھوں کی طرح نگلتی، حشرات الارض کی طرح رینگتی اور پیاز کی طرح تہ بہ تہ رہتی ہماری سیاسی...

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

لیاقت علی خان اور امریکا وجود - پیر 17 اکتوبر 2022

حقارت میں گندھے امریکی صدر کے بیان کو پرے رکھتے ہیں۔ اب اکہتر (71)برس بیتتے ہیں، لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو شہید کیے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے موجودہ رویے کو ٹٹولنا ہو تو تاریخ کے بے شمار واقعات رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی جن میں سے ایک ہے۔ یہاں کچھ نہیں ...

لیاقت علی خان اور امریکا

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی! وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

سیاست سفاکانہ سچائیوں کے درمیان وقت کی باگ ہاتھ میں رکھنے کا ہنر ہے۔ صرف ریاضت نہیں، اس کے لیے غیر معمولی ذہانت بھی درکار ہوتی ہے۔ رُدالیوں کی طرح رونے دھونے سے کیا ہوتا ہے؟ میاں صاحب اب اچانک رونما ہوئے ہیں۔ مگر ایک سوال ہے۔ کیا وہ سیاست کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپ...

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی!

وقت بہت بے رحم ہے!! وجود - جمعرات 22 ستمبر 2022

پرویز مشرف کا پرنسپل سیکریٹری اب کس کو یاد ہے؟ طارق عزیز!!تین وز قبل دنیائے فانی سے کوچ کیا تو اخبار کی کسی سرخی میں بھی نہ ملا۔ خلافت عثمانیہ کے نوویں سلطان سلیم انتقال کر گئے، نوروز خبر چھپائی گئی، سلطنت کے راز ایسے ہی ہوتے ہیں، قابل اعتماد پیری پاشا نے سلطان کے کمرے سے کاغذ س...

وقت بہت بے رحم ہے!!

مبینہ ملاقات وجود - پیر 19 ستمبر 2022

مقتدر حلقوں میں جاری سیاست دائم ابہام اور افواہوں میں ملفوف رہتی ہے۔ یہ کھیل کی بُنت کا فطری بہاؤ ہے۔ پاکستان میں سیاست کے اندر کوئی مستقل نوعیت کی شے نہیں۔ سیاسی جماعتیں، اقتدار کا بندوبست، ادارہ جاتی نظم، فیصلوں کی نہاد ، مقدمات اور انصاف میں ایسی کوئی شے نہیں، جس کی کوئی مستقل...

مبینہ ملاقات

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ وجود - جمعه 16 ستمبر 2022

پاکستانی حکومت نے 12 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں کرلیا۔ یہ ملکہ برطانیا الزبتھ دوم کی موت پر یومِ سوگ منانے کا سرکاری اظہار تھا۔ ہم بھی کیا لوگ ہیں؟ ہمارے لیے یہ یوم سوگ نہیں، بلکہ استعمار کو سمجھنے کا ایک موقع تھا۔ یہ اپنی آزادی کے معنی سے مربوط رہنے کا ایک شاندار وقت تھا۔ یہ ایک ...

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ

رفیق اور فریق کون کہاں؟ وجود - منگل 23 اگست 2022

پاکستانی سیاست جس کشمکش سے گزر رہی ہے، وہ فلسفیانہ مطالعے اور مشاہدے کے لیے ایک تسلی بخش مقدمہ(کیس) ہے ۔ اگرچہ اس کے سماجی اثرات نہایت تباہ کن ہیں۔ مگر سماج اپنے ارتقاء کے بعض مراحل میں زندگی و موت کی اسی نوع کی کشمکش سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ پاکستانی سیاست جتنی تقسیم آج ہے، پہلے کب...

رفیق اور فریق کون کہاں؟

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں وجود - پیر 14 فروری 2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی فہرستِ کارکردگی ابھی ایک طرف رکھیں! تھیٹر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سماجی روز مرہ اور زندگی کی سچائی آشکار کرنے کو سجایا جاتا ہے۔ مگر سیاسی تھیٹر جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کرنے کے لیے رچایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوانگ بھرنے کے اب ماہر...

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں

خطابت روح کا آئینہ ہے !
(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)
وجود - پیر 30 ستمبر 2019

کپتان حیرتوں کی حیرت ہے!!! وہ ایک بار پھر سرخروہوا۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ ایک منفرد تجربہ ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کسی بھی سربراہ حکومت نے ایسا جاندار ، شاندار اور شاہکار خطاب کیا ہے۔ قبل ازمسیح کے پوبلیوس سائرس اچانک ذہن کے افق پر اُبھرتے ہیں، ایک آزاد شا...

خطابت روح کا آئینہ ہے ! <br>(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)

خاتمہ وجود - جمعرات 29 ستمبر 2016

کیا بھارت سوویت یونین کی طرح بکھر جائے گا؟ خوشونت سنگھ ایسے دانشور بھارت کو زیادہ سمجھتے تھے۔ اُن کا جواب تھا : ہاں، بھارت باقی نہیں رہے گا۔ اُنہوں نے ایک کتاب ’’دی اینڈ آف انڈیا‘‘ تحریر کی، جس کے چمکتے الفاظ دامنِ توجہ کھینچتے ہیں۔ ’’بھارت ٹوٹا تو اس کا قصوروار پاکستان یا کو...

خاتمہ

نوگیارہ وجود - اتوار 11 ستمبر 2016

ہم وہ دن پیچھے چھوڑ آئے،جو دراصل ہمارے ساتھ چمٹ چکا ہے۔ ہماری تاریخ وتہذیب کے لئے سب سے بڑا امتحان بن چکا ہے اور قومی حیات سے لے کر ہمارے شرعی شب وروز پر مکمل حاوی ہو چکا ہے۔یہ مسلم ذہن کے ملی شعور کی سب سے بڑی امتحان گاہ کا خطرناک ترین دن ہے۔ امریکامیں نوگیارہ سے قبل جاپان کی...

نوگیارہ

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر