... loading ...
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے لیاقت نیشنل اسپتال میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی عیادت کرکے کراچی کی سیاست میں کشیدگی کی آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے اس سلسلے میں چونکہ قدم جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے اٹھا یاہے اس لیے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ابھی تو یہ ملاقات مزاج پرسی کے لیے تھی مگرشہر قائد کے مفاد میں اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیئے یقینا دیگر جماعتوں کے رہنما بھی ڈاکٹر فاروق ستار کی عیادت کے لیے آئیں گے اور آرہے ہیں مگر حافظ نعیم کی طرف سے عیادت تازہ ہوا کا جھونکا ہے کیونکہ جس ایم کیوایم کے سربراہ کی عیادت کراچی جماعت کے امیر نے کی ہے یہ وہ جماعت ہے جو الطاف حسین سے اظہار لاتعلقی کرچکی ہے۔ الطاف حسین وہ سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی سے اس شہر کی قیادت چھینی تھی وہ آج بھی الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ تو جامعہ کراچی میں طالبعلموں کو بعض مطالبات پر جمع کرنا چاہتے تھے یہ جماعت اسلامی کا اسٹوڈنٹ ونگ تھا جس نے مار مارکر انہیں یونیورسٹی سے باہر نکال دیا تو پھر انہیں شہر کے گلی کوچوں اور چوکوں چوراہوں پر تحریک کو وسعت دینے کا خیال آیا۔
الطاف حسین نے کراچی شہر میں مہاجرسیاست کا آغاز کیاتو پنجابی پٹھان اور دیگر قومیتوں کے لوگ ان کی زبان کے نشانے پر تھے ہی مگر بہ طور سیاسی جماعت سب سے زیادہ وہ جماعت اسلامی کو رگڑا لگاتے اور اپنی عادت کے مطابق انہوں نے اسلامی کے وزن پر ہی ایک نازیبا لفظ جماعت کے ساتھ بہ طور لاحقہ استعمال کرتے تھے جبکہ جماعت اسلامی کی
جانب سے الطاف حسین پر براہ راست اپنے کارکنوں کے قتل کے الزامات عائد کیے گئے اسلامی جمعیت سے وابستہ نوجوان عامر سعید کے قتل کے خلاف 1988ء میں اس کی والدہ کی جانب سے اہل کراچی کے نام کھلاخط بھی تقسیم کیا گیاتھا۔ اس خط کے مندرجات میں بڑی کشش تھی شہر کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہونے کے باوجودالطاف حسین کے لیے وہ خط درد سر بن گیاتھا۔ اسے اخبارات میں چھپنے اور تقسیم سے روکنے کی کوششیں بھی سامنے آئی تھیں۔
جماعت اسلامی کا ایم کیوایم سے پہلا باضابطہ رابطہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی جانب سے ہوا تھا جب انہوں نے بطور امیر جماعت اسلامی کراچی الطاف حسین سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو جاکر ملاقات کی تھی اس کے بعد نعمت اللہ خان جب امیرجماعت کراچی تھے تو انہوں نے لندن میں مقیم الطاف حسین کو ایک خط لکھاتھاکہ وہ شہر قائد کی بدامنی ختم کرنے اور اس کی ترقی میں اپنا کردار اداکریں نظریات خیالات اورپس منظرسے قطع نظر غیرجانبدار مبصرین یہ مانتے ہیں کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم متوسط اور نچلے متوسط طبقوں کی نمائندہ جماعتیں ہیں۔ ان جماعتوں میں تعلیم یافتہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے اور انہی جماعتوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جاگیردار صنعتکار اورسرمایہ داروں کوچھوڑ کرانہوں نے مالی طور پر کمزور لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچایا۔ تحریک انصاف بھی ایسا ہی دعوی کرتی رہی ہے مگر 30 اکتوبر 2011ء کے بعد آنے والی تبدیلی نے پارٹی کی تاریخ جغرافیہ پس منظر و پیش منظربدل کررکھ دیا مگر اب بھی کراچی میں اس طبقے میں جو ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف میں کشش پائی جاتی ہے۔
جماعت اسلامی اور ایم کیوایم میں مشترکات کے باوجود یہ جماعتیں دریا کے کناروں کی طرح پانی کے دونوں طرف موجود تو رہیں مگر کبھی مل نہ سکیں۔ جماعت اسلامی بھی جاگیردارانہ نظام کے خلاف بات کرتی ہے اور ایم کیوایم بھی۔ خود ایم کیوایم کے لوگ تسلیم کرتے ہیں۔ ابتدا میں پارٹی کے نظم وضبط کے حوالے سے جماعت اسلامی کی تنظیم سے مدد لی گئی تھی اور تما م رہنماایک دوسرے کو بھائی کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے (اب وہ ساتھی بھائی ہوگیا) الطاف حسین عظیم طارق کو عظیم بھائی اور وہ الطاف بھائی کہتے تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار بھی کچھ دنوں پہلے تک انہیں الطاف صاحب کے بجائے بھائی کہتے تھے۔ تنظیمی سیٹ اپ بنانے میں اہم کردار چیئرمین عظیم احمدطارق کا تھا۔ جن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ان کے ماموں محمد علی جماعت اسلامی کے رکن تھے اور بچپن سے ہی ماموں کے توسط سے وہ جماعت اسلامی کی تنظیم سے واقف ہوگئے وہ خود بھی جماعت اسلامی کی اسکولوں کے طلبا کی تنظیم کے تحت عید الاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کیا کرتے تھے۔
کراچی کے بعض سیاسی مبصرین پہلے بھی رائے دیتے تھے کہ کم یا زیادہ سے قطع نظر شہرقائد میں ا ثر ورسوخ رکھنے والی یہ دونوں جماعتیں جن کا موقف شہری مسائل کے حوالے سے ملتاجلتا ہی ہوتاہے، مفاہمت کے لیے پیش قدمی کریں توکراچی کی قسمت بدل سکتی ہے۔ معلوم نہیں کیوں ان جماعتوں کے رہنماؤں نے ایسا نہیں سوچا اگرالطاف حسین اپنے دور طالبعلمی کے حوالے سے جو تلخ تجربات رکھتے تھے اب وہ بھی ایم کیوایم سے لاتعلق ہوچکے ہیں۔ ٹنڈوآدم میں جماعت اسلامی نے ایم کیوایم سے مفاہمت کرلی تو کراچی اور حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقوں میں ترقی کے لیے یہ دونوں جماعتیں آگے بڑھیں۔ خیرسگالی کے لیے حافظ نعیم کی طرف سے فاروق ستار کی عیادت مثبت پیش رفت ہے۔
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...