... loading ...
قانون کے محافظ اور رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے کرپٹ افسر کی چیرہ دستیاں بے نقاب ہوگئیں۔ ایس ایس پی (سی ٹی ڈی) کیپٹن (ر) محمد اسد علی نے دو افراد کو اٹھا لیا، رہائی کے عوض 30 لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود نہیں چھوڑا اور مزید رقم کا تقاضا کرتا رہا۔ مزید پیسے نہ ملنے پر زیرتحویل شخص کو تشدد کا نشانا بھی بنایا۔
محکمہ جاتی انکوائری میں مذکورہ ایس ایس پی کی قانون شکنی اور بدعنوانی ثابت ہوگئی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیروز احمد اللہ والا ولد مشتاق احمد اللہ والا نے تحریری شکایت کی تھی کہ ان کے برادران نسبتی سلیم احمد اور اخلاص احمد کو 13؍اکتوبر 2015ء کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے اٹھا لیا تھا، بعد میں اخلاص احمد کو چھوڑ دیا گیا مگر سلیم احمد واپس نہیں آئے۔ جس پر سلیم کے برادر نسبتی فیروز احمد ولد عبدالغفار نے اپنے دوست کیپٹن (ر) شہزاد سلیم سے مدد کی درخواست کی، جو انہیں اپنے دوست ایس ایس پی (فارنسک، پولیس ہیڈکوارٹر، گارڈن) کیپٹن (ر) محمد اسد علی کے پاس لے گئے۔ ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی نے انہیں اعجاز نامی شخص کا نمبر دیا اور اس سے بات کرنے کیلئے کہا۔ اعجاز نے سلیم احمد کی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے طلب کیے، تاہم 30 لاکھ روپے میں معاملہ طے پاگیا۔ 23؍اکتوبر 2015ء کو اعجاز نامی شخص کو دس لاکھ روپے ادا کردیئے گئے جبکہ باقی بیس لاکھ روپے 26؍اکتوبر کو ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی کو ان کے دفتر میں اعجاز اور فیروز احمد ولد عبدالغفار کی موجودگی میں دے دیئے گئے۔ تاہم اس کے باوجود سلیم احمد گھر نہیں پہنچے، ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی جھوٹے وعدے کرتا رہا اور ڈرا دھمکا کر مزید پیسوں کا تقاضا بھی کیا۔
شکایت کنندہ نے مزید بتایا کہ نومبر 2015ء کے پہلے ہفتے میں وہ ’’سی ٹی ڈی‘‘ کے انسپکٹر راجہ عمر خطاب سے ملے، جنہوں نے بتایا کہ سلیم احمد ان کے محکمے کی باضابطہ تحویل میں ہے اور اس کی رہائی کا انحصار ’’جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم‘‘ (جے آئی ٹی) کی رپورٹ پر ہے۔ 17؍دسمبر 2015ء کو سلیم احمد کو عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا، جس کے بعد شکایت کنندہ نے کیپٹن (ر) شہزاد سہیل سے اس رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، جو ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی کو ادا کی گئی تھی مگر یہ رقم واپس نہیں کی گئی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ 29؍جنوری 2016ء کو ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی کی ہدایت پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ایک مرتبہ پھر سلیم احمد کو اغواء کرلیا، جس کی بازیابی کیلئے شکایت کنندہ نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔
25 اور 26؍اپریل 2016ء کی درمیانی شب 20-25 افراد نے سلیم احمد کے گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں سے نقدی، ایک لائسنس یافتہ پستول اور دیگر قیمتی اشیاء لے گئے۔ اس اثناء میں شکایت کنندہ، کیپٹن (ر) شہزاد سلیم کے ذریعے ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی سے رابطہ کرنے کی کوششیں کرتا رہا مگر کامیابی نہ ملی۔ بالآخر 20؍جولائی 2016ء کو سلیم احمد واپس اپنے گھر پہنچ گیا اور اس نے بتایا کہ اسے ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی کے لوگوں نے اغواء کیا تھا، اسے تشدد کا نشانا بنایا گیا اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔ شکایت کنندہ نے درخواست کی کہ اسے ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی سے مبلغ 30 لاکھ روپے واپس دلائے جائیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ تحریری شکایت ملنے پر ڈی آئی جی (سی ٹی ڈی) ثناء اللہ عباسی کو انکوائری افسر مقرر کردیاگیا۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی ان دنوں بورڈ آف ریونیو میں بطور ڈائریکٹر، اینٹی انکروچمنٹ سیل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انکوائری افسر نے تمام متعلقہ افراد کے بیانات، دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لینے کے بعد جو رپورٹ پیش کی، اس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد اسد علی کے خلاف لگائے گئے الزامات کی شواہد سے تصدیق ہوگئی ہے، چنانچہ ملزم کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کی جاتی ہے۔ رپورٹ میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ سندھ پولیس کے مختلف یونٹس اور رینجز میں اسی قسم کے دیگر ممکنہ کیسز کا بھی جائزہ لے کر ان میں ملوث سینئر پولیس افسران کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں کرپشن اور بے ضابطگیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ، نیب اور ایف آئی اے سے بھی رپورٹس مانگی جانی چاہئیں۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کارپوریٹ ؍ کریمنل پولیسنگ کی روک تھام کیلئے حکومت سندھ کو مفادات کے تصادم (Conflict of Interests) کا قانون منظور کرانا چاہیے۔
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...