... loading ...
چین کے صدر سی جن پنگ نے جب 2012ء میں اقتدار سنبھالا تھا تو انہوں نے “چینی خواب” پیش کیا تھا کہ “میرے خیال میں جدید تاریخ میں چینی قوم کا سب سے بڑا خواب اس کی تجدید کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔”
گزشتہ چند سالوں سے وہ اس مشن پر موجود ہیں۔ چین برکس، آسیان اور شنگھائی تعاون تنظیم پر بہت واضح اثر رکھتا ہے اور اس کی کرنسی ‘اسپیشل ڈرائنگ رائٹس’ یعنی ایس ڈی آر میں شامل ہو رہی ہے۔ چین کے علاقائی مقاصد اور ماحولیات پر توجہ، ساتھ ہی امریکا کی جگہ ایک ابھرتی ہوئی عالمی سپر طاقت کے طور پر عام قبولیت بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے، چاہے مغربی ذرائع ابلاغ اس کی معیشت کے دھیما پڑنے کی کتنی ہی خبریں کیوں نہ دیتے رہیں۔
دراصل چین بہت لمبا کھیل کھیل رہا ہے اور مقامی و عالمی سطح پر ترقی کو بہت سنجیدہ لیتا ہے۔ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ شفافیت دے رہا ہے۔ یہ بین الاقوامی برادری میں زیادہ سے زیادہ قبولیت حاصل کرنے کے لیے ضروری بھی ہے۔ یوں زیادہ سرمایہ کار اس کی طرف توجہ کریں گے اور اپنا پیسہ چین میں لگائیں گے، خاص طور پر بونڈ مارکیٹوں میں۔ اس وقت غیر ملکی سرمایہ کار چین کی بونڈ مارکیٹ کا صرف 3 فیصد ہیں۔ وہ الگ بات کہ یہ بھی دنیا میں دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور دیگر تمام ابھرتے ہوئے شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ارب پتیوں کے شہر کے طور پر بیجنگ امریکا کے نیو یارک کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ چین کی ترقی کا ایک اہم پہلے مڈل اور اپر مڈل کلاس میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہے۔ چین کی مڈل کلاس اب اپنے حجم کے لحاظ سے امریکا کو ٹکر دینے لگی ہے اور ان کے آگے بڑھنے کی رفتار بھی بجائے کم ہونے کے مزید بڑھ رہی ہے۔
چین کی بڑھتی ہوئی مڈل کلاس صرف گزشتہ سال میں 215 بلین ڈالرز بیرون ملک خرچ کر چکی ہے، جو دوسری کسی بھی قوم سے زیادہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چین میں 5 فیصد سے بھی کم عوام کے پاس اسپورٹ ہے۔ چین چاہتا ہے کہ اس کی آبادی اپنا زیادہ پیسہ ملک میں ہی خرچ کرے، خود کو اور اپنی زندگیوں کو بہتر بنائے اور یوں مستقبل کی ترقی کا راستہ متعین ہو جائے۔
اب چین اگلے پانچ سالوں میں ماحول دوست توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر توجہ کرے گا اور اب بھی وہ اس میدان میں اہم عالمی قوت بن چکا ہے۔ اس کے دیگر منصوبوں میں صارفی شعبے کو بڑھانا اور تعلیم میں سرمایہ کاری کرنا شامل ہیں تاکہ اپنی عوام کو عالمی میدان میں دیگر قوموں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا سکے۔
چین کے سب سے بڑے ٹیلی مواصلات کے ادارے کا سربراہ بدعنوانی کے شعبے میں تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔ حکمران کمیونسٹ پارٹی نے ریاستی اداروں میں انسداد بدعنوانی کی مہم کو مزید پھیلا دیا ہے اور پارٹی کے شعبہ نظم و ضبط کا کہنا ہے کہ چائنا ٹیلی کام کے سربراہ چانگ سیاؤبنگ پر نظم کی سنگین ...
کئی دہائیاں گزرنے کے بعد برطانیہ نے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں ایک تہائی حصہ چین کا ہوگا۔ یہ اعلان چین کے صدر سی جن پنگ کے دورۂ برطانیہ کے دوسرے روز سامنے آیا ہے، جس دوران برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بتایا کہ اس میں 40 ارب برطانوی پ...
دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست نہ صرف مغرب بلکہ چین سمیت کئی مشرقی ممالک کے لیے بھی سکھ کا سانس تھی۔ آج جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے تاریخی دن کو 70 برس بیت گئے ہیں اور چین نے اس یادگار موقع پر ایک شاندار فوجی پریڈ کے ذریعے اپنی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ جمعرات کو چینی دارالحک...
امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس 28؍ اور 29؍ اگست کی تاریخوں میں بیجنگ کا دورہ کریں گی۔جہاں وہ چینی حکام سے دونوں ممالک میں حائل مسائل کی ایک لمبی قطار پر تبادلۂ خیال کریں گی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز اس کا اعلان کیا۔ رائس کا یہ دورہ اس لئے بھی نہای...