... loading ...
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے نشتر پارک میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پورے ملک سے عوام کو لے کر 24 ستمبر کو رائیونڈ جائیں گے۔ اُنہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پوری قوم کو مل کر وزیراعظم نواز شریف سے کرپشن پر جواب لینا ہوگا ۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن ٹھیک کرنے کیلئے پہلے اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔
عمران خان نے کراچی میں اچانک جلسہ منعقد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے متحدہ کے بانی الطاف حسین کی اشتعال انگیزگفتگو کے بعد کراچی میں جلسے کا فیصلہ کیا۔ اُن سے قبل تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے انتہائی اشتعال انگیز طریقے سے ایم کیوایم پاکستان کو بھی نشانا بنایا تھا۔ اور زبان وبیان میں انتہائی غیر محتاط رویہ اختیار کیا تھا۔ مگر اُن رہنماؤں کے برعکس عمران خان نے گفتگو کا ایک مناسب پیرایہ اختیار کیا جس میں اُنہوں نے ایم کیوایم پاکستان کو بالکل موضوعِ بحث نہیں بنایا۔ اُنہوں نے کراچی کی مہاجر آبادی کی مناسبت سے مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کا ذکر کیا اور اپنے کرکٹ کے دنوں میں اُن کے ملک کے لیے کھیلنے کے جذبے کو یاد کیا۔ عمران خان نے عظیم احمد طارق کا ذکر بھی اچھے الفاظ میں کیا ۔ اور اُنہیں ایک انقلابی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں خود بھی اُن کی باتوں سے بہت متاثر ہوا تھا۔ عمران خان نے اپنی گفتگو کو صرف الطاف حسین پر تنقید تک محدود رکھا۔اور خود عظیم احمد طارق کے قتل کا الزام بھی الطاف حسین پر لگادیا۔ عمران خان نے کوشش کی کہ کراچی کی مہاجر آبادی کے لیے وہ خود کو پُرکشش بنا سکیں۔چنانچہ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کراچی والوں کو یہ بتانے آیا ہوں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ ” عمران خان نے زور دے کر کہا کہ کراچی والوں کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ وہ کتنے محب وطن ہیں، “مہاجروں کو اپنے آپ کو محب وطن ثابت کرنا ضروری نہیں۔”
عمران خان نے اس موقع پر سپریم کورٹ سے وزیراعظم کے خلاف پٹیشن کو غیر سنجیدہ قرار دے کر خارج کرنے پر بھی اپنی حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر سپریم کورٹ بھی انصاف نہیں دے گی تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ جاتا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...