... loading ...
دنیا کا سب سے اونچا اور سب سے طویل شیشے کا پل صرف دو ہفتے بعد بند کردیا گیا ہے۔
ژانگ جیاجی کی کھائی پر بنا ہوا یہ 430 میٹر طویل پل 20 اگست کو کھولا گیا تھا۔ یہ 300 میٹر گہری کھائی پر بنایا گیا تھا۔ افتتاح ہوتے ہی ہزاروں افراد نے اس انوکھے پل کا رخ کیا لیکن گزشتہ روز ان افراد کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جو طویل سفر کرکے اس پل کو دیکھنے اور پار کرنے کے لیے آئے تھے اور ٹکٹ تک خرید چکے تھے۔
حکام نے پل بند کرنے کی وجہ حفاظتی اقدامات کو قرار دیا اور کہا کہ یہ عارضی بندش ابتدائی رش کے بعد پل کو اپگریڈ کرنے اور مہمانوں کے لیے خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری تھی۔
ایک دن میں پل کو دیکھنے کے لیے 8 ہزار افراد آ سکتے ہیں لیکن روزانہ 10 ہزار سے زیادہ افراد یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ حکام نے چین کے سوشل نیٹ ورک ویبو پر عوام سے معذرت طلب کی ہے اور وضاحت پیش کی ہے کہ یہ بندش کیوں ضروری تھی۔
اماراتی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے عین دبئی کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے، اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جھولے میں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر کسی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جو شہر...
قطب شمالی کے قریب روس کے مجموعہ جزائر فرانز جوزف لینڈ اور نووایا زیملیا کا سفر کرنے والوں میں چین کے سیاح پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ روس کے آرکٹک نیشنل پارک کا کہنا ہے کہ رواں سال اس علاقے کے 9 دوروں کا انتظام کیا گیا، جس میں 954 سیاحوں میں سے 269 چینی شہری تھے۔ تقریباً ہر سفر م...
پاکستان دو امریکی کوہ پیماؤں کی تلاش شروع کردی ہے اور پاک فوج اپنے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے چھ روز قبل لاپتہ ہو جانے والے ان دونوں افراد کی تلاش کر رہی ہے جو گلگت بلتستان کی ایک چوٹی سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کائل ڈیمپسٹر اور اسکاٹ ایڈمسن نے 21 اگست کو گلگت بلتستان کی ایک اوگ...
برطانیہ جانے والے چینی سیاحوں کی تعداد 2015ء کے ابتدائی چھ ماہ میں ریکارڈ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے، جو 2014ء کے اسی عرصے سے 28 فیصد زیادہ ہے۔ برطانیہ میں سیاحت کے ادارے وزٹ برٹن نے ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ انہیں رواں سال 2 لاکھ سے زیادہ چینی سیاحوں کی آمد کی توقع ہے۔ ق...