... loading ...
سری نگر کے دو پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ علاقے اور جنوبی ضلع پلوامہ کو چھوڑ کر پیر کو وادی میں جاری احتجاجی لہر کے52ویں روز جونہی کرفیو اور بندشیں ہٹائی گئیں، تو شہر ودیہات میں شمال سے لیکر جنوب تک کشمیری ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا۔سری نگر کی معروف نیوز ایجنسی کے این این کے مطابق اگرچہ کرفیو ہٹائے جانے کا سرکاری طور پر اعلان کیاگیا ہے، لیکن بیشتر علاقوں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے بعد غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی نقل وحرکت اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر ایک بار پھر سخت ترین پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرفیو اور پابندیاں ہٹانے کے ساتھ ہی نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئی جنہوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔فورسز نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے ٹیر گیس، شیلنگ، پیلٹ گن فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بیسیوں افراد زخمی ہوئے۔ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد اب تک70 افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ چھروں، گولیوں اور آنسوگیس کے گولوں سے 8 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پرتشدد پتھراؤ کے دوران میں فورسز کے تین ہزار اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران میں دو پولیس اہلکار مارے بھی گئے۔دریں اثنا ء حکومت نے مزاحمتی رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کو مسلسل قید رکھا ہے۔گزشتہ روز پولیس نے میرواعظ عمرفاروق کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ انھیں چشمہ شاہی کی ایک ٹورسٹ ہٹ میں قید کیا گیا ہے، جسے حکومت نے سب جیل قرار دیا ہے۔ یہ دوسراموقع ہے کہ میر واعظ عمرفاروق کو حراست میں لیا گیا ہے،اس سے قبل اُنہیں2010میں بھی گرفتار کیا گیاتھا۔
ادھرمقبوضہ کشمیر کی سکھ برادری نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت، جموریت اور کشمیریت کا نعرہ دھوکے کے سواکچھ نہیں جبکہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ کر کشمیر میں رائے شماری کرانی چاہئے۔ ’Sikh Intellectuals Circle ‘ کے چیئرمین نریندر سنگھ خالصہ نے موجودہ صورتحال کو خالص عوامی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی رواں جدوجہد کو نہ تو ماضی میں قوت اور فوجی دباؤ کی بنیاد پر دبایا گیا اور نہ مستقبل میں دبایا جاسکتا ہے۔نریندر سنگھ خالصہ نے پیر کو پریس کالونی سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں جدوجہد کے حوالے سے مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے جو مشترکہ احتجاجی پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے اس میں بھی سکھ برادری مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
دریں اثنا حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے کہا ہے کہ تحریک مخالف اور اتحاد دشمن افواہیں پھیلا کر اتحاد و اتفاق کو پارہ پارہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دیے گئے احتجاجی پروگراموں پر سختی سے عمل کریں۔ حریت(ع) کے محبوس چیئرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے جیل سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کشمیری عوام کے نام اپنی اپیل میں کہا ہے کہ ہمارے حق و انصاف پر مبنی حق خودارادیت کی جدوجہد ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں پوری یکسوئی اور اتحاد ِفکر و عمل کے ساتھ قیادت اور قوم کو تحریک آزادی کو اُسکے منطقی انجام تک لے جانے کیلئے انتہائی پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ مظالم، تشدد اور قید و بند کی سختیاں ہمیں ہرگز اپنے مطالبات اور جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتیں اور نہ ہی ہم حکومتی جبر و استبداد کے سامنے جھکنے کو تیار ہیں۔پریس کے نام جاری ایک اور بیان میں حریت کا نفرنس گیلانی کے ترجمان نے کہاہے کہ جموں کشمیر میں برپا آزادی کی ہمہ گیر تحریک کو بزور طاقت کچلنے کی تمام تر سفاکانہ کوششوں میں ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد بھارتی سرکار اب بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ میں مبتلا ہوکر تحریکِ آزادی کے قائدین اور کارکنان کو تعزیراتی اور نفسیاتی کریک ڈاؤن کی زد میں لارہی ہے تاکہ مزاحمتی قیادت عوامی جذبات واحساسات کی ترجمانی سے دستبردار ہوجائے اور یوں بھارتی سرکار کو نہتے اور بے بس کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پردہ ڈالنے کا ایک اور موقع میسر ہو۔
حریت ترجمان نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سید علی گیلانی کے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی کے خلاف بھارتی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں این آئی اے کے تفتیشی مرکز واقع شیوپورہ میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ نوٹس پر ردّعمل ظاہرتے کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے مضحکہ خیز مفروضوں کی آڑ میں گیلانی صاحب کے اہل خانہ کو زیرِ عتاب لانے سے بھارت کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے کیونکہ بھارتی سرکار نے اس سے قبل حریت قیادت کے خلاف بارہا کردار کشی کی ایسی لاحاصل کوششوں کو آزمایا ہے، لیکن پھر بھی عوام میں حریت قیادت کے اعتبار کو کبھی کوئی گزند نہیں پہنچا سکی۔ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ احتجاجی پروگرام کو ہر قیمت پر کامیاب بنایا جائے اور ہر پروگرام پر سختی سے کاربند رہا جائے۔ ساتھ ہی عوام سے یہ بھی کہا گیا کہ خون سے سینچی جارہی اس تحریک کے ساتھ کسی کو بھی کھلواڑ کرنے کا موقع نہ دیا جائے۔
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...