... loading ...
ڈاکٹر عامر لیاقت کو اونچی اڑان بھرنے کے بعد اُترنے کیلئے طیارے کو لینڈنگ کا وقت دینا چاہئے تھا۔ پیراشوٹ سے کودنا کسی بھی قسم کے صدمے کا باعث بھی بن سکتا ہے اور وہ بنا۔ تو کیا واقعی ان کی عجلت پسندی نقصان کا باعث بن گئی؟ جی ہاں ڈاکٹر عامر لیاقت عجلت پسند بھی واقع ہوئے ہیں اورنادان بھی۔ یہ بات ڈاکٹر عامر لیاقت کی نادانی تک بھی محدود رہتی تو حرج نہیں تھا‘ مگر نادانی کا دائرہ پھیلتا ہی جارہا ہے۔ عمومی طور پر کراچی سے متعلق سیاستدانوں کا انداز ایسا ہی ہے، سیاست کا معقول جواز ہونے کے باوجود بھی معذوری کا اظہار کررہے ہیں۔ اس مرتبہ گنگا الٹی بہہ رہی ہے پہلے سیاستدان چلاّ تے تھے کہ باب الطاف بند ہوگیا ہے تو عوام یقین نہیں کرتے تھے، اب عوام کی اکثریت کو یقین ہوچلا ہے کہ پاکستان مخالف نعروں کے بعد یہ باب بند ہوگیا ہے مگر الطاف فوبیا کے مارے یقین کرنے کو تیار نہیں۔ انہیں یقین ہوتا تو فاروق ستار لندن کی ڈوری مکمل کاٹنے کیلئے مسلسل اصرار کرنے کے بجائے مہاجر ووٹ بینک میں اپنا حصہ لینے کیلئے اقدامات کررہے ہوتے۔اب تو ایم کیوایم پاکستان نے آئین سے بھی الطاف حسین کا کردار ختم کردیا، اس کے بعد ان رہنماؤں کے پاس کیا مطالبات ہیں‘ فاروق ستار سے کرنے کیلئے؟
پیپلزپارٹی سندھ حکومت میں ہونے کے باوجود کراچی کے عوام کیلئے پیکیج دینے پر تیار نہیں ہے؟ کب تک دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی جاری رہے گی؟ بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہونے کے باوجود وہ انتظار کررہی ہے کہ ایم کیو ایم اور اسٹیبلشمنٹ کی پنجہ آزمائی میں جو باقی بچے گا اس سے بات کریں گے۔ حالانکہ پیپلزپارٹی کراچی میں اپنا تنظیمی نیٹ ورک رکھتی ہے یہاں وارڈ کی سطح پر بھی اس کے لوگ موجود ہیں مگر کوئی نادانی سی نادانی ہے‘ وفاق کے اقتدار پر براجمان مسلم لیگ (ن) کو اپنے تنظیمی جھنجھٹ سے فرصت نہیں‘ وفاق تو کراچی کے عوام کو بہت زیادہ دینے کی پوزیشن میں ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے صدر مملکت ممنون حسین سے سینیٹر نہال ہاشمی تک باقاعدہ حلقہ اثر رکھتے ہیں۔ شہر قائد کی آبادیوں میں ننانوے کی بغاوت سے پہلے تو مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی تک میں تنظیمی نیٹ ورک رکھتی تھی مگر (ن) لیگ تو پیپلزپارٹی سے بھی گئی گزری ثابت ہوئی‘ رہ گئی جماعت اسلامی اور تحریک انصاف تو وہ بھی مصطفی کمال کی طرح مہاجر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے بجائے فاروق ستار کے بیانات کا پوسٹ مارٹم کرنے پر مُصر ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کا تو اخلاقی جواز کمزور پڑنے لگا ہے کیونکہ آصف حسنین کی عجیب انداز میں شمولیت نے بے شمار سوال اٹھادیئے ہیں۔ اس پر مستزاد ایم کیوایم پاکستان نے الطاف حسین کا نام دستور سے نکال دیا۔ اس کے بعد تو یوں لگتا ہے کہ کراچی کے ایک سابق میئر اور ایک سابق ناظم کی باہمی چپقلش رہ گئی ہے اوراس میں گورنر سندھ کو شامل کرلیں تو یہ ایک تکون بن جاتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کی سطح پر اگر کوئی فیصلہ نہیں کرپاتی تو وفاق میں بیٹھے نادان دوستوں کو چاہیے کہ ایم کیوایم کے اس تکون کے زاویوں کو اپنے حق میں متوازن کرلیں، کسی ایک زاویے کے بگڑنے سے وفاق کاتوازن بگڑسکتاہے۔ آج آصف حسنین نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑی ہے کل چند ایک اوردوسری طرف چلے جائیں تو قومی اسمبلی کی زیادہ نشستیں خالی ہونے کا فائدہ تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کسی اور انداز میں اٹھاسکتی ہیں پھر بات صرف کراچی یا سندھ تک محدود نہیں رہ جائے گی اوپر بھی جائے گی۔ڈاکٹر عامر لیاقت تونادان تھے مگرڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹرعشرت العباد سیاست کے پختہ کھلاڑی ہیں۔ ڈی ایم سی اور ایس ایم سی کی ڈاکٹری میں بھی زیادہ فرق نہیں ہے شہرکراچی کے ڈاکٹر مصطفی کمال توان دونوں کے جونیئرہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار کی زبان میں ٹینشن (تناؤ)لینے کا نہیں تومہاجرووٹ بینک کے دعوے دار کسی کو بھی ٹینشن دیں یا لیں کشیدگی کا تاثر عوام میں مثبت نہیں جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...