... loading ...
حکومت پاکستان نے الطاف حسین کی پاکستان حوالگی کا برطانیہ سے مطالبہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ متحدہ کے بانی کے خلاف تمام دستیاب شواہد برطانیہ کے حوالے کیے جائیں گے اور برطانیہ میں ہی قانونی کارروائی کے ذریعے اس معاملے کو کسی کروٹ بٹھائیں گے۔
حکومت کی طرف سے سامنے آنے والی ان خبروں میں اس کی کوئی وضاحت نہیں کہ آخر کیوں الطاف حسین کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا؟ اگرچہ پاکستان کا برطانوی حکومت کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کاکوئی معاہدہ موجود نہیں اور الطاف حسین برطانوی شہری ہیں۔ مگر الطاف حسین پاکستان کے شہری بھی ہیں۔ اس لیے کچھ حلقوں میں یہ باور کیا جاتا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مجرموں کے تبادلے کے حوالے سے “اسپیشل کیس ” کے طور پر سفارت کاری کے ذریعے اس مسئلے کو نمٹایا جا سکتا ہے۔ مبصرین کے نزدیک یہ حکومت کا اپنے ہی قانون پر عدم اعتماد اور انصاف پر سیاسی مقاصد کی بالادستی کے باعث سامنے آنے والا فیصلہ ہے۔ تاہم حکومت کی طرف سے الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کو ثبوت و شواہد مہیا کرنے کےفیصلے کو بھی غنیمت سمجھا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ میں موثر طور پر اس مسئلے پر کام کرنے والے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان، برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کے ذریعے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطے میں ہے اور جلد ہی برطانوی حکومت سے ایم کیوایم کے بانی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے باضابطہ طور پرکہا جائے گا۔اس ضمن میں وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ بات تقریباً طے ہو چکی ہے کہ وفاقی حکومت الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں ریفرنس دائر نہیں کرے گی بلکہ برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا اوراس کے لیے میڈیا ہاؤسز پر حملے، کارکنان کو تشدد پر اکسانے سے متعلق شواہد اگلے چند دنوں تک برطانیہ کو دیئے جانے کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں سندھ حکومت نے الطاف حسین کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی وزارت داخلہ کو بھجوادی ہے جبکہ میڈیا ہاؤسز پر حملے کی تصاویر اور تقریر کا متن بھی بھجوایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں حکومت پاکستان الطاف حسین کے خلاف برطانوی پولیس کی کارروائی چاہتی ہے اور دوسرے مرحلے میں اس مقدمے کو آگے بڑھانے کے لیے قانونی ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ اس ضمن میں سرکاری حلقوں کی جانب سے اب تک ہونے والے برطانیہ سے رابطوں کے متعلق کہا جارہا ہے کہ خود برطانوی حکومت نے بھی الطاف حسین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...