... loading ...
بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایک پاکستانی جاسوس گرفتار کرکے پاکستانی جاسوسی کے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان میں بھارتی فوج کے حاضر سروس جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیے جانے اور اُس کے ذریعے بھارتی جاسوسی اور دہشت گردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑے جانے کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر سُبکی کا سامنا ہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری اور اُس سے سامنے آنے والے ناقابل تردید حقائق کے بعد یہ بھارت کے لیے قطعاً ممکن نہیں رہا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی ذمہ داری سے بچ سکے۔
اس تناظر میں بھارت پاکستان کے خلاف اسی طرح کے شواہد حاصل کرنے کے جنون میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔ اور ہر روز ایک نئی جعل سازی کا مرتکب ہوتا ہے۔
تازہ ترین واقعے میں بھارت نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ نند لال میگھوال نامی ایک شخص کو راجستھان کے سرحدی علاقے میں آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اُس کی عمر چھبیس سال بتائی جارہی ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق وہ پاکستانی شہری ہے اور باقاعدہ پاسپورٹ اور ویزے کے ذریعے قانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہوا ہے۔ ایک بالکل قانونی طریقے سے داخل ہونے والے نند لال میگھوال کہ گرفتاری کو انتہائی اہم ثابت کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے کہ اُس کی گرفتاری بھارتی آئی بی (انٹیلی جنس بیورو) ، را (ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ) اور دیگر خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ ہے۔ بھارتی دعوے سے یوں لگتا ہے کہ صرف ایک شخص کی گرفتاری کے لیے پورے بھارت کے تمام ہی ادارے مکمل خرچ ہو گئے ہیں۔حالانکہ خود بھارتی دعووں کے مطابق نند لال کی گرفتاری جیسلمیر میں پاکستان پاک ہند سرحد کے قریب ایک ہوٹل میں سے ہوئی ہے۔
بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ نند لال کی گرفتاری کے وقت اُس کے سات سے آٹھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی ذرائع کا یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ نند لال کی ڈائری سے پتہ چلا ہے کہ وہ مختلف اوقات میں ملک کے مختلف حصوں میں پینتیس کلو آر ڈی ایکس پہنچا چکا ہے۔ جنہیں کبھی بھی دھماکوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔نند لال کی ڈائری کے متعلق یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس میں پاکستانی اداروں سے اس کے لین دین کی تفصیلات موجود ہیں۔ نند لال کے پاس سے متعدد سم کارڈ، دو موبائل فون اور ایک ایس ڈی (میموری) کارڈ بھی ملا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ یہ ساری چیزیں بھارت میں کوئی ممنوعہ اشیاء ہیں اور دہشت گردی کے کوئی بہت بڑے ہتھیار ہیں۔ بھارتی دعوے کے مطابق وہ مذکورہ فون کے ذریعے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے میں رہتا تھا۔ بھارت سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق نندلال پاکستان کے سانگھڑ ضلع کا رہنے والا ہے۔ اور رواں ماہ کے آغاز میں ویزا لے کر بھارت پہنچا تھا۔ اس کے پاس سے ملنے والے ایس ڈی کارڈ میں ملک کی دفاعی تنصیبات اور گاڑیوں کی خفیہ معلومات موجود ہیں۔ اور اس میں یہ بھی تحریر ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے کب کب اس کے اکاؤنٹ میں کتنے کتنے پیسے منتقل کیے۔ بھارت کا دعویٰ ہے کہ اُس نے پیسو ں کے لالچ میں بھارت کے خلاف جاسوسی شروع کی۔ اُسے آئی ایس آئی سے ایک مرتبہ کی جاسوسی کے بدلے میں دس ہزار سے لے کر 70 ہزار روپے تک ملتے تھے۔ بھارتی دعوے کے مطابق نند لال کا پورا خاندان اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔
بھارت کی جانب سے یہ دعویٰ اس قدر مضحکہ خیز ہے کہ اس کو جعلی سمجھنے کے لیے کسی تحقیق کی بھی ضرور ت دکھائی نہیں دیتی۔ آخر ایک پاکستانی شہری کو بھارت میں جاسوسی کرنے کے لیے جاتے ہوئے اپنے ساتھ اُس ڈائری کو رکھنے کی ہی ضرورت کیوں محسوس ہو گی، جس میں اُس کے جاسوس ہونے کے سارے ثبوت پہلے سے موجود ہو۔ کیا نند لال کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات لے کر ہی بھارت جانا اُس کا ضروری تھا؟ کیا اُسی دائری میں یہ تفصیلات بھی موجود ہو سکتی ہے کہ بھارت میں پینتیس کلو آرڈی ایکس پہنچایا جا چکا ہے۔ بادی النظر میں ہی بھارت کی یہ پوری کہانی ایک جعلی داستان کے سوا کچھ اور نہیں لگتی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...