وجود

... loading ...

وجود

کراچی کی بارش اور سندھ حکومت

جمعه 12 اگست 2016 کراچی کی بارش اور سندھ حکومت

karachi-rain

ماضی کا ایک مشہور لطیفہ ہے۔ ایک افغان اور پاکستانی بحث کر رہے تھے۔ پاکستانی نے افغان شہری سے کہا: ’’تم لوگوں ‘‘کے پاس ٹرین نہیں تو ریلوے کی وزارت کیوں رکھی ہوئی ہے؟ افغان نے جواب دیا: ”تم لوگوں کے پاس بھی تو تعلیم نہیں پھر تمہارے ملک میں اس کی وزارت کا کیا کام ہے۔

کراچی اور حیدر آباد میں دو روزہ بارش کے بعد محکمہ بلدیات کی ’’گمشدگی ‘‘پر ایسی ہی صورتحال نظر آئی۔ بارش کا پانی تو ہر جگہ موجود تھا لیکن وزارت بلدیات کہیں نظر نہیں آئی۔ سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو کا تو اپنا حلقہ(حیدر آباد) ہی ڈوب گیا۔ وہاں کشتیاں چلنے لگیں لیکن لگتا ہے وزارت بلدیات کی کارکردگی بھی بارش کے پانی میں کہیں بہہ گئی۔ بلدیاتی انتخابات کا بھی کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ نے تبدیلی کی تو بہت باتیں کیں لیکن کابینہ میں پھر وہی پرانے چہرے ان کی تمام باتوں کی نفی کر گئے۔ ایسا لگ رہا ہے ایک سائیں چلا گیا اور دوسرا آ گیا۔

سندھ میں بلدیات کا محکمہ کیا کام کرتا ہے؟ کسی کو معلوم نہیں۔ جو محکمہ بارش کا پانی نہ نکال سکے وہ کراچی اور اندرون سندھ کے عوام کے لئے کون سے ترقیاتی منصوبے بنا سکتا ہے؟ کراچی میں بارش کی چند بوندیں گرتی ہیں اور بس!! پہلے ‘کے الیکٹرک اور پھر محکمہ بلدیات عوام کو بارش ہونے کی نہیں روکنے کی دعائیں کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ ‘کے الیکٹرک نے اپنا نام تو تبدیل کر لیا لیکن کارکردگی تبدیل نہیں ہوئی۔ ’’کے الیکٹرک‘‘ کی ڈھٹائی کو بھی ’’سلام ‘‘ہے۔ آپ بجلی نہ ہونے کی کمپلین کر دیں۔ کوئی گاڑی نہیں آئے گی لیکن بجلی کا بل ایک مہینہ نہ بھریں اور پھر اس ادارے کی پھرتی دیکھیں۔ وہ انتہائی تیزی کے ساتھ آپ کی دکان دفتر یا گھر بن بلائے مہمان کی طرح پہنچ جائیں گے اور آپ کا بجلی کے ساتھ’’تعلق ‘‘منقطع کر دیں گے۔ عالم اسلام کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کے تار ننگے ہوتے ہیں اس لئے بارش کے بعد ان کا گرنا بھی معمول ہے۔ پورے ملک میں ‘کے الیکٹرک کی باز پرس کرنے والا کوئی نہیں۔ نہ وفاق اس سے کوئی جواب طلب کرتا ہے اور نہ ہی سندھ کی حکومت یہ پوچھنے کی زحمت گوارا کرتی ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ذہنی اذیت دینے والو!! باز آ جاؤ!!

کراچی کی شاہراہ فیصل کے علاوہ کوئی ایسی سڑک نہیں جہاں پانی فوری طور پر خشک ہو جائے۔ اس کی بھی دو وجوہ ہو سکتی ہیں۔ یا تو شاہراہ فیصل کا زیادہ تر حصہ کنٹونمنٹ میں آتا ہے یا پھر گاڑیوں کی زیادہ آمد و رفت کی وجہ سے پانی خود بخود’’غائب ‘‘ ہو جاتا ہے۔ کراچی کے زیادہ تر علاقے تادم تحریر پانی سے بھرے ہوئے ہیں اور اگر کوئی شہری پانی سے بچ جائے تو کیچڑ میں پھنسنا اس کا مقدر ضرور بن جاتا ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں’’پلاننگ ‘‘کے محکمے موجود ہیں جو بڑے بڑے شہروں کی پلاننگ کرتے ہیں۔ دراصل وہاں کے حکمران اپنے شہروں سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا سسٹم ہے۔ ایک نظام ہے۔ وہ سڑک بنانے سے پہلے اس کے نیچے برساتی نالہ تعمیر کرتے ہیں۔ سیوریج سسٹم پانی ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے تار پہلے ہی ڈالے جاتے ہیں اسی لئے وہاں بارش ہو تو آدھے گھنٹے بعد سڑکیں شیشے کی طرح شفاف ہو جاتی ہیں۔ پکی سڑک پر مٹی کیسے آتی ہے یہ ابھی تک کسی کو سمجھ نہیں آ سکا۔ ہمارے ملک میں تو ’’فیملی ‘‘پلاننگ کا محکمہ بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔ محکمہ بلدیات سندھ کی تمام تر توجہ صرف پیسہ جمع کرنے پر ہے۔ وزارت بلدیات کو سندھ کا ’’کماؤ پوت ‘‘محکمہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی وزارت کے حصول کے لئے سفارش کی ضرورت پڑتی ہے قابلیت کی نہیں حالانکہ اتنی کمائی کے باجود کراچی کے بلدیاتی اداروں کے پاس نہ گاڑیوں کا فیول ہے اور نہ ہی اس کے ملازمین کو وقت پر تنخواہ کی ادائیگی ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جب تبدیلی کی باتیں کی تھیں تو کراچی کے شہری بھی ان سے امید لگا بیٹھے کہ اب کچھ ہونے والا ہے لیکن ایک بارش نے سب کچھ تبدیل کر دیا۔ کچرا پہلے ہی موجود تھا۔ کیچڑ کا اضافہ ہو گیا۔ سڑکیں پہلے سیوریج کے پانی سے بھری ہوئی تھیں اب بارش کا پانی بھی اس میں شامل ہو گیا اور وزیر اعلیٰ کی تبدیلی بھی کراچی والوں کی قسمت تبدیل نہ کر سکی۔

کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنا کر محکمہ بلدیات کی ’’آمدنی‘‘ کا انتظام کیا گیا۔ اس ادارے کے سابق ڈی جی منظور قادر کاکا پر الزام تھا کہ وہ دو کروڑ روپے روزانہ ’’اوپر‘‘ پہنچاتے تھے۔ آپ گھر بنائیں۔ مکان تعمیر کریں۔ پلازہ کھڑا کریں۔ نقشہ منظور کروانے کے لئے اِس ادارے کی ’’خدمات‘‘ حاصل کئے بغیر آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ یہ رقم پہلے بلدیہ کراچی کو ملتی تھی لیکن اب سندھ حکومت نے اس پر بھی’’قبضہ‘‘ کر لیا ہے۔ کراچی کے بارے میں ہر کوئی کہتا ہے کہ یہ شہر پورے ملک کو چلاتا ہے لیکن خود کراچی کو اللہ ہی چلا رہا ہے۔ اس کے محکموں کی حالت بھی ’’غیر ‘‘ہو چکی ہے۔ بعض لوگ تو کہتے ہیں کہ کراچی کو ہی’’غیر ‘‘بنا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ جب اپنی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر پہنچے تومیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود ’’کراچی ‘‘والا ہوں۔ لیکن کراچی سے محبت تو عمل سے ظاہر ہو گی۔ کراچی والوں نے بہت باتیں سنی ہیں لیکن کراچی کے شہری ان پر عملدرآمد کے لئے ترس رہے ہیں۔

ابھی کراچی میں بارش کا پہلا مرحلہ ختم ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دوسرے مرحلے کی پیش گوئی کر رکھی ہے لیکن اب تک ایسا نہیں لگ رہا کہ محکمہ بلدیات نے بارش کے پانی کی نکاسی کی کوئی پیشگی منصوبہ بندی کی ہو۔ نہ کراچی کے برساتی نالے صاف ہوئے اور نہ ہی کچرا اٹھایا گیا۔ کسی کو کراچی سے واقعی محبت ہوتی تو اب تک یہ تمام کام ہو چکے ہوتے لیکن افسوس کہ باتیں کرنا جتنا آسان ہے عمل کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔ کراچی میں دوبارہ ایسی بارش ہوئی تو رہی سہی کسر بھی پوری ہو جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کا بھتیجا ملیر ندی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا لیکن ان کی اپنی پی پی حکومت نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔ کراچی کے ندی اور نالے عام دنوں میں کچرا کھاتے ہیں تو بارش کے موسم میں لوگوں کا خون پیتے ہیں۔ اور اس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ سندھ حکومت ”نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے پر عمل کرتے ہوئے نہ خود کام کر رہی ہے اور نہ ہی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرکے بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنے دے رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں لاوارث شہر کراچی کا وارث کون بن سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں


دودھ کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ وجود - جمعه 04 نومبر 2022

کمشنر کراچی نے دودھ کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے زندہ مرغی کی قیمت 260 روپے کلو اور گوشت کی قیمت 400 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو نرخ نامے پر فو ری عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ک...

دودھ کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ

این اے 237 ملیر میں عمران خان کو شکست، پی ٹی آئی نے نتاج کو چیلنج کر دیا وجود - منگل 18 اکتوبر 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے حلقے این اے 237 ملیر سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شکست دینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کر دیا۔ ضمنی انتخاب کے نتائج کو سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کی...

این اے 237 ملیر میں عمران خان کو شکست، پی ٹی آئی نے نتاج کو چیلنج کر دیا

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بڑا بریک ڈاؤن، 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن رہا ۔ نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے سے 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، کراچی میں کینپ نیو کلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ، بجلی بحال کرنے ک...

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بڑا بریک ڈاؤن، 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 رینجرز اہلکار زخمی وجود - بدھ 05 اکتوبر 2022

کراچی کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ موٹر س...

نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 رینجرز اہلکار زخمی

کراچی، اسٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ جاری وجود - پیر 19 ستمبر 2022

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافے کے حوالے سے سی پی ایل سی نے اعداد و شمار کر دیئے۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق رواں سال 8 ماہ کے دوران 58 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور 8100 سے زائد شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں 12 شہری دوران ڈک...

کراچی، اسٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ جاری

کراچی میں شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کر دیا وجود - پیر 19 ستمبر 2022

بلدیہ عظمی کراچی کا متنازع میونسپل یوٹیلیٹی سروسز ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں شامل کرنے کا ردعمل آنا شروع ہوگیا، شہریوں نے کچرا کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں ڈالنا شروع کر دیا، کے الیکٹرک کے شکایتی مرکز 118 پر کچرا نا اٹھانے کی شکایت درج کروانا شروع کر دی، کے الیکٹرک کے عملے کو کام می...

کراچی میں شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کر دیا

کراچی میں جعلی ادویات فروخت کیے جانے کا انکشاف وجود - هفته 17 ستمبر 2022

کراچی کے علاقے سعود آباد سے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق سعود آباد میں فیکٹری پر چھاپہ کارروائی کی گئی، اس دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی طور پر فیکٹری میں جعلی ادویات بنائی جا رہی تھ...

کراچی میں جعلی ادویات فروخت کیے جانے کا انکشاف

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ہوش ربا اضافہ ، پولیس مکمل ناکام وجود - منگل 13 ستمبر 2022

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے شاہین فورس کے قیام اور گشت کے باوجود شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، نیو کراچی صنعتی ایریا میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فیکٹری ملازم سے 10 لاکھ روپے نقد لوٹ ک...

کراچی میں  اسٹریٹ کرائم میں ہوش ربا اضافہ ، پولیس مکمل ناکام

کراچی: شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال وجود - هفته 10 ستمبر 2022

کراچی میں شدید گرمی کے باعث لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بُرا حال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں درجہ حرارت میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک نے بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ڈبلیو، کورنگی، لیاقت آباد، گلبہار، ابوالحسن اصفہانی روڈ ، پاک کالونی، پی ای سی ایچ ایس،...

کراچی: شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال

ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ وجود - بدھ 01 جون 2022

بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بلدیہ عظمی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس ...

ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

تاریخی کراچی کارواں، جماعت اسلامی کا چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک جدوجہد کا اعلان وجود - پیر 30 مئی 2022

شہر میں پانی کے شدید بحران، ٹینکرمافیا اور واٹر بورڈ کی ملی بھگت اور کراچی کے لیے 650 ملین گیلن کے K-4 منصوبے میں کٹوتی، سرکاری سرپرستی میں کے الیکٹرک کی ظلم وزیادتی، شدید لوڈشیڈنگ اورنرخوں میں اضافہ، کراچی کے نوجوانوں کی سرکاری ملازمتوں میں حق تلفی اور جعلی مردم شماری کے خلاف کر...

تاریخی کراچی کارواں، جماعت اسلامی کا چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک جدوجہد کا اعلان

کراچی میں کمپیوٹراسٹڈیز، نوابشاہ میں اردو اور سندھی کے پرچے آؤٹ وجود - منگل 17 مئی 2022

کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنز میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، جس کے ساتھ ہی نقل مافیا کا سرطان بھی پھیلنے لگا۔ کراچی میں کمپیوٹر اسٹڈیز اور نوابشاہ بورڈ کے اردواور سندھی زبان کے پرچے آؤٹ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کے د...

کراچی میں کمپیوٹراسٹڈیز، نوابشاہ میں اردو اور سندھی کے پرچے آؤٹ

مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر