... loading ...
چین نے موبائل ٹیلی کمیونی کیشن کے لیے اپنا پہلا سیٹیلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔
تیان-تونگ 1 نامی یہ سیٹیلائٹ جنوب مغربی چین کے سیچانگ سیٹیلائٹ لانچ سینٹر سے گزشتہ شب کو بھیجا گیا۔ اسے لانگ مارچ-3بی راکٹ نے زمین کے مدار تک پہنچایا۔
یہ چین کے گھریلو ساختہ سیٹیلائٹ موبائل ٹیلی کام سسٹم کا پہلا سیٹیلائٹ ہے۔ اس سسٹم کے تحت مزید جیو اسٹیشنری سیٹیلائٹس خلا میں بھیجے جائيں گے۔
تیان-تونگ-01 چین کی اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی نے تیار کیا تھا اور اس کی گراؤنڈ سروس چائنا ٹیلی کام چلائے گا۔ یہ زمینی تنصیبات کے ساتھ موبائل نیٹ ورک قائم کرے گا اور چین، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر خطوں کے لیے خدمات فراہم کرے گا۔
لانگ مارچ-3بی راکٹ چین کی اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔ یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹوں کی 232 ویں پرواز تھی اور لانگ مارچ-3بی کا 36 واں لانچ بھی۔
چین کے سب سے بڑے ٹیلی مواصلات کے ادارے کا سربراہ بدعنوانی کے شعبے میں تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔ حکمران کمیونسٹ پارٹی نے ریاستی اداروں میں انسداد بدعنوانی کی مہم کو مزید پھیلا دیا ہے اور پارٹی کے شعبہ نظم و ضبط کا کہنا ہے کہ چائنا ٹیلی کام کے سربراہ چانگ سیاؤبنگ پر نظم کی سنگین ...