... loading ...
سائنس دنوں نے 17 لاکھ سال پرانی ایک انسانی ہڈی سے کینسر کے قدیم ترین شواہد پائے ہیں۔
یہ دریافت جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب برطانوی و مقامی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے کی ہے، جس نے اس سائنسی تصور کو ہلا کر رکھ دیا ہے کہ کینسر یعنی سرطان ایک جدید مرض ہے۔ یونیورسٹی آف لنکاشائر اور یونیورسٹی آف وٹواٹرسرینڈ ایوولیوشنری اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ نے ایک بچے کے پیر کی ہڈی میں یہ مرض پایا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دریافت جنوبی افریقہ کے دو مقامات پر ہوئی ہے اور گزشتہ دریافت سے 16 لاکھ سال زیادہ پرانی ہے۔ اس سے قبل غاروں میں رہنے والے وحشی انسان نینڈرتھل کی پسلی میں سرطان پایا گیا تھا جو ایک لاکھ 20 ہزار سال پرانا تھا۔
جنوبی افریقی جامعہ کے ایڈورڈ اوڈس کہتے ہیں کہ جدید ادویات یہ سمجھتی ہیں کہ سرطان جدید طرز زندگی اور ماحول کی وجہ سے آنے والا نیا مرض ہے جبکہ ہماری تحقیق بتتی ہے کہ جدید صنعتی معاشروں کے قیام سے لاکھوں سال پہلے قدیم ترین انسان میں بھی کینسر پایا جاتا تھا۔ پاؤں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر برنہارڈ زپفل کہتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ یہی کینسر اس شخص کی موت کا سبب بنا یا نہیں۔ لیکن یہ ضرور اندازہ ہے کہ یہ اس شخص کے چلنے یا دوڑنے کی صلاحیت پر بری طرح اثر انداز ہوا ہوگا۔
یونیورسٹی آف لنکاشائر کے ڈاکٹر پیٹرک رینڈلف کوئنی نے کہا کہ اس دریافت سے کینسر کے بارے میں نئی سوچ سامنے آئے گی۔ بلاشبہ کئی اقسام کے سرطان جدید طرز زندگی کی وجہ سے ہوتے ہیں لیکن ان ہڈیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مہلک مرض بھی ہمارے تاریخی ارتقا کا حصہ ہے۔
ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ کینسرمیں اضافے کی بڑی وجہ طرز زندگی کے معمولات اور ملاوٹ شدہ خوراک کا استعمال ہے،گوبھی، بروکولی جیسی سبزیاں کینسر کے خلیات کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین خوراک نے بتایا کہ یہ سبزیاں وہ ہیں جن کا نام ان کے چار پنکھڑیوں ...
امریکی غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر مکھن اور مارجرین کی جگہ زیتون کے تیل کی معمولی مقدار روزانہ استعمال کی جائے تو دل اور دماغ کی بیماریوں کا خطرہ بہت کم رہ جاتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نتیجہ انہوں نے تقریبا ایک لاکھ امریکیوں کی غذائی عادات کا 28 سال تک جائزہ لینے کے بعد اخذ...
دنیا کی سب سے کم عمر خود ساختہ ارب پتی کو 80 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ الزبتھ ہومز نے خون کی جانچ میں انقلاب لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ ان کا یہ دعوی جھوٹا ثابت ہوا،امریکی اخبار کے مطابق ہومز نے خون کے تیز اور درست ٹیسٹ اور خون کے چند قطروں سے سنگین بیماریوں کی د...
دنیا بھر میں 2019 میں کینسر سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک کروڑ جبکہ نئے کیسز 2 کروڑ 30 لاکھ ریکارڈ ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایوولوشن (آئی ایچ ایم ای)اور یونیورسٹی آف واشنگٹن اسک...