... loading ...
حزب کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد آج نویں دن بھی وادی میں عوامی مظاہروں اور فورسز کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ،براہ راست فائرنگ،پیلٹ گن فائرنگ اور معصوم شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق 45افراد شہید اور بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق 3160کشمیری زخمی ہوئے ہیں ۔پوری وادی اور جموں کے بیشتر علاقوں میں مو بائل اور انٹر نیٹ سروس آج نویں روز بھی بند رہیں۔جگہ جگہ بھارتی غا صبانہ قبضے کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظا ہرے ہورہے ہیں اور فورسز بے تحاشا طاقت کا استعمال کررہی ہے ۔تر کی میں با غی فوجیوں کے خلاف ،جس طرح نہتے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ٹینکوں اور توپوں کو قوت ایمانی اور جذ بہ حب الوطنی سے مقابلہ کیا ،کشمیری عوام اس سے بھی زیادہ ولولے اور جوش خروش کے ساتھ بھارتی فورسز کا مقابلہ کرہے ہیں ۔تاہم مقامی میڈیا پر قدغن اور عالمی میڈیا کی عدم موجودگی کی وجہ سے اندر کی پوری صورتحال دنیا کے سا منے نہیں آرہی ہے۔
مہذب ممالک میں عا م طور پر مظاہرین پر رنگین پانی کا چھڑکاؤ یا ہلکالا ٹھی چارج کیا جا تا ہے اور اگر مظا ہرین بے قابو ہوجائیں تو انہیں خو فزدہ کرنے کیلئے ہوا میں فائرنگ کی جاتی ہے ،لیکن جموں و کشمیر میں پر امن مظا ہرین پر نہ صرف بے تحاشا لاٹھی چارج بلکہ ،پیلٹ گن فا ئرنگ ،پیپر سپرے اور براہ راست فائرنگ کی جاتی ہے۔پچھلے نو دنوں سے ان تمام مہلک ہتھیاروں کواندھا دھند طریقے سے کشمیری قوم کے جذبہ آزادی کو سرد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ جس کے نتیجے میں شہادتوں کے ساتھ ساتھ بچ جا نے والے بھی یا تو عمر بھر کیلئے نا خیز یا چھاتی اور دیگر خوفناک بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پیپرا سپرے سے اندھا پن ،متلی اور نشا نا بننے والامفلوج ہو جاتا ہے اور چھاتی کی کئی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ معروف کشمیری اخبار “روزنامہ آفتاب “کے مطا بق مرچی گیس سے لوگ چھاتی کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں اور جب یہ اسپرے کی جاتی ہے تو کھانسی سے لوگوں کا برا حال ہوتا ہے۔ ناک بے تحاشا بہنے لگتی ہے اور سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے۔ اب تک شہر سری نگر میں اس ا سپرے سے درجنوں افراد سینے کے امراض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ کئی ایک اس دنیا سے بھی چل بسے ہیں” ۔پیلٹ گن کی فائرنگ اور پیپرا سپرے AK..47کی فا ئرنگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے ۔ کیونکہ اس کا نشانا بنے والا عمر بھر اپنے خاندان پر بوجھ بن کر ہی زندہ رہتا ہے ۔
بھارت یا دنیا کے کئی اور خطوں میں عام طور پر جو پیلٹ گن استعمال کی جاتی ہے ،اس میں ایک چھرا بھرا ہوتا ہے ،لیکن جموں و کشمیر میں جو پیلٹ گن استعمال کی جاتی ہے اس میں کارتوس استعمال ہوتا ہے جس میں مختلف شکلوں کے چھرے بھرے ہوتے ہیں۔فا ئر کرنے کے بعد یہ مختلف سمتوں میں پھیل جاتے ہیں ۔عام طور پر پیلٹ گن سے ٹا نگوں کو نشانا بنایا جاتا ہے ،لیکن جموں و کشمیر میں جب بھی اس کا استعمال
ہوا تو فورسز اہلکارسر سے پیر تک کا نشا نا با ندھتے ہیں ، جس کا لا زمی نتیجہ یہ نکلتا ہے ،کہ نشا نابننے والے عمر بھر کیلئے معذور ہوجا تے ہیں۔ سری نگر کے صرف دو ہسپتالوں جہلم ویلی میڈیکل کالج ہسپتال اور صدر ہسپتال سری نگر کے اندرونی ذرائع کے مطابق 2010سے 2014تک ان ہسپتالوں میں 165 افراد کو داخل کیا گیا جو پیلٹ گن فائرنگ کی زد میں آئے تھے ۔ان میں سے ایک درجن افراد مکمل طور پر آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے تھے ۔ یہ صرف دو ہسپتالوں کے اعداد شمار ہیں ۔تاہم پچھلے نو دنوں میں پوری وادی میں پیلٹ گن اور پیپر سپرے کا بے تحاشا استعمال ہوا ہے ،اور جس کے نتیجے میں اطلاعات کے مطا بق اب تک 200سے زائد لوگ بینا ئی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ لیکن پیلٹ گن فا ئرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ۔معروف کشمیر صحافی اور کالم نگار زیڈ جی محمد نے اپنی ایک پو سٹ میں سری نگر میں قائم ایک ہسپتال میں پیلٹ گن سے متاثرہ افراد کی ددرد ناک کہانی بیان کی ہے ،جس کے مطابق معصوم بچیاں ،بچے اور جوانوں کی ایک کثیر تعداد وہاں داخل کی جا چکی ہے ،جن میں اکثر زخمیوں کی آنکھیں متا ثرتھیں ۔پورا ہسپتا ل بھرا پڑا ہے اور ایک ایک بیڈ پر کئی کئی مریض رکھے گئے ہیں ،کیونکہ گنجائش سے کہیں زیادہ لوگ ہسپتال میں داخل ہیں زیڈ جی محمد کے مطا بق 2000لوگوں کے سروں اور آنکھوں کو پیلٹ گن کا نشانا بنایا گیا ہے۔لگتا ہے کہ اس قوم کے نو نہالوں کو اندھا کرنے کی سازش تیار کی جا چکی ہے ۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...