... loading ...
مغرب میں اسلام اور مسلمان مخالفت کی لہر ہر گزرتے دن کے ساتھ توانا ہوتی چلی جا رہی ہے۔ برطانیہ میں ‘بریگزٹ’ کےبعد مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے تو فرانس اور دیگر ممالک میں حالات پہلے ہی سے خراب ہیں۔ امریکا میں جہاں رواں سال صدارتی انتخابات ہیں، حالات ہرگز مختلف نہیں ہیں۔ خاص طور پر سان برنارڈینو اور اورلینڈو کے واقعات کے بعد تو تمام زبانیں کھل گئی ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر اور 2012ء ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل نیوٹ گنگرچ نے تو اب یہ تک کہہ دیا ہے کہ امریکا کو مسلمانوں کا “مذہبی امتحان” لینا چاہیے اور جو بھی شرعی قوانین پر یقین رکھتا ہو اسے ملک بدر کر دینا چاہیے۔
اہم سیاست دان کا یہ بیان فرانس کے شہر نیس میں ہونے والے تازہ حملوں کے بعد آیا ہے کہ جہاں قومی دن کی تقریب کے دوران 84 افراد مارے گئے۔ اس حملے کے بارے میں ایک امریکی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گنگرچ نے کہا کہ مغربی تہذیب اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ ہمیں اسلامی پس منظر رکھنے والے ہر شخص کی جانچ کرنی چاہیے اور اگر وہ شریعت پر یقین رکھتا ہے تو اسے ملک سے نکال دینا چاہیے۔ شریعت مغربی تہذیب کے متضاد ہے۔ جدید مسلمان جو شریعت کو ترک کر چکے ہیں، انہیں شہری کی حیثیت سے بخوشی قبول کرنا چاہیے۔ اگر وہ میرے برابر والے گھر میں بھی رہتے ہوں تو مجھے خوشی ہوگی۔
سابق اسپیکر نے مزیدکہا کہ “جو شخص داعش یا القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو پسند کرتا ہوں، وہ ناقابل معافی جرم کرتا ہے اور اسے قید خانے میں ہونا چاہیے۔ کوئی بھی تنظیم جوان دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے، اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔”
گنگرچ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا نائب صدر کے لیے اولین انتخاب ہوں گے، شاید یہی وجہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ “میں یہ بات ماننے کوتیار نہیں کہ تاریخ کی سب سے دولت مند اور طاقتورمغربی تہذیب قرون وسطیٰ کے ان وحشی جنونیوں کے خلاف بے بس ہے۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ عقل سے کام لیں، جامد سوچ نہ رکھیں اور کسی کے بارے میں غلط تاثر قائم نہ کریں۔آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مغرب کی اشرافیہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وہ درست کام کرنے کی کی ہمت نہیں رکھتی۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...