... loading ...
وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے بعد 9 جولائی کو وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اُنہوں نے لندن میں 48 روز تک قیام کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی 31 مئی کو لندن کے ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک ہفتے اسپتال میں قیام کیا۔ اُن کی بیماری سے متعلق پاکستان میں مستقل قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں۔ حیرت انگیز طور پر وزیراعظم کے عارضے سے متعلق تمام باتیں اور موقف اُن کے خاندان یا پھر اُن کے قریبی ذرائع ابلاغ کے اُن لوگوں کے توسط سامنے آتے رہے جو عوام میں اپنی ساکھ کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ اس ضمن میں شریف خاندان نے اُن کے علاج سے وابستہ ڈاکٹرز یا پھر اُ س اسپتال سے موقف جاری کرانے میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا جہاں وہ زیرعلاج رہے۔ اس معاملے میں یہ موقف بھی زیرگردش رہا کہ لندن کے پرائیوٹ اسپتال میں علاج کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ وہاں پر مریض کے کوائف کو خفیہ رکھنے کا عمل قانونی تحفظ رکھتا ہے۔ اس پہلو نے نوازشریف کی بیماری کے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید تقویت بخشی۔ بہرحال شریف خاندان نے نوازشریف کی واپسی کو ڈاکٹرز کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد کا عمل قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف آج پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ۔ وزیراعظم کی لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے باعث ایئرپورٹ اور اس کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی تھی ، اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے تقریباً دوہزار سے زائد اہلکاروں کو ایئرپورٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے طیارے سے باہر آنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ ان کے استقبال کے لیے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، راجہ ظفر الحق اور وزیر مملکت عابد شیر علی سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی حج ٹرمینل پر موجود تھے، وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے مصافحہ کیا۔ نوازشریف کی آمد پر اس مرتبہ بھی چند مخصوص صحافیوں کو ائیرپورٹ پربلایا گیا تھا۔ جن سے وزیراعظم کو کسی ایسے سوال کا سامنا کرنے کی امید نہیں ہو سکتی تھی جو اُنہیں مخصوص سیاسی حالات میں لازماً کیے جاسکتے تھےیا کیے جانے چاہیئے تھے۔وزیراعظم کی آمد پر جن مخصوص صحافیوں کو یا صحافی نما پندرہ اشخاص کو مدعو کیا گیا تھا اُن میں فہد حسین ، فرخ سعید، روف طاہر، سہیل ورائچ، سیف الرحمان ،افتخار احمد، مجیب شامی، عارف نظامی، منیب فاروق، سلمان غنی، غریدہ فاروقی، پرویز بشیر، عطاالرحمان ،حفیظ اللہ نیازی اور رحمان اظہر شامل تھے۔حیرت انگیز طور پر ان صحافیوں کے مخصوص پس منظر کے باعث اُن سے ملکی منظرنامے پر موجود حقیقی سوالات کی کوئی توقع نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم نوازشریف نے ان سے زیادہ یا مناسب وقت تک بھی گفتگو کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ وہ چند فقرے بول کر ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے ونڈ پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 فلائٹ آپریشن سے الگ کردیا گیا تھا۔جس میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے لیے خصوصی نشستیں لگائی گئی تھیں۔ جبکہ طیارے میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777 کو آپریشن سے الگ کرنے کے باعث قومی ایئرلائن کو 30 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کو ایک شہنشاہ کی واپسی قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں تحریک انصاف نے عدالت سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...