... loading ...
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےاپنے ایک انتہائی متنازع بیان میں خیبر پختونخوا کو “افغانیوں”کا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کو، افغان مہاجرین کو ان کی ’اپنی ہی زمین‘ میں ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایک افغان اخبار “افغانستان ٹائمز” کو انٹرویو دیتے ہوئےمحمود خان اچکزئی نے کہاکہ افغان پناہ گزین بلاخوف و خطر خیبر پختونخوا میں قیام کرسکتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نےاپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا ہےکہ اگر افغانیوں کو پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی کہیں ہراساں کیا جارہا ہو، تو انہیں بھی صوبہ خیبر پختونخوا آجانا چاہیے، جہاں کوئی ان سے مہاجرین کارڈز کے حوالے سے نہیں پوچھ سکتا، کیونکہ وہ صوبہ ان کا بھی ہے۔
پاک افغان سرحدی تنازع کے حوالے سے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کابل کو طورخم سرحد کا تنازع حل کرنے کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لینا چاہیے، دوسری صورت میں انہیں یہ معاملہ امریکا اور چین کے ہاتھوں میں دے دینا چاہیے جو یہ مسئلہ دو ہفتوں کے اندر حل کردیں گے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ طورخم تنازع اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی دو الگ، الگ معاملات ہیں۔افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے نہ صرف افغان حکام بلکہ پاکستان کے پشتون سیاسی رہنماؤں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔
محمود خان اچکزئی کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک میجر کی ہلاکت کا اندوہناک واقعہ سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے ملک بھر میں ایک فضا بن چکی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ محمو د خان اچکزئی کے افغان اخبار کو دیئے گیے انٹرویو پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا۔پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام محمود خان اچکزئی کے بیان کو مسترد کرتے ہیں اور ان کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آج تمام پاکستانیوں کا سرشرم سے جھکا دیا، خیبر پختونخوا کے عوام نے 1947 میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ محمود خان اچکزئی کیا خیبر پختونخوا کے بغیر مکمل پاکستان کا تصور کرسکتے ہیں؟
محمو د خان اچکزئی کے اس بیان پر ملک بھر میں شدید غم وغصے کی کیفیت ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس بیان کے خلاف ایک انتہائی سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...