... loading ...
روس نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوتن سے رابطہ کرکے اس واقعے پر معذرت طلب کرلی ہے جس میں ترک افواج نے شامی سرحد پر ایک روسی طیارہ مار گرایا تھا۔ اس حرکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات سخت کشیدہ ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد روس کے صدر ولادیمر پوتن نے بارہا ترکی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس پر معافی مانگے اور اب یہ تازہ ترین قدم انقرہ کے ساتھ تعلقات کے خاتمے میں مددگار ہو سکتا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ “ترک سربراہ مملکت نے اپنے پیغام میں مارے گئے روسی پائلٹ کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور معذرت طلب کی۔” انہوں نے مزید کہا کہ خط میں اردوغان نے کہا ہے کہ وہ ترکی اور روس کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات کی بحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانا چاہتے ہیں۔
کریملن نے بعد ازاں اردوغان کا حوالہ دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ انقرہ روس کے ایس یو-24 طیارے کو “گرانے کی خواہش یا ارادہ نہیں رکھتا تھا”۔
جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں اردوغان کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ پھر مارے گئے روسی پائلٹ کے اہل خانہ سے ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔”
ادھر ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے اناضولو نے صدارتی ترجمان ابرایم کالن کے حوالے سے بتایا کہ اردغان نے پوتن کو “افسردگی کے اظہار” کے لیے خط ضرور لکھا تھا لیکن اس واقعے پر معافی طلب کرنے کی وہ تصدیق نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں کہ ترکی اور روس نے باہمی تعلقات کو بلاتوقف بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
جب 24 نومبر کو شامی سرحد پر ترکی نے روسی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا تھا تو روس نے اسے “پیٹھ میں خنجر گھونپنے” کے مترادف قرار دیا تھا۔ ترکی کا کہنا تھا کہ روسی طیارے نے بارہا توجہ کے باوجود سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...