... loading ...
برطانیہ میں یورپی یونین سے اخراج کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے غیر معمولی نتائج سامنے آنے کے بعد لندن اسٹاک ایکسچینج بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
ابتدائی لمحات ہی میں ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 8 فیصد گرگیا۔ بینک سب سے زیادہ متاثر ہوئے، بارکلیز اور آر بی ایس کے حصص 30 فیصد تک گرے۔
قبل ازیں برطانوی پاؤنڈ نتائج سامنے آنے پر اوندھے منہ گرا ہے۔ ایک مرحلے پر ڈالرز کے مقابلے میں اس کی شرح 1.32 تک آ ٹھہری، یعنی 10 فیصد تک کمی۔ 1985ء سے لے کر آج تک برطانوی پاؤنڈ کبھی اتنا نہیں گرا۔
بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ وہ “پیشرفت کا بغور مشاہدہ کررہا ہے” اور مالی استحکام کے لیے تمام “ضروری اقدامات اٹھائے گا۔”
ماہرین معیشت کے مطابق پاؤنڈ کا اتنا زیادہ گر جانا غیر معمولی ہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا معاملہ گزشہ دو ماہ سے عالمی معیشت پر سیاہ بادل کی طرح چھایا ہوا تھا اور آج صبح تو یہ بادل کچھ زیادہ ہی گہرے ہوگئے۔ اس دھچکے کے اثرات مزید کچھ عرصے تک محسوس ہوں گے۔ یہ 2008ء کے معاشی بحران کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایف ٹی ایس ای ایک ہی دن میں اتنی بری طرح گری۔
ریفرنڈم کے نتائج کی دھمک یورپ کے دیگر علاقوں تک محسوس کی گئی۔ پیرس اور فرینکفرٹ میں انڈیکس ایک مرحلے پر 8 فیصد تک گرا۔ تیل کی قیمتیں بھی یکدم نیچے آئی ہیں۔ برینٹ کروڈ 2.68 ڈالرز کمی کے بعد 48.24 ڈالرز فی بیرل ہوگیا ہے۔ یہ فروری کے بعد ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔ یو ایس کروڈ 5.4 فیصد کمی کے بعد 47.52 ڈالرز فی بیرل ہے۔
سونے کی قیمت میں یکدم اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو 7 فیصد اضافے کے بعد 1348 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ مارکیٹ کی صورت حال اچھی نہیں ہے۔
صرف برطانوی پاؤنڈ ہی نہیں بلکہ خود یورپی یونین کی مشترکہ کرنسی یورو بھی ڈالرز کے مقابلے میں 3۔3 فیصد گری ہے، جو آغاز کے بعد سے کسی ایک دن میں آنے والی سب سے بڑی کمی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے باہر نکلنے کے حق میں رائے دی ہے جس کے ساتھ ہی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا جانا بھی یقینی ہوگیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...