... loading ...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی پاکستان میں انتہائی متنازع حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ مگر گزشتہ کچھ عرصے سے نوازشریف کی حکومت مسلسل خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پر تنقید کی زد میں ہے۔انتہائی اہم عالمی واقعات کے ہنگام پاکستان ایک مستقل وزیر خارجہ سے محروم ہے۔ جبکہ ایک مشیر خارجہ کی صورت میں اُنہیں اکیانوے برس کے سرتاج عزیز میسر ہیں جنہیں دنیا بھر میں سفر کرنے اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کرنے اور مخصوص اہداف کے لیے لابنگ کرنے میں اس لئے بھی دشواریوں کا سامنا ہے کیونکہ وہ مستقل وزیر خارجہ نہیں۔ جس کے باعث حکومت پر ناکام خارنہ پالیسی کا الزام ایک تواتر سے لگ رہا ہے۔ سرتاج عزیز اس الزام کے خاتمے کے لیے بیرونی ممالک نتیجہ خیز رابطوں کے بجائے پاکستان کے ذرائع ابلاغ پر اپنا قیمتی وقت وضاحتوں اور اس تاثر کی نفی میں گزار رہے ہیں۔ مگر اب سرتاج عزیز نے ایک قدم آگے بڑھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حسین حقانی کا نام لئے بغیر کہہ دیا ہے کہ امریکا میں ایک سابق پاکستانی سفیرملک کے خلاف لابنگ کرکے ہماری مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں۔اس موقف سے یہ تو ثابت ہو جاتا ہے کہ امریکا کے ساتھ ان دنوں پاکستان کے تعلقات کوئی بہت مثالی نہیں ہیں۔ مگر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کےبیان پر سابق سفیر حسین حقانی نے بھی فوراً ہی پلٹ کر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف لابنگ نہیں کررہے اور نہ ہی حکومت کی راہ میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں۔
سابق سفیر حسین حقانی نے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ سرتاج عزیزنے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے میری ہی طرف اشارہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکام پالیسیاں بدلیں اور مجھ پر الزام نہ لگائیں۔حسین حقانی کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں نہ ہی کوئی اسکالر ہیں اور نہ لابی کرتے ہیں، پاکستان کو امریکی معاملات میں جو مشکلات پیش آرہی ہیں اس کی وجہ وہ پالیسیاں ہیں جو اس نے اپنائے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پالیسی کی ناکامی کا الزام مجھ پر لگا کر مجھے قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...