وجود

... loading ...

وجود

بلدیہ کراچی کی تدفین کاآ خری مرحلہ...!!

هفته 11 جون 2016 بلدیہ کراچی کی تدفین کاآ خری مرحلہ...!!

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)کو سندھ حکومت کے ماتحت کرکے کراچی دشمنی کا ایک اور ثبوت دے دیا گیاہے۔سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اہم ترین بلدیاتی محکمے ’’چھین ‘‘لئے ہیں۔ دنیابھرمیں بلدیاتی اداروں کی پہلی شناخت صفائی ستھرائی کے نظام سے ہوتی ہے لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت دیگربلدیاتی ادارے کچرااٹھانے اور ٹھکانے لگانے سمیت شہرمیں جھاڑو دینے کے اختیارسے بھی محروم ہورہے ہیں۔لوکل ٹیکس، ماس ٹرانزٹ،ماسٹر پلان، تعلیم وصحت بلدیہ عظمیٰ کراچی سے واپس لیے جاچکے ہیں اور اب آخری وار ادارہ ترقیات کراچی(کے ڈی اے) کو واپس لے کر کیا گیا۔

اطلاعات یہ ہیں کہ سابق کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے درمیان لڑائی کی وجہ لوکل ٹیکس تھی۔

کراچی کاآنے والامیئر نہ تو ادارہ فراہمی ونکاسی آب کا چیئرمین ہوگا اورنہ ہی اس کاکوئی کنٹرول بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پرہو گا۔ دنیا کی دوسری بڑی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس آمدنی کاکوئی موثرذریعہ بھی باقی نہیں رہا۔ اب ترقیاتی کاموں کیلئے وفاقی وصوبائی حکومتوں پرانحصار کرناہوگا۔جن کو کراچی اور کراچی کے ترقیاتی کاموں سے ایک فیصد بھی دلچسپی نہیں ہے۔اختیارات کے اعتبارسے بلدیہ کراچی کی 150 سالہ تاریخ کا کمزور ترین میئر اب بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بے اختیارسربراہ بنے گا(اگر بناتو…؟) سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اہم ترین محکموں کااختیار پہلے ہی چھین لیاگیاہے۔

18ویں ترمیم کے تحت تمام اختیارات صوبائی حکومتوں کے پاس ہیں،لیکن سندھ حکومت نے ان اختیارات کونچلی سطح پر دینے کے بجائے بلدیاتی اداروں کے بنیادی اختیارات بھی چھین لئے ہیں۔سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اورضلعی بلدیاتی اداروں کی بنیادی شناخت شہر کی شاہراہوں کی صفائی ستھرائی پر مبنی تھی۔ کچرا اٹھانے و ٹھکانے لگانے کے فرائض بھی صوبائی محکمہ بلدیات کے سپرد کردیئے گئے ہیں…اس ضمن میں کروڑوں روپے کی سوئپنگ گاڑیاں،ڈمپر لوڈراورایکڑوں پرمشتمل اراضی و دیگر اثاثے صوبائی حکومت کو دئیے جارہے ہیں۔سندھ حکومت نے اشتہاری بورڈلگانے اور تعلیم وصحت کاانتظام بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی سے لے کرڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے حوالے کردیاہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی اہم شاہراہوں کی تعمیرومرمت کرتی ہے۔لیکن آمدنی کے بڑے ذریعے لوکل ٹیکس سے بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی کو محروم کردیاگیا ہے۔اطلاعات یہ ہیں کہ سابق کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے درمیان لڑائی کی وجہ لوکل ٹیکس تھی۔ وزیر موصوف چاہتے تھے کہ بڑے بڑے بل بورڈز اور ہورڈنگز زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں اور اس کی آمدنی سندھ حکومت کے کھاتے میں آجائے اور آصف حیدر شاہ اس بات کے خلاف تھے اسی وجہ سے معاملات خراب ہوتے چلے گئے ۔اور بالآخر انہیں کمشنر کی کرسی کی قربانی دینی پڑی۔کراچی کی آمدنی کا دوسرا بڑا ذریعہ ماسٹر پلان پہلے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سپرد ہوچکاہے۔جبکہ بچا کھچا’’پلانادارہ ‘‘ترقیات کراچی کے ساتھ ہی سندھ حکومت کے پاس چلا گیا ہے۔ بلدیاتی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ جمہوری حکومتوں نے کبھی بھی بلدیاتی اداروں کوپنپنے نہیں دیا۔سابق صدر جنرل مشرف کے دور میں مقامی حکومت کانظام متعارف کرواکربلدیاتی اداروں کو طاقتور بنایا گیا۔ کئی صوبائی اداروں کوسابق شہری حکومت کراچی کے حوالے کیاگیا اور اربوں روپے ترقیاتی فنڈزجاری ہوئے لیکن جمہوری حکومت آتے ہی سب کچھ بدل گیا اوراب صورتحال یکسر مختلف ہے۔

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اورکراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سربراہان سے محروم ادارے ہیں۔ان اتھارٹیز میں ایسے افسران کی تقرریاں کی گئی ہیں جو ان اسامیوں میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے تھے ۔وہ اب دفتر آتے ہی نہیں اور اگر آجائیں تو چند گھنٹے کی خانہ پری ہی کرتے ہیں ۔جس کی وجہ سے ان محکموں میں فائلوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں ۔لوگ ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔انہیں مسائل کا سامنا ہے لیکن اس کا حل کیا ہے ۔؟کوئی نہیں بتا سکتا۔ سندھ میں قابل افسران کی قلت ہے یا اہم پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے من پسند افسران میسر نہیں ہیں ۔شعیب صدیقی جیسے افسران 22گریڈ پر پہنچنے کے بعد وفاقی سیکریٹری تو بن چکے ہیں لیکن اب انہیں پوسٹنگ ملنا ایک بڑا مسئلہ ضرورہے وفاقی وزرا کی بیوروکریسی کے ساتھ ’’لڑائی ‘‘بھی سب کے سامنے ہے۔

18سال بعد کراچی شہر کے سب سے بڑے اور ذمہ دار ادارے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اب کراچی سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ مستقل ڈی جی میسر نہ ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سینئر افسر ناصر عباس کو ایڈیشنل چارج بھی دیدیا گیا ہے۔ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا چارج بھی سیکریٹری بلدیات کے پاس ہے وہ تکنیکی معاملات سے واقف ہی نہیں اس لئے ان محکموں کا کام عملاً ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

اب سندھ حکومت کراچی کے بلدیاتی اداروں پر آخری وار کررہی ہے۔صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی بلدیاتی نظام سے یہ ناراضگی ہے کہ وہ نئی لیڈر شپ کی آبیاری کرتے ہیں ۔متبادل قیادت پیدا کرتے ہیں۔ شہروں کو ترقی یافتہ بناتے ہیں جبکہ جاگیرداروں کی خواہش یہی ہے کہ بلدیاتی ادارے ان کے پنجے میں سسکتے رہیں اور آزاد ماحول میں سانس نہ لے سکیں ۔یہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں اور کیاریاں ہیں ۔پاکستان کی 50فیصد سیاسی قیادت بلدیاتی اداروں کے راستے ہی آئی ہے۔اوربلدیاتی اداروں کو اس لئے تباہ وبرباد کیا جارہا ہے کہ جاگیردارانہ بادشاہت کو چیلنج کرنے والا کوئی پیدا نہ ہوسکے ۔

1972 سے بھٹو صاحب نے شہر کی ترقی کو کچلنے صنعتی ماحول اور معاشرے کو ختم کرنے اور تعلیم کو قابو میں رکھنے کیلئے ’’نیشنلائزیشن‘‘ کا نظام متعارف کرایا۔بھٹو صاحب بھی کمال کی شخصیت تھے انہوں نے کراچی کے قریب پاکستان اسٹیل قائم کی اور 5ہزار ایکڑ زمین خالی رکھی تاکہ اسٹیل سے وابستہ صنعتیں لگائی جائیں جاسکیں۔ایک طرف پاکستان اسٹیل تعمیر وتخلیق کے مراحل میں تھی تودوسری جانب بھٹو صاحب نے 1200کارخانے حکومتی تحویل میں لے لئے جس سے صنعت کار اور تاجر خوف زدہ ہوگئے اور سرمایہ کاری رک گئی ۔اس کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی تھا کہ بھٹو صاحب نے کراچی ،لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور حیدرآباد کے صنعت کاروں سے کہا کہ وہ پاکستان اسٹیل سے ملحقہ 5ہزار ایکڑ زمین (جس کا نام ذوالفقار بھٹو کے نام پر’’ذوالفقار آباد‘‘رکھا گیا تھا)پر صنعتیں لگائیں ۔لیکن صنعت کار یہ کہتے رہے کہ ہم مزید کارخانے اس لئے لگائیں کہ حکومت انہیں قومیالے اور اس طرح اسٹیل مل کا عظیم الشان منصوبہ سبوتاژ ہوگیا۔پاکستان کو ’’میٹھی چھری‘‘ سے تباہ کرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا لگتا ہے کہ وہ اب بلدیہ کراچی کے ٹکڑے ٹکڑے کردینے سے پورا ہوجائے گا۔ایک طرف کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ کر نوچا اور لوٹا جارہا ہے دوسری طرف اداروں میں تقسیم کرکے اس کے غیر ترقیاتی اخراجات بڑھا کر کراچی کے تمام وسائل کو ضائع کیا جارہا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ ایک بار ذوالفقار علی بھٹونے ایئرپورٹ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آتے ہوئے اس وقت کے وزیر بلدیات جام صادق علی سے کہا تھا کہ ”تم ہر خالی میدان کو پلاٹ بنا کر بانٹ رہے ہو کہیں ایسا نہ ہو کہ مزارقائد اعظم کو پلاٹ بناکر فروخت کردواس پر جام صادق علی نے جواب دیا کہ ’’میں آپ سے کئے ہوئے وعدے کا پابندرہوں گا‘‘اور اس طرح مزار قائد ’’چائنا کٹنگ ‘‘سے بچ گیا۔

کراچی کا بلدیاتی نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے لیکن اس کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں۔کراچی تباہ ہواتو پاکستان کا پورا صنعتی معاشرہ برباد ہوجائے گا۔ ٹیکس کی آمدنی ختم ہوجائے گی اور دنیا میں کوئی قرض بھی نہیں دے گا۔بھارت کو بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ نہ نومن تیل ہوگا اور نہ رادھا ناچے گی۔


متعلقہ خبریں


ایم کیو ایم اور مائنس پلس کا کھیل؟؟ الیاس شاکر - جمعه 02 ستمبر 2016

ایم کیو ایم کی حالت اِس وقت ایسی ہے جو سونامی کے بعد کسی تباہ شدہ شہر کی ہوتی ہے... نہ نقصان کا تخمینہ ہے نہ ہی تعمیر نو کی لاگت کا کوئی اندازہ ...چاروں طرف ملبہ اور تصاویر بکھری پڑی ہیں۔ ایم کیو ایم میں ابھی تک قرار نہیں آیا... ہلچل نہیں تھمی... اور وہ ٹوٹ ٹوٹ کر ٹوٹ ہی رہی ہے۔ ...

ایم کیو ایم اور مائنس پلس کا کھیل؟؟

فاروق ستار کی دوستانہ بغاوت۔۔۔؟ الیاس شاکر - جمعه 26 اگست 2016

کراچی میں دو دن میں اتنی بڑی تبدیلیاں آگئیں کہ پوراشہر ہی نہیں بلکہ ملک بھی کنفیوژن کا شکار ہوگیا۔ پاکستان کے خلاف نعرے لگے، میڈیا ہاؤسز پر حملے ہوئے، مار دھاڑ کے مناظر دیکھے گئے، جلاؤ گھیراؤنظر آیا اور بالآخر ایم کیو ایم کے اندر ایک بغاوت شروع ہوگئی۔ فاروق ستار نے بغیر کسی مزاحم...

فاروق ستار کی دوستانہ بغاوت۔۔۔؟

وزیر اعظم صاحب !!کراچی کا کیا قصورہے؟؟ الیاس شاکر - بدھ 24 اگست 2016

وزیراعظم صاحب نے ایک بار پھر یاد دلادیا کہ کراچی لاوارث یتیم لاچاراوربے بس شہر ہے...کراچی کے مختصر ترین دورے کے دوران نواز شریف صاحب نے نہ ایدھی ہاؤس جانے کی زحمت گوارا کی نہ امجد صابری کے لواحقین کودلاسہ دیا۔ جس لٹل ماسٹر حنیف محمد کو پوری دنیا نے سراہا ،نواز شریف ان کے گھر بھی ...

وزیر اعظم صاحب !!کراچی کا کیا قصورہے؟؟

کراچی کی بارش اور سندھ حکومت الیاس شاکر - جمعه 12 اگست 2016

ماضی کا ایک مشہور لطیفہ ہے۔ ایک افغان اور پاکستانی بحث کر رہے تھے۔ پاکستانی نے افغان شہری سے کہا: ’’تم لوگوں ‘‘کے پاس ٹرین نہیں تو ریلوے کی وزارت کیوں رکھی ہوئی ہے؟ افغان نے جواب دیا: ''تم لوگوں کے پاس بھی تو تعلیم نہیں پھر تمہارے ملک میں اس کی وزارت کا کیا کام ہے۔ کراچی اور ح...

کراچی کی بارش اور سندھ حکومت

سندھ تقسیم ہوگیا۔۔۔!! الیاس شاکر - پیر 08 اگست 2016

نئے وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ کے تقرر سے سندھ عملی طور پردو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔۔۔۔۔سندھ میں ’’خالص سندھی حکومت‘‘قائم ہوچکی ہے۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے 1972ء کے لسانی فسادات کے بعد یہ تسلیم کیا تھا کہ سندھ دو لسانی صوبہ ہے اور سندھ میں آئندہ اقتدار کی تقسیم ا...

سندھ تقسیم ہوگیا۔۔۔!!

نئے وزیراعلیٰ کی ضرورت کیوں؟ الیاس شاکر - پیر 01 اگست 2016

سندھ حکومت کو مشورہ دیا گیا کہ وزیرداخلہ کو فارغ کردو، اس پر فلاں فلاں الزام ہے۔ الزامات کا تذکرہ اخبارات میں بھی ہوا۔ لاڑکانہ میں رینجرز نے وزیر داخلہ کے گھر کے باہر ناکے بھی لگائے، ان کے فرنٹ مین کو قابو بھی کیاگیا، لیکن رینجرزکی کم نفری کا فائدہ اٹھاکر، عوام کی مدد سے، سندھ...

نئے وزیراعلیٰ کی ضرورت کیوں؟

رینجرز کے اختیارات اور شرائط الیاس شاکر - جمعرات 28 جولائی 2016

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے خورشید شاہ نے ایک عجیب و غریب اور ناقابل یقین بیان دیا کہ سندھ میں امن پولیس نے قائم کیا ہے اور باقی کسی ادارے کا اس میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رینجرز کو اختیارات ضرور دیں گے مگر قانون اور قواعد کی پابندی کرتے ہوئے، انہوں نے رینجرز ...

رینجرز کے اختیارات اور شرائط

کراچی آپریشن اوراسلام آباد کی حکمت عملی!! الیاس شاکر - پیر 18 جولائی 2016

عید گزر گئی ۔۔۔۔۔کہا جارہا تھا کہ ’’کراچی آپریشن‘‘کی رفتار ’’بلٹ ٹرین‘‘کی طرح تیز ہوجائے گی ۔۔۔۔۔دہشت گردوں کا گھر تک پیچھا کرکے انہیں نیست و نابود کردیا جائے گا لیکن ایسا ’’گرجدارآپریشن ‘‘فی الحال ہوتا نظر نہیں آرہا۔۔۔۔۔ پھر یہ بھی کہا گیا کہ وفاق میں ’’سیاسی آپریشن‘‘ہوگا۔۔۔۔۔ ا...

کراچی آپریشن اوراسلام آباد کی حکمت عملی!!

غریبوں کا جرنیل....ایدھی!! الیاس شاکر - بدھ 13 جولائی 2016

عبدالستارایدھی کی وفات نے کراچی میں خوف کی فضا طاری کردی ۔ غم کے بادل چھا گئے ہیں ۔پورا شہر ہکا بکا ہے کہ اس شخص کا سوگ کیسے منائیں جو اپنا نہیں تھا لیکن اپنوں سے بڑھ کر تھا ۔ اس کی موجودگی سے ایک آسرا تھا، ایک امید بندھی ہوئی تھی۔عبدالستار ایدھی ایک شخص کا نام نہیں، کراچی میں اس...

غریبوں کا جرنیل....ایدھی!!

تھوڑی بارش‘ تباہی زیادہ… یہ ہے کراچی!! الیاس شاکر - هفته 02 جولائی 2016

کراچی میں دو دن بارش کیا ہوئی‘ سندھ حکومت کی کارکردگی ’’دھل‘‘ کر سامنے آگئی۔ برسوں سے بارش کو ترسے کراچی والے خوش تھے کہ بارش ہو گئی... شہر چمک جائے گا... آئینہ بن جائے گا‘ لیکن افسوس صد افسوس! عوام کے ارمان خاک میں مل گئے۔ بارش میں نہانے کے خواب... سیر و تفریح کے منصوبے... شاپنگ...

تھوڑی بارش‘ تباہی زیادہ… یہ ہے کراچی!!

امجد صابری کاقتل کراچی کے امن کا امتحان!! الیاس شاکر - پیر 27 جون 2016

کبھی حکیم محمد سعید تو کبھی مولانا یوسف لدھیانوی، کبھی مفتی نظام الدین شامزئی تو کبھی علامہ حسن ترابی، کبھی چوہدری اسلم تو کبھی سبین محمود،کبھی پروین رحمن تو کبھی پروفیسر شکیل اوج، کبھی ولی خان بابر تو کبھی پروفیسر یاسر رضوی ،اور اب امجد فرید صابری کراچی کی سڑکوں پر رقص کرتی موت ...

امجد صابری کاقتل کراچی کے امن کا امتحان!!

کراچی کے منہ میں 10ارب روپے کا زیرہ۔۔۔۔!! الیاس شاکر - اتوار 19 جون 2016

لاوارث یتیم لاچار بے بس اور احساس محرومی کے شکار شہرکراچی کو ایک اور ''جھٹکادے دیا گیا۔سندھ کابجٹ تو آیا لیکن سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے علاوہ اس میں کسی کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں تھی۔۔۔نہ کوئی ترقی اور نہ ہی ترقیاتی بجٹ۔کراچی کے ساتھ سوتیلا سلوک ایک نئی توانائی کے ساتھ نہ صرف...

کراچی کے منہ میں 10ارب روپے کا زیرہ۔۔۔۔!!

مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر