... loading ...
بھارت کی ایک 72 سالہ خاتون نے زندگی میں پہلی بار ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ دلجندر کور نامی خاتون نے دو سال تک آئی وی ایف علاج کروایا اور اپریل میں ایک لڑکے کو جنم دیا۔ ان کے شوہر کی عمر 79 سال ہے جبکہ ان کی شادی کو 46 سال گزر چکے ہیں۔ یوں دلجندر ماں بننے والی دنیا کی طویل العمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔ گو کہ ان کے پاس کوئی ایسی دستاویز نہیں ہے جس سے وہ اپنی عمر ثابت کر سکیں لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی عمر 70 سے 72 سال ہے۔
ابھی منظر عام پر آنے والی خبر کے مطابق یہ بچہ 19 اپریل 2016ء کو پیدا ہوا تھا اور اس کا نام ارمان رکھا گیا ہے۔
دلجندر کور نے کہا کہ سب مجھے کہتے تھے کہ میں کوئی بچہ گود لے لوں لیکن میں ایسا چاہتی تھی۔ مجھے خدا بھی قیین تھا اور میں جانتی تھی کہ ایک دن میری اپنی اولاد ہوگی۔
انوکھے والدین کا تعلق بھارتی شہر امرتسر سے ہے جو قریبی ایک مرکز صحت سے علاج کروا رہے تھے۔ نیشنل فرٹیلٹی اینڈ ٹیسٹ ٹیوب بے بی سینٹر نامی یہ ادارہ 2008ء میں آئی وی ایف کے ذریعے ایک اور بچے کی پیدائش کروا چکا ہے جس کی والدہ راجو دیوی کی عمر 70 سال تھی۔
ماضی میں دلجندر کور کے آئی وی ایف علاج کی دو کوششیں ناکام ہوچکی تھیں اور تیسری کوشش حیران کن طور پر کامیاب ٹھیری۔ ان کے شوہر مہندر سنگھ گل کاشت کار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ معلومات نہ ہونے اور خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے پہلے ڈاکٹر کو نہیں دکھا سکے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ایک لڑکے کو گود بھی لیا جو تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا گیا اور آج تک واپس نہیں آیا۔
بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے تاریخی گولڈن ٹیمپل میں ایک شخص کو عبادت گاہ کے اندر مبینہ توہین آمیز حرکت کرنے کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا، جب معمول کی مذہبی رسومات کے دوران ایک شخص نے سکھوں کی مقدس ...
یولن میں کتے کے گوشت کے میلے نے دنیا بھر میں ایک ہنگامہ برپا کیا، عالمی ذرائع ابلاغ میں اس کی نمایاں خبریں لگیں اور ظاہر ہے کہ یہ سب مثبت خبریں نہیں تھیں۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ کتے کے گوشت کا میلہ کوئی بہت ہی انہونی چیز ہے، یا یہ کوئی غیر انسانی فعل ہ...