... loading ...
سال 2016ء کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی ترسیل میں اتنا کم اضافہ ہوا ہے، جتنا کبھی سال بہ سال نمو میں نہیں ہوا۔ چینی موبائل فون ادارے اوپو اور ویوو سرفہرست پانچ اداروں میں آ گئے ہیں۔
ریسرچ کمپنی انٹرنیشنل ڈیٹا کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سال کی پہلی سہ ماہی میں کل 334.9 ملین اسمارٹ فونز کی ترسیل کی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 334.3 سے معمولی سی ہی زیادہ ہے۔ اس کم ترین نمو کی وجہ دراصل ترقی یافتہ مارکیٹ میں اسمارٹ فون کا گنجائش مکمل کرلینا ہے۔ اس کے علاوہ اس میدان کے دونوں بڑے اداروں ایپل اور سام سنگ کی سال بہ سال فروخت میں آنے والی کمی بھی وجوہات میں شامل ہے۔
سام سنگ 81.9 ملین کے ساتھ اس وقت بھی دنیا کا نمبر ایک ادارہ ہے لیکن یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصے میں 82.4 ملین تھی، یعنی 0.6 فیصد کی کمی آئی ہے۔ دوسری جانب ایپل کی فروخت پہلی سہ ماہی میں گر کر 51.2 ملین تک آ گئی ہے جو گزشتہ سال سے 16. فیصد کم ہوئی۔ اسی کی وجہ سے مارکیٹ میں ایپل کی موجودگی بھی تین فیصد گری ہے۔
ان کے مقابلے میں ویوو اور اوپو جیسے ادارے نہ صرف چین میں بلکہ بھارت سمیت دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بھی قبضہ جما رہے ہیں۔ مناسب قیمت میں نوجوان نسل کے لیے پرکشش مصنوعات بنا کر انہوں نے دنیا کے بڑے اداروں پر برتری حاصل کی ہے۔ اوپو کی فروخت میں 153.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی فروخت 18.5 ملین یونٹ تک گئی ہے۔
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو دنیا کی قیمتی کمپنیوں میں سرفہرست آگئی۔ سعودی عرب کی کمپنی آرامکو امریکی ٹیکنالوجی ایپل کمپنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب بڑی کمپنی بن گئی جس کی مالیت 465 کھرب پاکستانی روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ ایپل کی مالیت 454 کھرب پاکستانی روپے ہے...
ایپل نے اپنے مسینجر میں چند ممالک میں نازیبا تصاویر کو دھندلا کرنے کا آپشن پیش کردیا ہے جو ازخود تصاویر کو سینسر کرتا ہے اور بالخصوص بچوں کے میسنجر میں اس کا خیال رکھا گیا ہے۔اب برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس اور میک او ایس پر یہ فیچر جلد پیش ...
امریکی سائنسدانوں نے ایک سادہ کٹ بنائی ہے جس پر لعاب کا نمونہ رکھ کر اسمارٹ فون پر کورونا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ عام پی سی آر ٹیسٹ کے مقابلے میں دس درجے کم قیمت، تیزرفتار اور بہت آسان بھی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سانتا باربرا میں واقع یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے بتایاکہ یہ ٹیکنالو...
نیا سال نہ صرف ایپل کمپنی بلکہ امریکی اسٹاک ایکسچینج کے لیے بھی تاریخی اہمیت کا حامل رہا کیونکہ چھٹیوں کے بعد پہلے روز ہی ایپل کمپنی کے حصص میں اضافے کے بعد اسے دنیا کی پہلی ٹریلیئن ڈالر کمپنی کا اعزاز حاصل ہوگیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی گھنٹی بجنے نے بعد ا...
ایپل کو گزشتہ روز ایک ایسا پیٹنٹ ملا ہے جو اس کے آئی فون کو کسی کنسرٹ یعنی محفل موسیقی کے دوران فلم بندی یا تصویر کشی کرنے سے روک سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کے اس اہم ادارے نے 2011ء میں اس پیٹنٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ آئی فون صارفین کے کیمروں کو متعدد براہ راست تقریبات اور نمائشو...
جرمنی میں انہیں "سمومبیز" کہا جاتا ہے یعنی اسمارٹ فون زومبیز، وہ افراد جو سڑک پر چلتے پھرتے بھی اپنے فون سے نظریں نہیں ہٹاتے، یہاں تک کہ دوسرے لوگوں اور کھمبوں سے بھی ٹکرا جاتے ہیں۔ ان خبطیوں کی وجہ سے کئی مرتبہ ڈرائیور بھی مصیبت میں آ جاتے ہیں کیونکہ یہ اپنے موبائل میں دیکھتے ہو...
دنیا بھر میں، خاص طور پر چین میں، آئی فون کی فروخت میں زبردست اضافے کی بدولت معروف ٹیکنالوجی ادارے ایپل کے سہ ماہی منافع میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو بلند ہو کر 11.1 بلین ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ ایپل انکارپوریٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ 26 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی پر اس کی آمدن...