... loading ...
جرمنی میں انہیں “سمومبیز” کہا جاتا ہے یعنی اسمارٹ فون زومبیز، وہ افراد جو سڑک پر چلتے پھرتے بھی اپنے فون سے نظریں نہیں ہٹاتے، یہاں تک کہ دوسرے لوگوں اور کھمبوں سے بھی ٹکرا جاتے ہیں۔ ان خبطیوں کی وجہ سے کئی مرتبہ ڈرائیور بھی مصیبت میں آ جاتے ہیں کیونکہ یہ اپنے موبائل میں دیکھتے ہوئے سڑک پار کرنے کی بے وقوفانہ کوششیں کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں کے لیے ٹریفک اشارے بجائے کھمبوں پر لگانے کے فٹ پاتھوں کے اندر لگائے جا رہے ہیں۔ جی ہاں! ان کے قدموں میں۔
جرمنی کے شہر آگسبرگ میں شہر کے دو ٹرام راستوں پر فٹ پاتھوں میں ایسے اشارے لگا رہے ہیں جو ٹرام کی آمد کی صورت میں سرخ ہو جائیں گے تاکہ ایسے “گدھے” اپنا کینڈی کرش ہی کھیلتے رہیں اور سر اٹھا کر دیکھے کی “زحمت” بھی نہ کریں۔
واضح رہے کہ ماضی قریب میں متعدد افراد اس وقت ٹرام سے ٹکرائے ہیں جب وہ فون پر دیکھ رہے تھے یہاں تک کہ گزشتہ ماہ میونخ میں ایک 15 سالہ لڑکے کی موت بھی اسی طرح واقع ہوئی ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے ایک سادہ کٹ بنائی ہے جس پر لعاب کا نمونہ رکھ کر اسمارٹ فون پر کورونا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ عام پی سی آر ٹیسٹ کے مقابلے میں دس درجے کم قیمت، تیزرفتار اور بہت آسان بھی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سانتا باربرا میں واقع یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے بتایاکہ یہ ٹیکنالو...
سال 2016ء کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی ترسیل میں اتنا کم اضافہ ہوا ہے، جتنا کبھی سال بہ سال نمو میں نہیں ہوا۔ چینی موبائل فون ادارے اوپو اور ویوو سرفہرست پانچ اداروں میں آ گئے ہیں۔ ریسرچ کمپنی انٹرنیشنل ڈیٹا کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق عال...