... loading ...
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے امریکا سے واپس آتے ہوئے سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کا رخ کیا جہاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے بھی نوازا۔ نریندر مودی اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں گجرات کے مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے۔ وزیراعظم بننے سے قبل امریکا اور یورپی یونین نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔ سعودی عرب میں ان کا شاندار استقبال یہ بتارہا ہے کہ بھارت خارجہ پالیسی کے محاذ پر پاکستان کے عالمی رابطوں کے ڈور کاٹنے کے درپے ہے۔ بالخصوص بلوچستان سے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے بھارت کا جو گھناؤنا کردار سامنے آیا ہے اور عالمی سطح پر جو رسوائی ہوئی ہے۔ اسے مٹانے کیلئے سرگرداں ہے۔
1963ء میں ’’را‘‘ کا قیام ہی چین اور پاکستان کو سامنے رکھ کر عمل میں لایاگیا تھا۔ پاکستانی عوام کو بھارت کی نیت کا بخوبی علم ہے۔ اسی لئے پاک سرزمین پر ’’را‘‘ زیادہ کامیاب نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام نے حیران کردیا‘ لکھا تھا’’بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیانT-20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان جیت گیا‘‘ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان تو سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکا تھا‘ پھر فائنل کیسے جیت گیا۔ صورتحال جاننے کیلئے ٹی وی چینل کھولے تو ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا کو پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق اور دیگر کے ساتھ پاکستان میں جشن مناتے اور ناچتے گاتے دیکھا۔ بعض چینل پاکستان کے گلی کوچوں کا حال دکھارہے تھے جہاں منچلے پاکستانی نوجوان بھارت کی ہار پر ڈھول بجارہے تھے اور رقص کررہے تھے‘ پاکستانی ویسٹ انڈیز کی جیت کو اپنی فتح سمجھ کر رقصاں تھے۔ ان کیلئے خوشی کی بات یہ تھی کہ بھارت ہار گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز پاکستان سے ہزاروں میل کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ بھارت پڑوس میں ہے‘ بات نیت کی ہے‘ عمل کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے‘ برصغیر کی تقسیم کو69 سال گزرچکے ہیں۔ اس دوران بھارت اپنے سے دس گنا چھوٹے پڑوسی ملک پاکستان پر دو جنگیں مسلط کرچکا ہے‘ قیام پاکستان کے وقت کشمیر‘ حیدرآباد دکن اور جوناگڑھ پر فوج کشی کرکے ان پر قبضہ کیا جو آج تک برقرار ہے۔ بھارت میں رہنے والے60کروڑ مسلمانوں پر کاروبار اور ملازمت کے دروازے بند ہیں۔ ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے‘ ان کی املاک اور کاروبار کو تباہ کرنا معمول کی باتیں ہیں ـ۔1971ء میں مشرقی پاکستان پر حملہ کرکے اسے بنگلہ دیش بنوانے کا عمل تاریخ کا حصہ ہے۔ موجودہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں بھارت کا سو فیصد ہاتھ ہے جس کا ثبوت بھارتی جاسوس اور ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کی بلوچستان سے گرفتاری کے بعد اس کے اعترافی بیانات ہیں۔ سندھ میں ’’را‘‘ کے50ایجنٹوں کی ایک فہرست وفاقی حکومت کے حوالے کی گئی ہے۔ اعلیٰ ترین عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ’’را‘‘ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشورے جاری ہیں۔ ’’را‘‘ نے پاکستان میں کارروائیوں کیلئے افغانستان اور ایران کی سرزمین بھی استعمال کی ہے۔ پاکستان نے ایک اوربھارتی جاسوس ’’راکیش‘‘ کی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو ایران میں بیٹھ کر پاکستان میں تخریب کاری کراتا رہاہے۔ بھارت پاکستان دشمنی کا طویل بدبودار ریکارڑ رکھتا ہے۔ اس کی روشنی میں اگر پاکستانی قوم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسکی ذلت آمیز شکست کا جشن مناتی ہے تو اسے اس کا بھرپور حق حاصل ہے۔ دشمن کا دشمن دوست ہوتاہے۔ بھارت نے دشمنی کی ہر حد پھلانگ لی ہے۔ دوستی کے دعوے محض ڈھکوسلہ ہیں۔ کبھی پاکستان کو پٹھان کوٹ حملے کا مرتکب قرار دیاجاتا ہے تو کبھی بھارتی پارلیمنٹ اور ممبئی حملوں کا ذمہ دار گردانا جاتا ہے۔ پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف آگرہ مذاکرات کیلئے دہلی گئے تو راقم الحروف بھی ان کے ساتھ جانے والے صحافیوں کی ٹیم میں شامل تھا۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور دہلی میں ہوا۔ یہ کامیابی کی سیڑھی پر پہلا قدم تھا۔ دوسرا سیشن بھارت میں چوٹی کے مدیران اخبارات وجرائد کے ساتھ ہوا جس میں پرویزمشرف نے زور دار دلائل اور پرجوش خطابت کے ذریعے سارے بھارتی میڈیا کو زیر کردیا۔ مذاکرات کا اگلا مرحلہ آگرہ میں تھا ۔ یہاں پہنچ کر واجپائی جی کی نیت بدل گئی۔ انہوں نے ایساپلٹا کھایا کہ مذاکرات ناکام ہوگئے۔ اجمیرشریف جاکرخواجہ معین الدین چشتیؒ کے مزار پر حاضری کاخواب ادھورا رہ گیا۔ پاکستانی وفد نے اپنا سامان لپیٹا اور ہنگامی طور پر پاکستان واپس آگئے۔ یہ ساحل پر پہنچ کر کنارا چھوٹ جانے والی کیفیت تھی۔ وہ کون سی قوت تھی جس نے دہلی میں کامیاب مذاکرات کوآگرہ میں ناکام بنادیا تھا۔ پاکستان کے فوجی سربراہ مملکت نے نہایت خلوص کے ساتھ بھارت کی طرف دوستی اور محبت کا ہاتھ بڑھایا تھا۔ دہلی میں گاندھی جی کی سمادھی پر حاضری بھی دی تھی‘ اپنی آبائی رہائش گاہ ’’نہر والی حویلی‘‘ کا دورہ بھی کیا تھا۔ اس محبت کو خود بھارت نے ٹھکرایا تھا۔ راقم الحروف کا مشاہدہ یہ ہے کہ 1972ء میں آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی کے ساتھ شہید وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے شملہ میں مذاکرات اور معاہدے کے بعد آگرہ مذاکرات پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کیلئے دوسری بڑی کوشش تھی جو بھارت کی ہٹ دھرمی کے سبب ناکام ہوگئی اس کے بعد جتنی بھی کوششیں ہوئیں‘ وہ ’’ٹائم پاس‘‘ ثابت ہوئیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا جشن بھارتی رویہ کا نتیجہ ہے۔ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو علاقے میں ’’تنہا‘‘ کردیا جائے‘ پھر جو چاہے وہ سلوک کیا جائے‘ چین کی کان بھرائی‘ افغانستان میں ٹانگ پھنسائی اور اب ایران میں ’’را‘‘ کے ایجنٹ بٹھاکر دو برادر اسلامی ملکوں پاکستان اور ایران کے درمیان نفرتیں بونے کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کو سارے پڑوسی ملکوں سے لڑادیاجائے۔ اس سے بھی زیادہ سرمایہ وہ اس بات پر خرچ کررہا ہے کہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کو متنازع بناکر سالانہ سیلاب کا پانی سمندر میں ضائع کرادیا جائے۔ لٹیرے سیاستدانوں اور بیورو کریسی کی لوٹ مار کو فروغ دیا جائے۔ لوٹ کا یہ پیسہ پاکستان کے کام نہ آئے‘ بیرون ملک منتقل ہوجائے یا پراپرٹی جیسے ’’مردہ کاروبار‘‘ میں لگ جائے۔ غیر یقینی اور عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سیاستدانوں اور میڈیا کو استعمال کیا جائے۔ فصلوں اور زراعت کیلئے پانی کا حصول مشکل بنادیا جائے۔ حتیٰ کہ پینے کیلئے پانی اور صنعت وزراعت اور گھریلو مقاصد کیلئے بجلی اور گیس بھی میسر نہ ہوں۔ نوجوانوں میں مایوسی پیدا کی جائے پاکستان سے لگاؤ اور محبت کو کم کیاجائے۔ بھارت نے بنگلہ دیش بنانے سے قبل سابقہ مشرقی پاکستان میں بھی ان میں سے بہت سے کام کرکے نفرتوں کے بیج بوئے تھے‘ شیخ مجیب الرحمان اور عوامی لیگ جیسے سہولت کاروں نے بھارت کی مدد کی تھی۔ بھارت اور’’را‘‘ موجودہ پاکستان میں اس کھیل کو دہرانے کیلئے سرگرم ہیں‘ پاکستان میں قومی سلامتی کے نگراں اداروں کو ’’را‘‘ کے ساتھ اس کے سہولت کاروں پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی بجائے اصلی غداروں کو تلاش کرنا ہوگا۔ ان میں کثیر سرمایہ ملک سے باہر لے جانے والے بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے ملکی معیشت کو کمزور اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کرکے درحقیقت دشمن کی مدد کی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پاکستان کو مضبوط بنایا جائے۔ بیرونی بینکوں میں رکھا قومی سرمایہ واپس لایا جائے۔ جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔ دشمن کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے۔ ملکی اور قومی مفادات کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ گڑھی خدا بخش‘ نائن زیرو‘ رائے ونڈ اور دیگر سیاسی مراکز کا وجود پاکستان سے ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ہویا پیپلزپارٹی‘ ن لیگ‘ ایم کیوایم اور دیگر جماعتیں‘ سب کا وجود پاکستان سے وابستہ ہے۔ ’’را‘‘ کی نقب زنی کو روکنے کا بہترین راستہ ’’قومی اتحاد‘‘ ہے۔
ریپ کیپیٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتیوں اور ہراسگی کا شکار ہو رہی ہیں، روزانہ 86 خواتین جنسی زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی بھارتی خواتین کی ایک طویل داستان بن گئی، ریپ کیپیٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔پیر کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔وفاق...
سعودی وزارت حج و عمرہ نے سستے اور آسان طریقہ کار پر مبنی عمرہ ویزا کے نئے طریقہ کا اعلان کر دیا۔ یہ نیا طریقہ پرسنل وزٹ ویزا کا ہے۔ اس طریقہ کے تحت تمام سعودی شہریوں کے لیے ممکن ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو مملکت میں عمرہ کرنے کی دعوت دیں۔ اس کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمانوں ک...
بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161 ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے بیان میں الزام عائد کیا کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، برازنگ اور ویڈیو ہوسٹ...
بھارت میں مودی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حکومت نے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کا الزام لگا کر مسلم مذہبی گروپ پر 5 سال کی پابندی لگا دی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذہبی گروپ کے عسکریت پسند گروپوں سے تعلقات ہیں، گروپ اور اس ک...
سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تین ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی تاخیر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے 3 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔ واضح رہے کہ 15 ا...
سعودی جیولوجیکل سروے نے مملکت میں معدنی ذخائر کی تلاش شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ سروے کی نمائندگی سینٹر فار سروے انگ اینڈ ایکسپلوریشن فار منزلز کرتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر بتایا گیا کہ مدینہ منورہ میں چار مقامات پر سونے اور تانبے کے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہی...
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز منشاتمیں خواتین کے انٹرپرینیورشپ ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر افنان ابابطین نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی خواتین کی بطور کاروباری شرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ان کی شرکت کی شرح 2016 میں 20 فیصد سے بڑھ کر2022 میں تقریبا 45 ہو گئی ہے۔...
سعودی عرب میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت کھجوروں کی 300 سے زائد اقسام کی پیداوار اور برآمد کرتی ہے جس کی سالانہ پیداوار 1.54 ملین ٹن ہے۔ 2021 کے دوران سعودی عرب کھجور کی برآمدات میں مالیت کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ دنیا بھر کے 113 ممالک...
سعودی عرب نے دو سال بعد خانہ کعبہ کے اطراف میں کھڑی رکاؤٹیں ہٹا دیں۔ جس سے عازمین کو ایک مرتبہ پھر خانہ کعبہ کے قریب جانے، مقام ملتزم کو چھونے اور حجر اسود کو چومنے کی اجازت مل گئی۔ واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف میں یہ حفاظتی رکاؤٹیں دو سال قبل کورونا کی مشکوک وبا کے باعث کھڑی ک...
سعودی عرب نے مسلسل چوتھے سال پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغاز کیا ہے جو پہلی مرتبہ 2019ء میں شروع کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کا مقصد عازمین حج کیلئے ان کے متعلقہ ملکوں میں ہی بآس...
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے پر زوردیا گیا، جبکہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف شاہی محل پہنچے تو شہزادہ محمد بن سلمان نے باہر آ کر ان کا پرتپاک استقبال ...