... loading ...
ہو سکتا ہے آپ نے کبھی ‘موساک فون سیکا’ کا نام نہ سنا ہو۔ یہ پاناما میں قانونی ماہرین کا ایک ادارہ ہے جو عالمی مالیاتی اداروں اور سیاسی اشرافیہ میں کافی مقبول ہے کیونکہ سیاسی شخصیات کو اپنی دولت کو خفیہ رکھنے اور بڑے مالیاتی اداروں کو اپنے ملکوں میں ٹیکس سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔ تفتیشی صحافت کرنے والے صحافیوں کی ایک بین الاقوامی انجمن ‘تاریخ کا سب سے بڑا راز’ کھول کر اس ادارے کی خفیہ دستاویزات منظر عام پر لائی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ توقعات کے عین مطابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے خاندان کے بیرون ملک خفیہ اثاثوں کا بھی انکشاف ہوا ہے جس میں حسن اور حسین نواز اور مریم صفدر تینوں شامل ہیں۔
نواز خاندان کا رخ کرنے سے پہلے ان خفیہ دستاویزات کے بارے میں کچھ جان لیتے ہیں جنہیں ‘پاناما پیپرز’ کا نام دیا گیا ہے۔ موساک فون سیکا کا اہم ترین کام یہ ہے کہ وہ غیر ملکی افراد کو پاناما میں ایسے جعلی ادارے (شیل کمپنیاں) بنانے میں مدد دیتا ہے جہاں نہ صرف وہ اپنے مالیاتی اثاثے چھپا سکتے ہیں بلکہ ان کی اصل شناخت بھی محفوظ رکھی جاتی ہے۔ 1977ء میں قائم ہونے کے بعد سے اب تک یہ ادارہ دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر چکا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں اس کے 40 دفاتر موجود ہیں اور صرف پاناما ہی نہیں بلکہ بہاماس، برٹش ورجن جزائر اور ٹیکس سے فرار کے لیے معروف دیگر مقامات پر بھی یہ ادارہ اپنی خدمات دیتا ہے۔
اب تک جو دستاویزات منظرعام پر آئی ہیں جن کا حجم 2.4 ٹیرابائٹس ہے اور یہ دنیا بھر کی اشرافیہ کا کچا چھٹا کھول رہی ہیں۔ پاکستان سمیت ترقی پذیر دنیا، بلکہ ترقی یافتہ دنیا کے بھی، سیاست دان اور بڑے ادارے اپنے ملک میں ٹیکس کی زد سے بچنے کے لیے یہ حرکتیں کر رہے ہیں اور جعلی اداروں اور ان پناہ گاہوں کا رخ کرتے دکھائی دیے ہیں۔ اپنی دولت کو اس طرح خفیہ انداز میں ٹھکانے لگا کر نہ صرف یہ افراد ٹیکس سے بچ جاتے ہیں، بلکہ ہمارے سیاست دانوں کی طرح سرکاری کاغذات میں خود کو “غریب” بھی ظاہر کرتے ہیں۔اس کےعلاوہ اگر ادارہ دیوالیہ ہوتا ہے، یاکسی سیاست دان کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات ہوتی ہیں، تب بھی اس خفیہ دولت کا پتہ نہیں چلتا جو جعلی اداروں کے اندر چھپی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ ادارے اسٹاکس، بانڈز اور دیگر تمام مالیاتی اثاثے رکھتے ہيں اور ان بدعنوان افراد کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔ دولت چھپانے کا اس سے بہترین طریقہ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ اس لیے بدعنوانی، منشیات فروشی اور ایسے ہی قبیح دھندوں سے مال اکٹھا کرنے والے اپنی دولت کو انتظامیہ اور میڈیا کی نگاہوں سے دور رکھنے کے لیے ٹھکانے لگاتے ہیں اور یہ جعلی ادارے اس کام کے لیے بہترین ہیں۔
اب تک جو انکشافات ہوئے ہیں ان میں اہم ترین وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے اہل خانہ کی کئی ملین ڈالرز کی بیرون ملک جائیداد شامل ہے۔ حسین نواز اور حسن نواز کے علاوہ مریم صفدر بھی برٹش ورجن جزائر میں کم از کم چار ایسے ادارے رکھتے ہیں، جن کی لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں کم از کم 6 جائیدادیں ہیں۔ ان میں سے چار 7 ملین برطانوی پاؤنڈز کے قرضے پر ڈوئچے بینک کے پاس گروی ہیں جبکہ دو اپارٹمنٹس کی خریداری میں بینک آف اسکاٹ لینڈ کی جزوی سرمایہ کاری شامل ہے۔
مریم صفدر کے اداروں نیس کول لمیٹڈ اور نیلسن ہولڈز 1993ء اور 1994ء میں ورجن جزائر میں قائم کیے گئے تھے۔ مریم فروری 2006ء میں ایک قرارداد پر دستخط کے بعد ان اداروں کی واحد حصص یافتہ بنی تھیں۔
ان کے علاوہ حسن نواز بھی ورجن جزائم میں کم از کم ایک ادارے کے مالک ہیں۔ ہینگون پراپرٹیز ہولڈنگ لمیٹڈ فروری 2007ء میں بنایا گیا تھا جس کا ابتدائی سرمایہ 50 ہزار ڈالرز تھا۔
روس کے صدر ولادیمر پیوتن کے بھی 2 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات کا علم ہوا ہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ، ارجنٹائن کے صدر، آئس لینڈ کے وزیر اعظم، یوکرین کے صدر اور متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے امیر کے نام بھی اس فہرست میں موجود ہیں۔ جارجیا، عراق، اردن، قطر اور یوکرین کے سابق وزرائے اعظم اور سابق صدر سوڈان کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں، قریبی عزیزوں اور کئی ممالک کی اہم ترین شخصیات بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ دوسرے ممالک میں اثاثے رکھنا قانوناً غلط نہیں ہے لیکن اس کے لیے یہ راستہ اختیار کرنا، جو ٹیکس ادائیگی سے بچائے، اور آپ کی معلومات کو خفیہ رکھے، مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچ سکتی ہیں، مریم نواز لندن میں تقریبا دو ہفتے قیام کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گی۔ خی...
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف کی جانب سے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے دائر درخواست سننے سے معذرت کر لی جس کے بعد دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا ہے اور درخواست دوبارہ نئے بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی ...
پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ بدھ کو امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا، ...
حکومت پنجاب نے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی زیرصدارت پرونشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر افراد کے خلاف توہین عدالت...
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج اگر ڈالرآسمان پر اور معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں۔ سابقہ حکومت کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، عوام کیلئے مہنگائ...
(رانا خالد قمر)گزشتہ ایک ہفتے سے لندن میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور نون لیگی کے طویل مشاورتی عمل کے بعد نیا لندن پلان سامنے آگیا ہے۔ لندن پلان پر عمل درآمد کا مکمل دارومدار نواز شریف سے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم ترین شخصیت کی ایک اور ملاقات ہے۔ اگر مذکورہ اہم شخصیت نو...
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ محترم ہیں، پاکستانی فوج کا سربراہ ایسا شخص ہونا چاہئے جو ہر قسم کے داغ سے پاک ہو، نقل کے عادی شخص کو فوج کے آئینی دائرے میں رہ کرکام کرنے سے تکلیف ہے، مخلوط حکومت مختصر وقت میں فیصلے نہیں کرسکتی ،موجودہ حالا...
نوازشریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت اہم سیاسی، کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ ن...
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے موجودہ حکومت سے چھٹکارے کیلئے اکٹھے چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کے لئے ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہیں ، ہم ماضی کے اختلافات کے باوجود ایک بڑے مقصد کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں،اگر سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار...
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سے 3 مرتبہ ہسپتال میں ملا ہوں وہ منتیں کرتے تھے کہ انہیں جانے دیں، شریف فیملی ڈیل مانگ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کہیں شاپنگ نہیں کر رہے کہ ڈیل ملے گی، ہم نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا میں مختلف ٹی وی چینلوں کو اشتہار نہ دینے کی آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہماری پارٹی کی سوشل میڈیا کی تھی اور پرانی آڈیو ہے۔پریس کانفرنس کے دوران سوشل میڈیا میں مختلف چینلوں کو اشتہارات دینے سے منع کرنے کے حوالے سے ...