... loading ...
جیو نیوز اور اس کے تمام چینلز کی نشریات علی الصبح پاکستان سمیت دنیا بھر میں بند ہے۔ جس کی حتمی وجوہات کا تاحال کسی کو علم نہیں۔پیمرا نے ابھی تک جیو گروپ کے تمام چینلز کی بندش سے متعلق کوئی موقف پیش نہیں کیا۔ چیئر مین پیمرا ابصار عالم خود بھی جیو نیٹ ورک سے منسلک رہے ہیں۔ بعد ازاں وہ جیو سے علیحدہ ہو گئے اور اُن کے تعلقات میں بھی کچھ خرابی در آئی تھی مگر گزشتہ کچھ عرصے سے وہ جیو کے مختلف اہم افراد کے ساتھ نہایت بہترین تعلقات کے ساتھ بروئے کار تھے۔ جیو سے تعلق ٹوٹنے کے باوجود اُن کے جیو نیوز کے ایک متنازع اینکر حامد میر کے ساتھ بہترین تعلقات رہے ہیں۔ مگر حامد میر نے اپنے قریبی دوست سے “معلومات” لینے کے بجائے “ہمدردی” لینا شاید زیادہ مناسب سمجھا۔ اسی لیے دنیا بھر کو باخبر رکھنے والے جیو نیوز کے اس متنازع اینکر نے جیو نیوز کی بندش کی وجوہات بتانے کے بجائے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے اُلٹا لوگوں سے معلوم کیا ہے کہ “جیو نیوز کو کس نے بند کیا ہے؟” اُنہوں نے پاکستانی اداروں کے خلاف اپنے روایتی نفرت انگیز موقف کااس موقع پر اشارتاً اپنے ٹوئٹ میں اس طرح ابلاغ کیا کہ
“Geo News shut down after it was shifted from a foreign satellite to a Pakistani satellite operated by state actors.”
حامد میر کے ٹوئٹ میں اُن کی پاکستانی اداروں کے خلاف ذہنیت پوری طرح واضح ہوجاتی ہے۔ روزنامہ جنگ نے اپنی خبر میں بھی اسی طرف اشارہ کیا ہے۔ جیو نیوز سمیت گروپ کے تمام چینلز کی نشریات جمعہ کی صبح بندش سے دوچار ہوئی ہیں۔ مگر رات کو اشاعت کے لیے بھیجے گیے جنگ گروپ کی تمام اشاعتوں میں اس خبر کو اس طرح شامل کیا گیا ہے کہ
“جیو کی نشریات پورے ملک میں کسی بھی وقت بند کرسکتے ہیں ۔حکومت نے چینل کے نمائندے کو آگاہ کردیا۔”
جنگ کی پوری خبر کا مطالعہ کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ جنگ گروپ جو نوازشریف کی حکومت سے انتہائی زبردست تعلقات رکھتا ہے، اور موجودہ نوازحکومت کے ساتھ مل کر زبردست فوائد سمیت رہا ہے۔ اُسے دراصل حکومت سے کوئی شکایت نہیں۔ وہ خبر کے مطابق ایک مرتبہ پھر اپنی انگلیوں سے فوج اور اُس کےا داروں کی طرف اشارے کررہا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنگ گروپ چند برسوں کے بعد آخر کیوں ان حالات سے دوچار ہو جاتا ہے؟ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اب جنگ گروپ کے حوالے سے ایک حتمی رائے قائم کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔ جیو گروپ اور جنگ گروپ خالصتاً ایک کارباری ، تجارتی اور مکمل سرمایہ پرست گروپ ہے۔ اس ادارے کی کوئی نظریاتی جہت نہیں۔ یہ ادارہ پاکستان سے بے پناہ دولت بٹورنے کے باوجود کبھی بھی درست طور پر ٹیکس ادا نہیں کرتا ۔ ایک خالصتاً کاروباری ادارے کو یہ کیسے زیبا ہے کہ وہ ملک کی سوشل انجینئرنگ کرے، وہ غیر ملکی امدادی اداروں کو لے کر پاکستانی اقدار کے خلاف محاذ آرائی کرے۔ پھر اس گندے کھیل کو پاک فوج کے ایسے نقطہ نظر کے خلاف استعمال کرے جو قومی حوالوں سے نہایت دیرینہ اور بہت سوچے سمجھے ، جانچے پرکھے ہیں۔ جنگ گروپ بھارت کے حوالے سے جس نقطہ نظر کا حامل ہے ، کم وبیش یہی نقطہ نظر مسلم لیگ نون کی قیادت کا ہے۔ اور فوج اور بھارت کے حوالے سے یکساں نقطہ نظر کے باعث ہی یہ دونوں قوتیں ایک دوسرے کے نہایت قریب آ چکی ہیں۔
میر شکیل الرحمان اور اُن کے ادارے کو اب آزادی صحافت کی آڑ میں چھپنے کے بجائے اپنی حیثیت پہچاننی چاہئے اور پاکستان کے تمام گروہوں کو بھی یہ اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ادارے دراصل کسی آزادی صحافت کی جنگ کا حصہ نہیں بلکہ یہ خالصتا کاروباری اور تجارتی ادارے ہیں جن کے لیے کاروباری منافع پاکستانی اقدار ، پاکستانی مفادات سے بڑھ کر ہے۔
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...