... loading ...
فیڈل کاسترو نے امریکا کے صدر براک اوباما کے تاریخی دورۂ کیوبا کے بعد ایک طویل خط میں کیوبا کے حوالے سے امریکا کی طویل جارحیت کا حوالہ دیا ہے اور لکھا ہے کہ “ہمیں امریکا کی جانب سے کسی تحفے کی ضرورت نہیں ہے۔”
1500 الفاظ کے اس خط کا عنوان “اوباما بھائی” ہے جو گزشتہ ہفتے امریکی صدر کے تاریخی دورے پر کاسترو کا پہلا ردعمل ہے۔ اس دورے میں اوباما نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو سرد جنگ کی عداوت کو دفنا دینا چاہیے۔ اوباما نے اس دورے پر 89 سالہ فیڈل کاسترو سے ملاقات نہیں کی، لیکن ملک کے موجودہ صدر اور کاسترو کے 84 سالہ بھائی راؤل کاسترو سے ضرور متعدد ملاقاتیں کیں۔
اوباما کے دورے کا مقصد دراصل کیوبا کی حکومت اور عوام پر یہ ظاہر کرنا تھا کہ نصف صدی سے کیوبا میں حکومت کو ٹھکانے لگانے کی امریکی ناکام کوششیں بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہیں اور اب کیوبا امریکی مداخلت کے بعد اپنے معاشی و سیاسی نظام کو پروان چڑھا سکتا ہے۔
2008ء میں اختیارات اپنے بھائی کو منتقل کرنے سے پہلے دہائیوں تک کیوبا کے سیاہ و سفید کے مالک رہنے والے فیڈل کاسترو اپنی طویل اور زبردست تقاریر کی وجہ سے مشہور تھے۔ ان کے خط میں بھی اسی انداز کی جھلک دکھائی دیتی ہے جو ہوانا میں اوباما کی جانب سے کی گئی تقریر کے بالکل برعکس بھی ہے۔ کاسترو نے امریکی صدر کی تقریر کا سطر بہ سطر جواب دیا ہے۔ صدر اوباما کے اس اعلان “اب وقت آ چکا ہے کہ ہم ماضی کو بھلا دیں،” بیسویں صدی کی آخری نصف حصے میں کیوبا کو چلانے والے فیڈل کاسترو لکھتے ہیں کہ “مجھے خطرہ ہے کہ امریکا کے صدر کی جانب سے ایسے الفاظ سن کر ہم میں سے کسی کو دل کا دورہ نہ پڑ جائے۔”
اس کے بعد کاسترو کیوبا کے حوالے سے امریکا کے جارحانہ رویے پر مبنی نصف صدی کا ذکر کرتے ہیں۔ وہ واقعات جو کیوبا پر امریکا کی سخت معاشی پابندیوں کا سبب بنے۔ پھر خط کا اختتام اوباما انتظامیہ کی کیوبا کے ساتھ کاروباری تعلقات بڑھانے کی خواہش پر ضرب لگاتے ہوئے کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ اوباما انتظامیہ کہتی ہے کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی بحالی کیوبا کے لیے فائدہ مند ہوگی، حالانکہ ان کی اپنی مرکزی معیشت درآمدات پر بڑھتے ہوئے انحصار کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہے۔
امریکا-کیوبا کاروباری تعلقات پر توجہ نے کاسترو کو خاص طور پر مشتعل کیا ہے، جنہوں نے 1959ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی اداروں کو قومیا لیا تھا اور کمیونسٹ نظام متعارف کروایا تھا جس میں اب ان کے بھائی مرحلہ وار اصلاحات کررہے ہیں۔
فیڈل کاسترو نے لکھا کہ “کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ اس عظیم ملک کے عوام اپنی شان و حقوق کا سودا کریں گے۔ ہمیں اپنے کاموں کے لیے جتنی خوراک اور چیزوں کی ضرورت ہے، ہم خود پیدا کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔”
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...
سندھ ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ترمیم صحافتی فرائض پر جبری سنسر شپ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں مؤقف سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر...
سی پی ایل سی نے سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کراچی میں لوٹ مار کی تفصیل جاری کردی کروڑوں مالیت کی 537گاڑیوں اور 12ہزار 182موٹر سائیکلوں سے شہریوں کو ہاتھ دھونا پڑا شہر میں گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے میں بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں شہری بھاری مالیت کی 160 گاڑیوں اور ...
پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں، مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف چین ، امریکہ، روس، برطانیہ ، آذر بائیجان سمیت متعدد ممالک سے منرلز سکیورٹی میں شرا...
پی ٹی آئی کارکنوں کا جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ ،عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور لگے ...
ایم کیو ایم کا ایک گروپ کراچی میں نفرتیں پھیلا رہا ہے ، یہی لوگ افراتفری چاہتے ہیں ایم کیو ایم کو جو بات کرنی ہے وہ عوامی مینڈیٹ پرکرے، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کو جواب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم قیادت کو استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔کراچی ...
ایم کیو ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا چنگاریاں اگر بارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو شہر میں آگ لگ جائے گی، خالد مقبول متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ک...
آرٹیکل 8 کی شق تین اے کے تحت معاملہ عدالت نہیں آسکتا‘ پھر اپیل کیسے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل سانحہ جعفر ایکسپریس ،بولان میں دہشت گردی کا سپریم کورٹ میں تذکرہ،سات رکنی آئینی بینچ کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا ...