... loading ...
جاپان میں ایک تہائی خواتین کو اپنے دفتر یا کام کی جگہ پر جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور دو تہائی ایسی ہیں جو خاموشی سے یہ ظلم برداشت کرتی ہیں۔
جاپان کی وزارت صحت، محنت و بہبود کی جانب سے جاری کردہ سروے کے نتائج ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وزیر اعظم شنزو ایبے نے خواتین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی مشکلات سے دوچار معیشت کو سہارا دینے کے لیے آگے آئیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے سالوں میں جاپان کو اچھی تعلیم یافتہ لیکن بے روزگار خواتین کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی، جو عمر رسیدہ اور کم ہوتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ملک کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ لیکن اس تازہ سروے نے پہلے سے روزگار سے وابستہ جاپانی خواتین کو درپیش مسائل کو نمایاں کردیا ہے۔ اس سروے میں کل وقتی اور جز وقتی کام کرنے والی 25 سے 44 سال کی خواتین جوابات طلب کیے گئے اور 10 ہزار خواتین نے اس میں حصہ لیا۔ گزشتہ سال ستمبر و اکتوبر کے درمیان تین ہفتے میں کیے گئے اس سروے کے مطابق کل 30 فیصد خواتین نے کہا کہ انہیں کام کی جگہ پر ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کل وقتی خواتین ملازمین میں یہ شرح اور زیادہ بڑھ کر 35 فیصد ہو جاتی ہے۔
جنسی طور پر ہراساں کی جانے والی خواتین کی نصف سے زیادہ تعداد نے بتایا کہ مرد ساتھی ان کی شکل و صورت اور حلیہ، عمر اور جسمانی خدوخال کے بارے میں تبصرہ کر جاتے ہیں۔ 40 فیصد خواتین نے کہا کہ انہیں ان کو ناگوار انداز میں چھوا گیا۔
سروے نے یہ بھی بتایا کہ 38 فیصد خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی نوعیت کے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
زیادہ سنجیدہ معاملات وہ ہیں جن میں خواتین ملازمین پر جنسی تعلقات کے لیے دباؤ ڈالا گیا یا مطالبہ کیا گیا۔ لیکن سروے میں شامل 63 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اس استحصال پر خاموش رہیں۔ سروے میں بھی اس کی کوئی وجہ نہیں پوچھی گئی۔ 10 میں سے صرف ایک خاتون ایسی پائی گئیں جنہوں نے اس معاملے پر آواز اٹھائی لیکن ان کا کہنا تھا کہ بولنے پر انہیں نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
گو کہ جاپان میں کم تنخواہ کے جز وقتی کاموں میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن 3600 بڑے اداروں میں خواتین ایگزیکٹو افسران کی تعداد بہت کم ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کے عالمی صنفی تفریق اشاریہ 2015ء کے مطابق جاپان 145 ممالک میں 101 ویں نمبر پر ہے، یعنی سرینام اور آذربائیجان جیسے ممالک سے بھی پیچھے۔
امریکہ، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا نے ٹوکیو میں چار فریقی نظام کی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ جس سے ظاہر ہے کہ بعض جاپانی سیاستدان امریکہ کو خوش کرنے کے لیے ایشیا کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ جمعہ کے روزجاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چار فریقی نظام فوجی اور بنیادی تنصیبات کی تعم...
امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے اعلیٰ سفارت کاروں کی میلبورن میں اپنے چار رکنی اتحاد(کواڈ)کی نشست ایشیا پیسفک خطے میں چین کی بڑھتی طاقت کو ختم کرنے کے لیے امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے اعلی سفارت کاروں نے میلبورن میں اپنے چار رکنی اتحاد(کواڈ) کو مزید مضبوط کرنے کے...
پاسپورٹس کی درجہ بندی کا مقابلہ ایک بار پھر سنگاپور اور جاپان نے جیت لیا ہے۔عالمی درجہ بندی میں جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹس کم از کم پہلی سہ ماہی2022 کے طاقتور ترین پاسپورٹس قرار پائے ہیں ۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2022 کے لیے دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کی ہے جس میں جا...
تخت و تاج اور مال و دولت کو ٹھوکر مارنے والی جاپانی شہزادی نے آخر کار اپنے خوابوں کے شہزادے سے بیاہ رچا لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کی جنگ کے بعد تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان میں شادی روایتی رسومات کے بغیر رجسٹرڈ ہوئی۔ ماکو نے عام طور پر شاہی خواتین کو رخصت ہونے پر پیش کی ج...
جاپان کے وزیر تجارت ایسو سوگارا فروٹ اور ہرن تحائف میں دینے کے الزام میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر تجارت نے ٹوکیو میں مہنگے خربوزے، نارنجیاں، چھوٹی نسل کا ہرن اور شاہی جیلی جیسے مہنگے تحائف تقسیم کیے تھے جس کا انکشاف گزشتہ ہف...
جاپان کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاپان سے وابستہ بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیلف ڈیفنس فورس کے نام سے فوج بھیجنے پر غور کر رہی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کا مشرق وسطیٰ میں اس طرح کے کسی آپریشن میں شامل ہونے کا یہ پہلا موقع ہوگا۔ ٹو...
جاپان میں نئے بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاج پوشی کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد اب ناروہیتو باقاعدہ تخت نشین ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاجپوشی کی گئی، جہاں بادشاہ کو تاج پہنا دیا گیا ۔تاج پوشی کی تقریب میں 180سے زائد ممالک سے رہنما شری...
جاپان کے کوبے ایئر پورٹ کے افتتاح کو کم وبیش7 سال ہوگئے ہیں ۔اب اس ایئر پورٹ کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ یہاں ہر وقت کوئی نہ کوئی جہاز اتر یا پرواز کررہا ہوتا ہے ، جبکہ متعدد طیاروں کو پرواز کے لیے باقاعدہ قطار لگا کر انتظار کرنا پڑتا ہے ۔جاپان کی شہری ہوابازی کے ادارے کے سربراہ ...
امریکا کا مشہور بورڈنگ اسکول سینٹ جارج ان درجنوں طلبہ کے لیے "جہنم" جیسا تھا جنہوں نے 1970ء اور 1980ء کی دہائی میں یہاں تعلیم حاصل کی اور اساتذہ اور عملے کے دیگر اراکین کے بدترین برتاؤ اور جنسی استحصال کا شکار بنے۔ ایک آزاد تفتیش کار نے اس اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد ایک رپورٹ جاری...
کینیڈا کی مسلح افواج میں جنسی حملوں کی شکایات میں رواں سال 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک "مثبت اشارہ" ہے کہ اب شکار بننے والی خواتین آگے بڑھ رہی ہیں۔ یہ رپورٹ "آپریشن آنر" نامی منصوبے کے سلسلے کی دوسری رپورٹ ہے جو دراصل 2015ء میں ایک بیرونی تح...
پولیس نے لندن کے زیر زمین سفری نظام کو استعمال کرنے والے خواتین کی جانب سے جنسی حملوں کی تعداد میں یکدم اضافہ دیکھا ہے اور کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 1961 پرتشدد اور جنسی جرائم ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے یہ تازہ ترین اعداد و شمار گزشتہ سال کے...
براک اوباما رواں ماہ جاپان کے شہر ہیروشیما کا دورہ کرکے امریکا کے پہلے صدر بن جائیں گے، جن کے قدم دوسری جنگ عظیم میں امریکا کے ایٹم بم حملے میں تباہ ہونے والے شہر پر پڑیں گے لیکن یہ بات ابھی سے واضح کردی گئی ہے کہ اوباما تاریخ کی اس بدترین دہشت گردی پر معافی نہیں مانگیں گے۔ او...