... loading ...
ایران میں انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر حسن روحانی اور ان کی حامی اعتدال پسند قوتیں حیران کن طور پر کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ روایت پسند حلقوں کے لیے اس سے بڑا دھچکا اور کیا ہوگا کہ اصلاح پسند دارالحکومت تہران میں تمام 30 نشستوں پر برتری حاصل کر چکے ہیں۔
اگلے رہبر معظم کی تقرری کی ذمہ دار مجلس خبرگان رہبری کے ابتدائی نتائج کے مطابق حسن روحانی کے قریبی اتحادی اکبر ہاشمی رفسنجانی آگے ہیں۔ مجلس کے انتخابات کو موجودہ رہبر علی خامنہ ای کی 76 سالہ عمر کی وجہ سے خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ 2013ء میں صدارت کے لیے انتخاب لڑنے سے روکے جانے والے رفسنجانی اور خامنہ ای کے درمیان گزشتہ چند سالوں میں کشاکش جاری تھی۔ ویسے انتحابی نتائج کو حتمی صورت میں منگل تک ہی پیش کیا جائے گا لیکن اگر ابتدائی اعداد و شمار سے جو منظرنامہ بن رہا ہے اس کے مطابق تو دارالحکومت سے روایت پسندوں کا خاتمہ ہی ہوگیا ہے۔ گو کہ مجموعی طور پر کوئی واضح اکثریت لیتا نہیں دکھائی دیتا لیکن اصلاح پسندوں کے حامی اور حسن روحانی کے اتحادی اعتدال پسند اور آزاد امیدواروں کی قدامت پسندوں کی کامیابی اب کافی حد تک واضح ہے۔
اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق 20 خواتین کے پارلیمانی نشستیں جیتنے کے بھی امکانات واضح ہے، جو ایک ریکارڈ ہوگا۔ ان خواتین میں پروانہ صلح شاوری بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک متنازع موضوع چھیڑتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کی مرضی ہونی چاہیے کہ وہ ایران میں حجاب کریں یا نہ کریں۔
ایک ایسے موقع پر جب مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے کے نتیجے میں ایران سے پابندیاں ہٹ رہی ہیں، اعتدال پسندوں کا انتخابات جیتنا ایران کو دنیا کے سامنے “کھلنے” میں مدد دے گا۔ لیکن یہ بات واضح رہے کہ پارلیمان میں زیادہ سے زیادہ حامی امیدواران کی موجودگی حسن روحانی کے ہاتھ تو مضبوط کرے گی لیکن کلیدی تزویراتی فیصلے، جیسا کہ شام تنازع میں ایران کا کردار و دیگر، اب بھی علی خامنہ ای کے ہاتھوں میں ہوں گے جو ایران کے مخلوط جمہوری نظام میں طاقت کا اصل سرچشمہ ہیں۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اصلاح پسندوں کی اس کامیابی کا حقیقی سہرا سابق صدر محمد خاتمی کو جاتا ہے جو ایران میں اصلاح پسند تحریک کے اصل قائل ہیں۔ گو کہ ان کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر سخت پابندیاں ہیں یہاں تک کہ ایرانی ذرائع ابلاغ پر ان کی تصویر شائع کرنے بلکہ نام تک لینے پر پابندی ہے، لیکن وہ پس منظر سے اس تحریک کو چلا رہے ہیں۔
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...