... loading ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کو قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ کے اس اہم موڑ پر ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے لوگوں کی امیدیں مایوسی میں بدل جائیں گی ،کیونکہ داخلی اور بیرونی عناصر ملک کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہے ہیں۔دبئی سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی پرخلوص اور پرعزم جدوجہد ملکی استحکام کی ضامن ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور قربانیاں پیش کرنے پرانہیں سلام پیش کرتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر زرداری نے جنرل راحیل کے کردار کواُن کی مدت ملازمت سے آگے دیکھتے ہوئے ان خیالات کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد اور پرامید ہے کہ یہ جنگ جنرل راحیل کی سربراہی میں منطقی انجام تک پہنچے گی۔
آصف زرداری کے ان خیالات کو قومی حلقوں میں انتہائی حیرت سے دیکھا جارہا ہے۔ کیونکہ یہ زرداری صاحب کی سیاسی پوزیشن سے قطعی مختلف اور متضاد خیالات ہیں۔ آصف علی زرداری نے 16 جون 2015 کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے پارٹی عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاتھا کہ اگر اُنھیں دیوار سے لگانے اور ان کی کردار کشی کرنے کی روش ترک نہ کی گئی تو وہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک جرنیلوں کے بارے میں وہ کچھ بتائیں گے کہ فوجی جرنیل وضاحتیں دیتے پھریں گے۔زرداری صاحب نے تب فوج کی تقریباً تمام پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے یہ کہا تھاکہ وہ(فوی قیادت) تو تین سال کے لیے آئے ہیں اور پھر چلے جائیں گے جبکہ سیاست دانوں نے ساری عمر پاکستان میں رہنا ہے۔ سیاست دانوں کے راستے میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں ورنہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ آصف علی زرداری کی طرف سے ان خیالات کے اظہار کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے اگلے روز اُن سے ملاقات کے طے شدہ پروگرام کو منسوخ کردیا تھا۔ اور فوج کے حق میں ایک بیان جاری کیا تھا۔ بعد ازاں آصف علی زرداری ملک سے باہر چلے گئے تھے اور جب سے وہ آج تک پاکستان تشریف نہیں لاسکے۔ اس ضمن میں یہ قیاس آرائیاں بھی گردش کرتی رہیں کہ اُنہیں وطن واپسی پر بعض معاملات کی تحقیقات کے لئے طلب کیا جاسکتا ہے۔اس دوران میں پیپلز پارٹی کی سارے رہنما آصف علی زرداری کے اس بیان کے مضر اثرات کا مقابلہ کرتے رہے اور اُن کا مقدمہ لڑتے رہے۔ مگر اچانک گزشتہ روز آصف علی زرداری نے دبئی سے اپنے تمام سابقہ خیالات کے برعکس ایک بیان جاری کرتے ہوئے نہ صرف موجودہ فوجی قیادت پر اپنے کھلے اعتماد کا اظہار کیا بلکہ اُن کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں اپنا جھکاؤ بھی ظاہر کردیا۔
سابق صدر اپنے اور اپنے قریبی ساتھیوں کے خلاف بدعنوانی کے مختلف مقدمات میں تحقیقات کی ساری ذمہ داری بھی ماضی میں فوجی اداروں پر عائد کرتے رہے ہیں۔ مگر اپنے تازہ بیان میں اُنہوں نے فوج کو ان الزامات سے بھی بری کردیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی ماضی کے موقف کے بالکل برخلاف یہ بھی کہا ہے کہ کچھ حلقوں کی طرف سے سیاسی معاملات، احتساب یا دیگر قومی معاملات میں فوج کا ممکنہ کردار تلاش کرنا مناسب نہیں جب کہ قوم اور میڈیا کو قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔پیپلزپارٹی سندھ میں ہونے والے احتسابی عمل کے حوالے سے فوجی اداروں بشمول رینجرز کو نشانہ تنقید بناتی رہی ہے۔ مگر زرداری صاحب کے حالیہ بیان میں اس حوالے سے بھی ایک الٹی قلابازی کھائی گئی ہے۔
سیاسی حلقے اس امر پر غور کررہے ہیں کہ آخر آصف علی زرداری نے اس موقع پر اس قسم کے خیالات کا اظہار کیوں کیا ؟ کیا وہ سیاسی حالات اور موجودہ سیاسی بندوبست میں کسی بڑی تبدیلی کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں؟ یا کیا وہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ نون سے مکمل طور پر دور اور علیحدہ دکھائی دینا چاہتے ہیں؟
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...
بل پر بریفنگ کے لئے منتخب نمائندوں کا اجلاس چودہ اپریل کو طلب کرلیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے صوبائی حکومت کو بلز پر جلد بازی نہ کرنے کی ہدایات دے دی کمیٹی نے معدنیات بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بل...
اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے سا...
کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے ، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہی سید ایم کیو ایم لسانی ہم آہنگی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ، شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے، خالد مقبول عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان ...
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو ...
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایک...
پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالب...
بل میں صوبائی خودمختاری و معدنی وسائل وفاق، ایس آئی ایف سی یا کسی بھی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں،بل کی منظوری سے قبل دیگر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی قائد عمران خان سے تفصیلی مشاورت، باقاعدہ اجازت اور اعتماد میں لینے بعد کے بعد ہی بل ...
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں10میں سے 4ترقیاتی منصوبوں کی منظوری آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5ارب روپے کا منصوبہ منظور حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں ...
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025کے لیے ہوگا صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن...
ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں ڈومیسٹک سیلز ٹیکس انوائسز کے عوض موصول رقم کی تفصیلات جمع کرانا لازم سیلز ٹیکس رولز کے تحت سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے لیے ایف بی آر نے ایس آر او جاری کردیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سیلز ٹیکس ...
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...