... loading ...
عالمی دہشت گرد تنظیم ’’داعش‘‘ کے پراسرار وجود کے حوالے سے امریکی کردار کے شواہد تو منطر عام پر آ رہے ہیں۔مگر اب امریکی حکومت کے نمائندوں سے اس پر براہ راست سوالات بھی کئے جارہے ہیں۔ اس کا تازہ ترین مظاہر ہ تین روز قبل روم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میں ہوا۔ جس میں ایک اطالولی خاتون صحافی نےامریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ایک ایسا سوال پوچھا کہ وہ پریس کانفرنس سے اپنی جان چھڑا کر چلے گیے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے اطالوی ہم منصب پاؤلو جنیٹلونی کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں شریک تھے۔ جہاں اُنہیں ایک مقامی خاتون صحا فیہ نے ایک سوال تحریری طور پر بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’آپ تو خود داعش کے بانی ہیں‘‘۔ جان کیری نے صحافیہ پر نظر ڈالی مگرسوال کا کوئی جواب دینے کے بجائے خاموشی سے چلے گیے۔ قبل ازیں سیکورٹی حکام نے خاتون صحافیہ کو وہاں سے نکال دیا کیونکہ اطالوی خاتون کی جانب سے سوال کو دہرائے جانے کا بھی خطرہ تھا۔
داعش کے قیام کے حوالے سے امریکی کردار پر امریکی حکام سے ملک کے اندر اور باہر مختلف اوقات میں اسی نوعیت کے سوالات پوچھے جاتے رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر جارج بش کے بھائی اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جیب بوش بھی ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا اندرون ملک کر چکے ہیں۔جب اُن سے ایک خاتون نے بھرے مجمع میں کہا تھا کہ ’’جناب !داعش آپ کے بھائی صاحب نے بنائی تھی‘‘۔ سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے صدام حسین کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی آڑ میں عراق پر جنگ مسلط کی تھی۔اور اس جنگ کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں ایک خاص ماحول پیدا کیا گیا تھا۔ بعد کے برسوں میں اُن حالات میں ہی داعش کا پراسرار قیام عمل میں آیا تھا۔
اس تناظر میں اطالوی صحافیہ کے سوال کو دنیا بھر میں خصوصی دلچسپی کے ساتھ سنا جارہا ہے اور اس پر تبصرے تاحال جاری ہے۔ مذکورہ ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر خاص طور پر موضوع بحث بنایا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...