وجود

... loading ...

وجود

سمت

بدھ 03 فروری 2016 سمت

uzair

ایک اچھی زندگی موجود نہیں ہوتی، یہ مرحلہ وار ہوتی ہے۔ اسی لئے اچھی زندگی کو سمت میں ڈھونڈا جاتا ہے منزل میں نہیں۔ کاش زندگی کا یہ فلسفہ اجتماعی زندگی میں یاد رہتا۔ جمہوریت پسند ہی نہیں لوہے کی حکمرانی کے خواہاں بھی ایک طرح کے مغالطوں سے دوچار ہیں۔ منزل شاید دونوں ٹھیک دکھاتے ہیں مگر رخ دونوں کے ہی یقینا غلط ہیں۔امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے درست کہا تھا:

’’Efforts and courage are not enough without purpose and direction. ‘‘

(سمت اور مقصد کے بغیر کوششیں اور حوصلہ کافی نہیں ہوتا۔)

اگر جرائم سے نمٹنا اور دہشتگردی سے نجات قومی مقاصدہیں تو عزیر بلوچ کی گرفتاری کو ظاہر کرنے کا یہ مقصد ہر گز نہیں۔ یہ گرفتاری اس سمت کا پتہ نہیں دیتی۔ کون نہیں جانتا کہ اُسے پاکستان کے قومی اداروں نے جنوری 2015ء میں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ اب عزیر بلوچ کے جن سنگین جرائم کے سنسنی خیز انکشافات سے ذرائع ابلاغ اُبل رہے ہیں۔وہ تمام حقائق باخبر حلقوں کے علم میں پہلے سے تھے۔ اگر یہ انکشافات اپنے جرائم کی نوعیت اور حقیقت کی بنیاد پر کسی اقدام کا از خود میرٹ بنتے، تو اس کی تحریک تب ہی پیدا ہو جاتی۔ مگر مناسب وقت کے انتظار کی پُرانی روش نے ان تمام حقائق اور انکشافات کوالتوا میں ڈالے رکھا۔ اب عزیر بلوچ کو ایک ایسے وقت میں سامنے لایا گیا ہے جب سیاسی اور عسکری تعلقات ایک مرتبہ پھر ابترحالت میں ہے۔ پہلے مرحلے پر حکومت کی سب سے بڑی قوت منتشر کردی گئی ہے۔ یعنی سیاسی اقتدارکے لئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کا اتفاق۔اس اتفاق کو سب سے زیادہ تقویت مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی ــ ’’مفاہمت‘‘ سے ملتی تھی۔ یہ مفاہمت چوہدری نثار اور خورشید شاہ نے خطرے میں ڈالی اور اب اِسے عزیر بلوچ کی ظاہر کردہ گرفتاری نے تصادم کا راستہ دکھا دیا ہے۔

عزیر بلوچ کو ایک ایسے وقت میں سامنے لایا گیا ہے جب سیاسی اور عسکری تعلقات ایک مرتبہ پھر ابترحالت میں ہے۔ پہلے مرحلے پر حکومت کی سب سے بڑی قوت منتشر کردی گئی ہے۔ یعنی سیاسی اقتدارکے لئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کا اتفاق۔

گویا عزیر بلوچ کی گرفتاری اپنے اصل مقصد اور سمت سے کوسوں دور محض ایک سیاسی استعمال کے گورکھ دھندے میں تبدیل ہو گئی ہے۔ یہی تو مسئلہ ہے!پاکستان میں طاقت کے سیاسی اور عسکری مراکز ہر مسئلے کی تفہیم اور اُس کا استعمال ایک دوسرے کے خلاف قوت کی اسی نفسیات میں کرتے ہیں۔ اور یوں ہر مسئلہ اپنے اصل سلوک اور انجام سے محروم رہتا ہے۔ عزیر بلوچ کے ساتھ بھی یہی ہونے والا ہے۔

عزیر بلوچ لیاری امن کمیٹی یا لیاری گینگ وار کے جس گروہ کا سرغنہ تھا، وہ کوئی معمولی نوعیت کے جرائم یا دہشت گردی کے معاملات نہ تھے۔ اس کی نوعیت اور سائنس لرزادینے والی تھی۔ اس پورے عمل کی پیپلز پارٹی اور سرکاری اداروں کی طرف سے باقاعدہ ایک’’ ڈیسک‘‘ کے طور پر نگرانی کی جاتی تھی۔ لیاری ڈیسک کو ابتدا میں پیپلز پارٹی کی طرف سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا دیکھتے تھے، پھر یہ ذمہ داری اویس ٹپی (زرداری کے منہ بولے بھائی) نے اُٹھائی۔ اور اس ڈیسک کے آخری نگران قادر پٹیل تھے۔ لیاری گینگ وار کے بہیمت ، وحشت ، دہشت اور چنگیزیت کے جس چہرے سے اہلِ کراچی شناسا ہے اُس کے خال وخط کسی اور نے نہیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اُٹھائے تھے۔ مگر اس کے تمام اعترافات کے باوجود اُنہیں کوئی اس لئے نہیں چھیڑ سکتا ، کیونکہ وہ آج کے حالات میں سازگار ہیں۔ بعد ازاں جب اویس ٹپی کو لیاری ڈیسک دی گئی اور مرزا سے زرداری کے اختلافات بہت بڑھ گیے تو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو یہ تبدیلی نہ بھائی۔ اُس نے مرزا کے ساتھ اپنے روابط مستقل برقرار رکھے۔ اور اویس ٹپی نے اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے کراچی پولیس کی طاقت کااستعمال کیا اور لیاری گینگ وار میں کچھ متوازی گروہوں کی سرپرستی شروع کی۔ اویس ٹپی اس پورے کھیل کو سمجھنے میں ناکام رہا تھا۔ تب تک عزیر بلوچ ایک بہت بڑی طاقت بن چکا تھا۔ اور ایسی طاقتیں نظام کے اندر موجود مستقل قوتوں کی سرپرستی کے بغیرپھل پھول نہیں سکتی۔ کسی نے کبھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ آخر لیاری گینگ وار کا سرغنہ امریکا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی قونصلیٹ کی دیواروں پر جھنڈے کیسے لگا آتا ہے؟ عزیر بلوچ سے ملنے والے تب چونک جاتے تھے ، جب وہ لیاری کی گلیوں میں اُس کے ہاتھ میں وائر لیس سیٹ دیکھتے تھے۔یہی نہیں نیٹو کے جن ٹینکرز کے غائب ہونے کے بہت چرچے ہیں، اُس میں بھی اسی عزیر بلوچ کا کردار تھا مگر اُس کے شریک جرائم اور بھی تھے، جن کا ذکر تک نہیں کیا جاسکتا۔ چنانچہ عزیر بلوچ نے اپنی اسی ’’طاقت‘‘ کے بل بوتے پر اویس ٹپی کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اویس ٹپی کے بڑے پروٹوکول کی ایک بڑی وجہ یہ دھمکی بھی تھی۔اویس ٹپی کے کہنے پر جب چوہدری اسلم نے عزیر بلوچ کے خلاف آپریشن شروع کیا تو سات روز میں بیالیس جانیں لینے کے باوجود عزیر بلوچ کو چند قدم کے فاصلے پر سے گرفتار یا قتل نہیں کیاجاسکا تھا۔ کیا کوئی تصور بھی کرسکتا ہے کہ چوہدری اسلم نے اس آپریشن میں گینگ وار کے ایک دوسرے گروہ ارشد پپو کے مجرموں کو پویس کی وردی پہنا کر اس میں استعمال کیاتھا۔ اس طرح جرائم کے گروہ کبھی ختم ہو سکتے ہیں؟

عزیر بلوچ کے سنگین جرائم کبھی اہلِ کراچی بھول نہیں سکیں گے۔ جب اس سفاک نے کراچی کے بے گناہ نوجوانوں کو ویگنوں سے اغوا کرکے اُن کی عزت نفس کو اس طرح مجروح کیا تھا کہ مقامی شیدیوں کے ذریعے اُن کے ساتھ بدسلوکی کرائی جاتی اور اُس کی ویڈیو ز کو عام کیا جاتا۔ ایسے ہی ایک واقعے میں ایک نوجوان کے ساتھی کو اُ س کے سامنے قتل کردیا گیا تھا۔ اور دوسرے نوجوان کو لاش کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ چنگیز خان تو لاشوں پر قہقے اچھالتا تھا، مگر یہ کیسی وحشت کا مظاہرہ تھا،جس میں اس نوع کی زیادتی کے بعد اُ س کی ویڈیو بنا کر اُسے مشتہر بھی کیا جاتا۔ جب اس سوال پر خاکسار نے ایک دوست کے ذریعے عزیر بلوچ کی ذہنیت جاننا چاہی تو اُس نے یہ سن کر ہنستے ہوئے کہا کہ میں اردو بولنے والوں پر اپنی ایسی دہشت بٹھاؤں گا کہ وہ میرا صرف نام سن کر پیسے دیں گے۔ پھر ایسا ہی ہوا۔ کراچی میں کسی بھی دوسرے شخص نے اس طرح بھتہ وصول نہیں کیا جس طرح اُس نے کیا۔ اس نے باقاعدہ بھتے کو ایک صنعت کا درجہ دے دیااور علاقوں کو ’’فرنچائز‘‘ کی شکل میں تقسیم کیا۔ اس طرح وہ روزانہ صرف بھتے کی مد میں ایک کروڑ روپے وصولتا تھا۔ عزیر بلوچ بہیمت اور چنگیزیت کا چہرہ ہے۔ مگر اِسے کراچی میں مختلف سیاسی اور غیر سیاسی قوتوں کی طرف سے مدد دی گئی۔ کچھ لوگوں کے لئے تو یہی بہت تھا کہ یہ ایم کیوایم کو نقصان پہنچارہا تھا۔ چنانچہ سندھی قوم پرست جماعتوں سے لے کر مقتدر قوتوں کے بعض شعبوں تک سب ہی اس کی مدد کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی بھی اسی لئے اسے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی تھی، کیونکہ لیاری کی تمام صوبائی اور قومی نشستوں میں جیت کی واحد ضمانت عزیر بلوچ بن چکاتھا۔ بس یہی وہ ذہنیت ہے جس میں ہم اپنے مخالف کے خلاف ہر ایسی قوت کو گوارا کر لیتے ہیں جو اُس سے بھی زیادہ بھیانک چہرہ رکھتی ہو۔ یہی ماجرا عزیر بلوچ کی گرفتاری کے سیاسی استعمال میں بھی نظر آرہا ہے۔ غور سے دیکھئے! عزیر بلوچ کے حوالے سے سامنے آنے والے تمام انکشافات کی سمت پیپلز پارٹی کوشکار کرنے کی ہے۔ کہیں پر بھی جرائم کے خاتمے یا دہشت گردی سے نجات کی جستجو نظر نہیں آتی۔ اسی لئے تو وعدہ معاف گواہ کی بات ابھی سے سامنے آگئی ہے۔ عزیر بلوچ ایسے لوگ بھی اگر وعدہ معاف گواہ بنادیئے جائیں اور اُن کے لئے قانون وانصاف کا استعمال سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ہونے لگے تو پھر اس ملک میں کبھی بھی جرم اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو سکے گا۔ سمت اور مقصد ہی وہ ذرائع ہیں جو ہماری کوششوں اور حوصلوں کے متعلق رائے بناتے ہیں۔ اور یہ رائے اچھی نہیں۔ کیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کا کچھ علم ہے؟


متعلقہ خبریں


رنگ بازیاں وجود - پیر 09 جنوری 2023

   علامہ اقبال نے راز کھولا تھا تھا جو ، ناخوب، بتدریج وہی خوب ہُوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر زیادہ وقت نہیں گزرا، آئی ایم ایف سے معاہدے خفیہ رکھے جاتے تھے، عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ ایک سیاسی یا قومی عیب لگتا تھا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ملک کی فروخت سے تعبیر ک...

رنگ بازیاں

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا وجود - جمعرات 03 نومبر 2022

یہ لیجیے! پندرہ برس پہلے کی تاریخ سامنے ہے، آج 3 نومبر ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ اب بھی ایک سرشار کردینے والی تقویم کی تاریخ ہے، جو چیف جسٹس کے''حرفِ انکار'' سے پھوٹی۔ مگر دانا اور اہلِ خبر اسے اژدھوں کی طرح نگلتی، حشرات الارض کی طرح رینگتی اور پیاز کی طرح تہ بہ تہ رہتی ہماری سیاسی...

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

لیاقت علی خان اور امریکا وجود - پیر 17 اکتوبر 2022

حقارت میں گندھے امریکی صدر کے بیان کو پرے رکھتے ہیں۔ اب اکہتر (71)برس بیتتے ہیں، لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو شہید کیے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے موجودہ رویے کو ٹٹولنا ہو تو تاریخ کے بے شمار واقعات رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی جن میں سے ایک ہے۔ یہاں کچھ نہیں ...

لیاقت علی خان اور امریکا

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی! وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

سیاست سفاکانہ سچائیوں کے درمیان وقت کی باگ ہاتھ میں رکھنے کا ہنر ہے۔ صرف ریاضت نہیں، اس کے لیے غیر معمولی ذہانت بھی درکار ہوتی ہے۔ رُدالیوں کی طرح رونے دھونے سے کیا ہوتا ہے؟ میاں صاحب اب اچانک رونما ہوئے ہیں۔ مگر ایک سوال ہے۔ کیا وہ سیاست کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپ...

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی!

وقت بہت بے رحم ہے!! وجود - جمعرات 22 ستمبر 2022

پرویز مشرف کا پرنسپل سیکریٹری اب کس کو یاد ہے؟ طارق عزیز!!تین وز قبل دنیائے فانی سے کوچ کیا تو اخبار کی کسی سرخی میں بھی نہ ملا۔ خلافت عثمانیہ کے نوویں سلطان سلیم انتقال کر گئے، نوروز خبر چھپائی گئی، سلطنت کے راز ایسے ہی ہوتے ہیں، قابل اعتماد پیری پاشا نے سلطان کے کمرے سے کاغذ س...

وقت بہت بے رحم ہے!!

مبینہ ملاقات وجود - پیر 19 ستمبر 2022

مقتدر حلقوں میں جاری سیاست دائم ابہام اور افواہوں میں ملفوف رہتی ہے۔ یہ کھیل کی بُنت کا فطری بہاؤ ہے۔ پاکستان میں سیاست کے اندر کوئی مستقل نوعیت کی شے نہیں۔ سیاسی جماعتیں، اقتدار کا بندوبست، ادارہ جاتی نظم، فیصلوں کی نہاد ، مقدمات اور انصاف میں ایسی کوئی شے نہیں، جس کی کوئی مستقل...

مبینہ ملاقات

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ وجود - جمعه 16 ستمبر 2022

پاکستانی حکومت نے 12 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں کرلیا۔ یہ ملکہ برطانیا الزبتھ دوم کی موت پر یومِ سوگ منانے کا سرکاری اظہار تھا۔ ہم بھی کیا لوگ ہیں؟ ہمارے لیے یہ یوم سوگ نہیں، بلکہ استعمار کو سمجھنے کا ایک موقع تھا۔ یہ اپنی آزادی کے معنی سے مربوط رہنے کا ایک شاندار وقت تھا۔ یہ ایک ...

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ

رفیق اور فریق کون کہاں؟ وجود - منگل 23 اگست 2022

پاکستانی سیاست جس کشمکش سے گزر رہی ہے، وہ فلسفیانہ مطالعے اور مشاہدے کے لیے ایک تسلی بخش مقدمہ(کیس) ہے ۔ اگرچہ اس کے سماجی اثرات نہایت تباہ کن ہیں۔ مگر سماج اپنے ارتقاء کے بعض مراحل میں زندگی و موت کی اسی نوع کی کشمکش سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ پاکستانی سیاست جتنی تقسیم آج ہے، پہلے کب...

رفیق اور فریق کون کہاں؟

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں وجود - پیر 14 فروری 2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی فہرستِ کارکردگی ابھی ایک طرف رکھیں! تھیٹر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سماجی روز مرہ اور زندگی کی سچائی آشکار کرنے کو سجایا جاتا ہے۔ مگر سیاسی تھیٹر جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کرنے کے لیے رچایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوانگ بھرنے کے اب ماہر...

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں

خطابت روح کا آئینہ ہے !
(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)
وجود - پیر 30 ستمبر 2019

کپتان حیرتوں کی حیرت ہے!!! وہ ایک بار پھر سرخروہوا۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ ایک منفرد تجربہ ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کسی بھی سربراہ حکومت نے ایسا جاندار ، شاندار اور شاہکار خطاب کیا ہے۔ قبل ازمسیح کے پوبلیوس سائرس اچانک ذہن کے افق پر اُبھرتے ہیں، ایک آزاد شا...

خطابت روح کا آئینہ ہے ! <br>(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)

خاتمہ وجود - جمعرات 29 ستمبر 2016

کیا بھارت سوویت یونین کی طرح بکھر جائے گا؟ خوشونت سنگھ ایسے دانشور بھارت کو زیادہ سمجھتے تھے۔ اُن کا جواب تھا : ہاں، بھارت باقی نہیں رہے گا۔ اُنہوں نے ایک کتاب ’’دی اینڈ آف انڈیا‘‘ تحریر کی، جس کے چمکتے الفاظ دامنِ توجہ کھینچتے ہیں۔ ’’بھارت ٹوٹا تو اس کا قصوروار پاکستان یا کو...

خاتمہ

جوتے کا سائز وجود - منگل 13 ستمبر 2016

[caption id="attachment_40669" align="aligncenter" width="640"] رابرٹ والپول[/caption] وزیراعظم نوازشریف کی صورت میں پاکستان کو ایک ایسا انمول تحفہ ملا ہے، جس کی مثال ماضی میں تو کیا ملے گی، مستقبل میں بھی ملنا دشوار ہوگی۔ اُنہوں نے اپنے اِرد گِرد ایک ایسی دنیا تخلیق کر ل...

جوتے کا سائز

مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر