... loading ...
امریکا کے شہر شکاگو کی پولیس نے قتل اور فائرنگ کے واقعات میں ڈرامائی اضافے کا مشاہدہ کیا ہے جس کے مطابق جنوری گزشتہ 16 سالوں میں سب سے خونی مہینہ ثابت ہوا۔ گزشتہ روز جاری کیے گئے اعداد و شمار میں شکاگو پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ قتل کے 51 واقعات پیش آئے جو گزشتہ سال جنوری میں 29 تھے۔ اس کے علاوہ فائرنگ کے واقعات اور اس کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد بھی لگ بھگ دوگنی ہوگئی ہے؛ جنوری 2015ء میں 119 کے مقابلے میں اس سال 242 واقعات اور ان کے نتیجے میں شکار بننے والے 292 افراد، جن میں سے 51 جان سے گئے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سال یہ تعداد 136 تھی۔
شکاگو امریکا میں اسلحے کے ذریعے تشدد میں سب سے آگے، کم از کم 2012ء سے اب تک تو یہی صورت حال ہے، جب قتل کے واقعات 500 کا ہندسہ عبور کرگئے تھے، جو کی بھی امریکی شہر سے کہیں زیادہ ہیں۔ مختلف اقدامات اور کئی ملین ڈالرز کے اخراجات کے باوجود اب تک پولیس ان معاملات پر قابو نہیں پا سکی۔
اس کے علاوہ شکاگو میں جرائم کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو پولیس کی ڈھیلی پڑتی گرفت کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے۔
بھارت، جاپان اور متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے بدھ کوفائیو جی نیٹ ورک چلانے کے منصوبے کے بعد امریکی شہروں کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز نے کچھ ہوائی اڈوں پر ففتھ جنریشن نیٹ ورکس کے آپریشن کی وجہ سے بروز بدھ سے تا اطلاع ثانی امریکی شہروں کے...