... loading ...
صدر براک اوباما بالآخر اپنی صدارت کے آخری سال کسی امریکی مسجد کا دورہ کریں گے۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا کیونکہ اس سے پہلے کسی امریکی صدر نے اپنے ملک میں کسی مسجد میں قدم نہیں رکھا اور براک اوباما یہ قدم اٹھانے والے پہلے صدر ہوں گے۔
براک اوباما بدھ کو اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور کا دورہ کریں گے اور مقامی مسلمان برادری کے رہنماؤں سے ملیں گے۔
ایک ایسے موقع پر جب امریکا میں مسلمان برادری خوف زدہ ہے، انہیں نچلی اور سیاسی دونوں سطحوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صدر اوباما کا یہ دورہ حریف ری پبلکن پارٹی کے بیانیے کو رد کرنے کی کوشش کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما بالٹی مور مسجد کے دورے سے ملک کے لیے امریکی مسلمانوں کی کاوشوں کو سراہیں گے اور ملک میں مذہبی آزادی کی اہمیت اجاگر کریں گے۔
واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے تک کی بات کر چکے ہیں اور ایسے ہی دیگر مطالبات بھی اٹھائے گئے ہیں جن پر صدر اوباما بھرپور ردعمل دکھا چکے ہیں۔ اپنے آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں براک اوباما نے کہا تھا کہ ہم ہر ایسی سیاست کو مسترد کرتے ہیں جو نسل یا مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں تفریق کرے۔ دنیا ہمارا احترام ہمارے اسلحہ خانے کی وجہ سے نہیں کرتی، بلکہ وہ ہمارے تنوع، کشادہ دلی اور ہر عقیدے کے احترام کی وجہ سے ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
واضح رہے کہ صدر براک اوباما کو اپنے پورے صدارتی دور میں اس الزام کا سامنا رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں جبکہ حقیقت یہ نہیں ہے۔ سازشی نظریات پھیلا کر انہیں مسلمان ثابت کرکے دراصل ان کے مخالفین ووٹ بٹورنے کی کوشش کرتے رہے لیکن دونوں بار ناکام ہوئے۔ اب اوباما تو تیسری بار صدر نہیں بن سکتے لیکن جاتے جاتے وہ مسجد کا دورہ کرکے ایک تاریخ ضرور رقم کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آئی کے چھاپے میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے جوہری راز پر مبنی انتہائی خفیہ دستاویز بھی ملی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دستاویز میں ایک غیر ملکی طاقت کی جوہری صلاحیت اور دفاع کا ذکر ہے، دستاویز اتنی حساس ہے کہ صرف صدر یا ک...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن ریاست کا دشمن ہیں۔ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ اختیا...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت واشنگٹن کا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل فروخت ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کو 375 ملین ڈالرز میں فروخت کیا گیا ہے اس حوالے سے ٹرمپ آرگنائزیشن نے بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل 375 ملین ڈالرز میں جس سرمایہ ک...
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرتوہین عدالت کا جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں عدالتی فیصلے پرعملدرآمد تک روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کا مرتکب قراردے دیا۔ جج آرتھر اینگورن نے فیصلے میں کہا...
2024کے امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار پر انتہا پسندوں کے ٹولے کا بے قابو ہوکر کیپٹل ہِل پر دھاوا بولنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جریدے نے لکھا کہ انتہا پسند گروپس کے ارکان بڑھ رہے ہیں۔ لوگ یہ باتیں کھلے عام کررہے ہیں کہ بائیڈن کو مزید برداشت ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک وفاقی جج کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ وہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کے لیے مجبور کریں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے رواں برس جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اس وقت معطل کیا جس وہ امریکی صدر تھے۔ٹوئ...
امریکی صدارت کاحلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈٹرمپ یوں ہرملک کے بارے سخت زبان استعمال کررہے ہیں مگرپاکستان کے بارے میں وہ ایسالب وہ لہجہ اختیارکیے ہوئے ہیں جوبھارتی سیاستدان کرتے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ان پالیسیوں کے باعث پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے ۔حالانکہ امریکی ...
تحریر :۔ ایوان کورون امریکہ کے صدارتی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے، انتخابی بخار بھی بڑھتاجارہاہے، انتخابات میں ہلیری کلنٹن اور ڈونالڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، اگرچہ امریکی عوام کے موڈ کی موجودہ کیفیت کو دیکھ کر یہی اندازہ ہوتاہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ہزیمت کاسامنا کرنا پڑے گا...
امریکی صدر براک اوباما کی بیٹی مالیا اوباما کی گزشتہ ہفتے شکاگو میں چرس پیتے ہوئے بنائی گئی وڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ صدر اوباما کی سب سے بڑی بیٹی، جو اگلے سال ہارورڈ یونیورسٹی جائیں گی، اپنے آبائی شہر شکاگو میں ہونے والے ایک موسیقی میلے لولاپالوزا میں ...
ڈونلڈ ٹرمپ اور عراق میں مارے گئے امریکی مسلمان کے خاندان کے درمیان چپقلش مزید کئی قدم آگے بڑھ گئی ہے جس میں خضر خان اور ان کی اہلیہ غزالہ خان نے ری پبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہے جبکہ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جوابی وار کیے ہیں۔ امریکی فوج کے کپتان ہمایوں ...
امریکی ایف بی آئی کو شبہ ہے کہ روس کے سرکاری حمایت یافتہ ہیکرز نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے نیٹ ورکس میں دال ہو کر ای میلز چرائی ہیں جو جمعے کو وکی لیکس پر پیش کی گئیں۔ یہ وہ آپریشن تھا جس کے بارے میں متعدد امریکی حکام اب سمجھتے ہیں کہ صدارتی انتخابات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں جھکان...
مغرب میں اسلام اور مسلمان مخالفت کی لہر ہر گزرتے دن کے ساتھ توانا ہوتی چلی جا رہی ہے۔ برطانیہ میں 'بریگزٹ' کےبعد مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے تو فرانس اور دیگر ممالک میں حالات پہلے ہی سے خراب ہیں۔ امریکا میں جہاں رواں سال صدارتی انتخابات ہیں، حالات ہرگز مختلف نہیں ...