... loading ...
پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی ناکام ہو گیا ہے۔ کرکٹ حکام کے ناقابل فہم اور یکطرفہ فیصلوں نے کرکٹ ٹیم سے ہم آہنگی تو پہلے ہی چھین رکھی ہے، مگر اب واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ٹیم کسی بھی بہتر امتزاج یا کمبینیشن کے قابل نہیں رہی۔ اور یہ ہدف کے تعاقب یا ہدف کی تشکیل دونوں میں بُری طرح ناکام رہتی ہے۔ ٹیم کا امتحان جیت کے لیے جس بھی میدان میں پیش آتا ہے تو اُس کی ناکامی عیاں ہو کر سامنے آجاتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تین روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 70 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کھیل کے تمام نقائص اُبھر کر سامنے آگیے ہیں۔
ویلنگٹن کے بیسل ریزرو کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ مگر ہدف کے تعاقب میں عام طور پر ناکام رہنے والی پاکستانی ٹیم 281 رنز کے ہدف کاتعاقب ایک بار نہیں کر سکی۔ اور پوری ٹیم کے تمام بت ایک ایک کر کے ڈھیر ہوتے گیے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 210 رنز بنا کر میدان سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کو پہلا نقصان 33 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان اظہر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 19 رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ یہ کم نہ تھا کہ ابھی مجوعی اسکور میں صرف چار رنز کا ہی اضافہ ہو سکا تھا کہ احمد شہزاد کپتان کا تماشائی کے طور پر ساتھ نبھانے کے لئے گرانٹ ایلیٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔اس طرح اُن کی مسلسل ناکامی کا سفر جاری رہا۔ اور وہ صرف تیرہ رنز ہی بنا سکے۔کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ بلے بازی کی صلاحیت میں مسلسل ناکام رہنے کے باوجود ایسی کیا قابلیت رکھتے ہیں کہ اُن پر کھیل کی ہر قسم کا کپتان اور انتظامیہ بھروسا کرلیتی ہے۔
پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے اوپنرز کی مسلسل ناکامی کے بعد اپنا تمام ہی انحصار مڈل آرڈر بلے بازی پر کرتا ہے۔ اس دفعہ بھی یہی ہوا۔ دونوں اوپنرز کی ناکامی کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور 81 رنز کی شراکت قائم کی ، مگر پھر محمد حفیظ 42 رنز بنا کر کین ولیمسن کا شکار بن گیے۔حسب توقع صہیب مقصود ایک بار پھر ناکام ہوئے ۔ بابر اعظم نے ہانپتی کانپتی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 62 رنز جوڑے، مگر پھر اُن کی سانس بھی 168کے مجوعی اسکور پر کورے اینڈرسن کی گیند پر اکھڑ گئی۔ اس پوری صورتِ حال میں پاکستانی شائقین کو ہمیشہ کی طرح آخری امیدیں گیندبازوں سے جوڑنی پڑی ۔ مگر انور علی، وہاب ریاض اور نجم سیٹھی کے محبوب بالر محمد عامر یکے بعد دیگرے “تو چل میں آیا” کی مثال بنے رہے۔
اگر نیوزی لینڈ کے کھیل پر نظر دوڑائی جائے تو وہ کوئی ایسا کھیل پیش نہیں کرسکے تھے کہ اُ نہیں یہ میچ ہرا یا نہ جاسکتا ہو۔ویلنگٹن کے بیسن ریزرو گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ اور نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے تھے۔ میزبان ٹیم کو آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 25 کے مجموعی اسکور پر اس کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ مارٹن گپٹل 11 رنز بنا کر محمد عرفان کا نشانہ بنے جبکہ ٹام لیتھم کو ساڑھے پانچ سال بعد ایک روزہ میچ میں واپس لوٹنے والے محمد عامر نے 11 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیجاتھا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز کی ناکامی کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکولز نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی ذمہ داری سنبھالی، لیکن 70 کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن کو بھی میدان چھوڑنا پڑا جب وہ 10 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر اپنی وکٹیں اڑا بیٹھے۔ انور علی نے گرانٹ ایلیٹ کو بھی نہ بخشا۔اور کسی رنز کے بغیر اُنہیں واپسی کی راہ دکھا دی تھی۔پھر کورے اینڈرسن 10 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے نشانہ بنے، جبکہ 5 رنز بنانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین لوک رونکی کو بھی محمد عامر نے آؤٹ کیا اور یوں 100 سے بھی کم اسکور پر نیوزی لینڈ کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔اس موقع پر پاکستان کی میچ پر مضبوط گرفت تھی۔ مگر پھر گیند باز جیسے گیندبازی ہی بھول گیے ۔ ایسی صورتحال میں بھی ہنری نکولز اور مچل سینٹنر نے بغیر کسی دباؤ کے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 178 رنز تک پہنچا دیا، جس کے بعد مچل سینٹنر 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد محمد عرفان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اُن کے بعد میٹ ہنری کریز پر آئے اور ہنری نکولز کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، تاہم پھر ہنری نکولز 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انور علی کی گیند پر میدان سے باہر ہوگیے۔ مگر میٹ ہنری اور مچل مک کلینگن نے اس کا ذراسا بھی اثر نہیں لیا۔اور جارحانہ بلے بازی جاری رکھی۔ کیوی بلے بازوں نے آخری چھ اوورز میں 70 رنز بناکر ٹیم کے اسکور کو 280 رنز تک پہنچایا۔حیرت انگیز طور پر نیوزی لینڈ کے لوئر آرڈر کے بلے بازوں نے ٹیم کو سنبھالا دیتے ہوئے آخری چند اوورز میں 117 رنز کا اضافہ کرکے دیا۔ جس کے باعث نیوزی لینڈ ایک قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب ہو سکی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور انور علی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان بلے بازی اور گیند بازی کے دونوں ہی میدانوں میں ناکام ثابت ہوا۔ گیند بازی میں ابتدائی طور پر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرانے کے باوجود ٹیم کے سب سے بڑے گیند باز آخری اوورز کے کھیل میں رنز کو نہ روک سکے اور وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دیئے۔ یہاں تک کہ ان آخری اوورز میں وہ یارک بال تک کرانا بھول گئے تھے۔ اسی طرح بلے باز اوپننگ میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہے۔ مڈل آرڈر ٹیم کا بوجھ اُٹھانے کی اعصابی صلاحیت کا مظاہرہ نہ کرسکے اور اپنے انفرادی کھیل کا مظاہرہ کے کے میدان سے باہر بیٹھ گیے۔ جبکہ پاکستان کا لوئر آرڈر بھی کسمپرسی کا شکار اور کسی بیوہ کی فریاد کرتا نظرآیا۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...