... loading ...
بھارت ایک روز بعد 26جنوری کو یوم جمہوریہ کے طور پر منا نے جارہا ہے تاہم کشمیری عوام ہر سال کی طرح اس روز کو کو یوم سیا ہ کے طور پر منا نے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔بزرگ رہنماقائد حریت سید علی گیلانی نے 26جنوری کو کشمیریوں کے لئے یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے اس دن مکمل ہڑتال اور سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ حریت چیئرمین نے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری بھارت یا اس کے عوام کے دشمن ہیں اور نہ وہ بھارت کی حدود میں اس کے یومِ جمہوریہ منانے کے مخالف ہیں، البتہ جہاں تک کشمیر کا تعلق ہے تو اس کو بھارت نے چونکہ فوجی طاقت کے ذریعے زبردستی اپنے ساتھ جوڑ رکھا ہے، لہٰذا اس کے لئے جموں کشمیر کی سرزمین پر اس قسم کی کوئی تقریب منانے کا کوئی اخلاقی اور آئینی جواز نہیں ہے۔بھارت نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر جموں کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے، البتہ ابھی تک اس ملک نے اپنے وعدوں کا ایفا نہیں کیا ہے۔ سیدگیلانی نے کہا کہ یہ وہ واحد وجہ ہے، جس کی بنیاد پر ہم جموں کشمیر میں 26جنوری کی تقریبات کے انعقاد کے مخالف ہیں۔
متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے ’ 26جنوری کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے نام پر ہندوتوا نظریہ کی حامل شدت پسند ہندو تنظیمیں بھارت پر حکومت کررہی ہیں اوردنیا کے سا منے اب بھارت کے جمہوری چہرے سے پوری طرح نقاب اتر گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ1947ء سے اب تک بھارتی فورسز نے5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو اس جرم میں موت کے گھاٹ اتاردیا کہ وہ آزادی کا مطا لبہ کرتے ہیں،سرکاری دہشت گردی کا یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ آج بھی جاری ہے۔نہتے لوگ قتل کئے جارہے ہیں ۔نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ،مسلمہ کشمیری قیادت کو جیلوں اور گھروں میں نظر بند کرکے رکھا گیا ہے۔قلم اور زبان دونوں پر عملاََ پابندی ہے۔پوری ریاست کو ایک فوجی گیریژن میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ ریاست میں یوم جمہوریہ منانا دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف اور عالم انسانیت کے ساتھ مزاق سے کم نہیں۔
جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کے سربراہ محمدیاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے عرصہ دراز سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو حق آزادی مانگنے کی پاداش میں جس جبر و اذیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، وہ اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ اپنے تمام تر دعووں کے باوجود اس ملک کے حکمرانوں کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’جس ملک نے ہماری آزادی کو طاقت کے زور پر دبا رکھا ہے اْس کا یوم جمہوریہ ہمارے لئے ہر صورت میں یوم سیاہ ہی ٹھہراتا ہے‘۔یاسین ملک نے کہا کہ 26جنوری وہ دن ہے جس کو بھارت جمہوریت کے دن کے طور پر مناتا ہے، جمہوریت کا مطلب و منشاء یہ ہوا کرتا ہے کہ لوگوں کی خواہشات کا احترام کیا جائے اور انہیں اْن کی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی آزادی دی جائے۔ لیکن جب جب کشمیریوں نے اپنے اس حق کی بازیابی کیلئے آوازبلند کی تو اْن پر عذاب و عتاب ،بندوق کے دہانے اور جیل کے دروازے کھول دئے گئے‘۔یاسین ملک نے کہاکہ’ ہمارے لاکھوں لوگ قتل کئے گئے جبکہ ہزاروں کو زیر حراست لاپتہ کیا گیا۔ خود اسی جنوری میں کشمیر کے کئی مقامات پر بندوقوں کے دہانے کھول کر قتل عام کے واقعات عمل میں لائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے سلسلے میں بھارت کا یہ جمہوریت کش رویہ آج بھی جاری ہے۔ لہٰذا جو ملک کشمیریوں کے جمہوری حق کو بزور طاقت دبانے میں منہمک ہے ‘ کشمیری اس ملک کے یوم جمہوریہ کو بطور یوم احتجاج ہی مناسکتے ہیں۔
جموں و کشمیرفریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو جموں وکشمیر کی حدود میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی آئینی حق حاصل نہیں کیونکہ جموں کشمیر کبھی بھی بھارت کا آئینی حصہ رہا ہے اور نہ ہی ریاست میں اس کے فوجیوں کی جانب سے نہتے عوام کے تئیں اس کے روا رکھے گئے ظالمانہ رویہ کی بنیاد پر اسے یہ دن منانے کا کوئی جواز ہے۔ شبیرشاہ نے یہ بات واضح کی کہ ہمیں بھارت کے لوگوں سے کوئی ْپر خاش نہیں اور نہ ہمیں بھارت کی سالمیت سے خوامخواہ کا بیر ہے لیکن ریاست میں بھارت کی ایک غاصبانہ حیثیت کو دیکھتے ہوئے ہمیں بنا کسی جھجک یہ کہنے کا حق حاصل ہے کہ یہ دن ریاستی عوام کے لئے ایک سیاہ ترین دن ہے۔انہوں اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارت اپنا یوم جمہوریہ منائے جانے کے لئے تیاریاں کررہا ہے اور جمہوری اقدار کے بول بالا کے لئے بلند بانگ دعوے بھی کررہا ہے اور دوسری طرف اس کے برعکس ریاست میں بالخصوص یوم جمہوریہ کی تیاریوں کے دوران ریاستی عوام کا قافیہ حیات تنگ کیا جارہا ہے،جگہ جگہ ناکے لگاکر لوگوں کی آمد و رفت پر قدغن عائد کی جارہی ہیں اور خانہ تلاشیوں اور جامہ تلاشیوں کے دوران مرد و خواتین کی تذلیل کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ 29جنوری کی تقریب کو کا میاب بنانے کیلئے بھارتی فورسز نے جنوری کے آغاز سے ہی مقبوضہ کشمیر میں تلاشیوں ،محاصروں اور گرفتاریوں کا سلسلسہ تیز کیا ہے ۔اکثر قائدین یا تو جیلوں میں یا گھروں میں نظر بند رکھے گئے ہیں اور وادی عملاََ ایک جیل خانے میں تبدیل ہوئی ہے۔
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...