... loading ...
جب دنیا آپ کے سامنے بکھر رہی ہو، تمام عمر جس موت کو جھٹلایا وہ سب سے بڑی حقیقت بن کر سامنے کھڑی ہو، تو انسان کے منہ سے جو الفاظ نکلتے ہیں وہ اس کی پوری زندگی کا لب لباب ہو سکتے ہیں۔ ایک زندگی جسے ہمیشہ ‘طویل’ سمجھا گیا، جب مختصر ہو کر ایک ساعت میں سمٹ آئے تو ماضی پر ایک اچٹتی ہوئی نگاہ کے ساتھ کوئی کلمہ بھی ادا ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موت کو سامنے دیکھ کر ‘عظیم ترین شخصیات’ کے منہ سے بھی جو الفاظ نکلے، وہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ آئیے ان میں سے چند پر نظر ڈالتے ہیں۔
“باہر کا منظر کتنا خوبصورت ہے”
ہوش میں آنے کے بعد معروف موجد تھامس ایڈیسن نے آنکھیں کھولیں اور قریب کھڑی اہلیہ سے یہ الفاظ کہے۔
“میں نے سب کو بہت مایوس کیا کیونکہ میرا کام اُس معیار تک نہیں پہنچ سکا جہاں اسے ہونا چاہیے تھا”
سولہویں صدی کے مشہور اطالوی موجد، مصور، مجسمہ ساز، ماہر تعمیرات، سائنس دان، دان، موسیقار اور ریاضی دان۔ یورپی نشاۃ ثانیہ کے عہد کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہونے کے باوجود لیونارڈو کے یہ آخری الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ عظیم شخصیات کبھی مطمئن نہیں ہوتیں، بلکہ بہتر سے بہترین کی جستجو انہیں ہمیشہ گرمائے رکھتی ہے۔
“موت کا ذائقہ مجھے محسوس ہو رہا ہے۔ ایسی چیز، جو اس زمین کی نہیں لگتی”
اٹھارہویں صدی کے معروف موسیقار، جن کا تعلق آسٹریا سے تھا۔ مغربی موسیقی پر ان کے اثرات آج تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
“دفع ہوجاؤ ادھر سے! آخری الفاظ وہ احمق ادا کرتے ہیں، جو زندگی میں اپنی بات پوری طرح نہ سنا پائے ہوں”
معروف جرمن فلسفی، ماہر اقتصادیات و عمرانیات کارل مارکس نے یہ الفاظ اپنے گھریلو ملازم کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہے تھے اور اس کے ساتھ ہی جان دے دی۔
“ابے میری ڈائیگرام پر سے ہٹ”
قدیم یونان ماہر ریاضیات، طبیعیات دان اور موجد، انہیں زمانہ قدیم کے اہم ترین سائنس دانوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے. وہ ایک جنگ کے دوران مارے گئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ فوج کا ایک سپاہی ان کے پاس آیا تھا اور کہا کہ آپ کو بادشاہ نے طلب کیا ہے۔ اس وقت ارشمیدس ریاضی کے ایک مسئلے میں غرق تھے اور انہوں نے حل ہونے تک جانے سے انکار کردیا۔ غصے میں آ کر سپاہی نے انہیں قتل کردیا۔
“فرانس، فوج، سپہ سالار، جوزفین”
فرانس کا عظیم سپہ سالار بحر الکاہل کے ایک دور دراز جزیرے ‘سینٹ ہلینا’ پر اپنی جلاوطنی کے ایام میں مرا۔ اس کے آخری الفاظ اپنے وطن، فوج اور اہلیہ سے محبت کے عکاس ہیں۔
“میں اکتا گیا ہوں”
برطانیہ کے معروف وزیر اعظم، جو دوسری جنگ عظیم کے نازک ترین ایام میں برطانیہ کے اہم ترین عہدے پر فائز تھے۔
“مجھے مرنے سے ڈر نہیں لگتا”
انگلستان کے مشہور عالم طبیعیات و ارضیات، جو نظریہ ارتقا پیش کرنے کی وجہ سے معروف و مشہور ہیں۔ اپریل 1882ء میں اپنے گھر پر جان دی۔
“پیسہ زندگی نہیں خرید سکتا”
جمیکا سے تعلق رکھنے والے مشہور ‘ریگی’ گلوکار و موسیقار۔ اپنی منفرد نغمہ نویسی اور گلوکاری کے انداز کی وجہ سے عالمی شہرت سمیٹی۔ مئی 1981ء میں صرف 36 سال کی عمر میں ایک مہلک مرض کا شکار ہو کر چل بسے۔ ان کے آخری الفاظ زندہ رہنے کی لگن، لیکن بے بسی، کو ظاہر کرتے ہیں۔
“میرے خدا! یہ کیا ہوا؟”
شہزادی برطانیہ لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997ء کو فرانس کے شہر پیرس میں ایک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔ ان کے دوست دودی الفائد، ہنری پال اور ٹریور ریس-جونز تھے، ان میں سے صرف موخر الذکر ہی زندہ بچے، باقی سب حادثے میں مارے گئے۔ ان کے یہ آخری الفاظ ان فرانسیسی فوٹوگرافرز نے سنے جو ان کی ایک جھلک حاصل کرنے کے لیے گاڑی کے پیچھے تھے۔
“میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں”
عراق کے سابق صدر صدام حسین کو 30 دسمبر 2006ء کو عید الاضحیٰ کے دن پھانسی دی گئی حالانکہ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں گولی ماری جائے کیونکہ وہ اسے زیادہ قابل عزت موت سمجھتے تھے۔ بہرحال، سزائے موت کے چند ہی گھنٹوں بعد موبائل فون کے ذریعے بنائی گئی ایک وڈیو منظر عام پر آئی، جس میں صدام حسین کے پھانسی سے قبل آخری الفاظ سنے گئے۔ وہ کلمہ شہادت ادا کر ہی رہے تھے کہ تختہ گرا دیا گیا اور “محمد الرسول اللہ” پر ان کی آواز گھٹ گئی۔
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...