... loading ...
بڑے شہر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ دولت میں بھی آگے آگے ہیں۔ چھوٹے شہر بھی آپ کو بہتر زندگی دے سکتے ہیں
معاش خبروں کے بڑے پورٹل چائنا اکنامک نیٹ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق صوبہ گوانگ ڈونگ کا شہر ڈونگ گوان چین کے 20 امیر ترین شہروں کی فہرست میں سب سے آگے ہے۔ اس کے بعد سن کیانگ کے شہر کرامے اور جیانگ سو کے شہر سوژو کا نام آتا ہے۔ جبکہ بڑے شہر جیسا کہ بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین ژین تو اس فہرست میں شامل تک نہیں ہو سکے۔
شہر کی کل دولت کو گننے کے بعد یہ فہرست فی کس جی ڈی پی، معیار زندگی اور مقامی افراد کی خوشی کے رحجان کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
آئیے چین کے 10 امیر ترین شہروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں: