... loading ...
امریکا کی ایک معروف ایئر لائن نے اپنے چار مسافروں کو محض اس لیے جہاز سے اتار دیا کیونکہ ان کے حلیے کی وجہ سے عملے کے اراکین کو “مشکل” محسوس ہو رہی تھی۔
ان افراد کا تعلق نیو یارک کے علاقے بروکلن سے تھا، اور حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے تو سرے سے مسلمان ہی نہیں تھا بلکہ بھارت سے تعلق رکھنے والا سکھ تھا۔ دو افراد کی شناخت فہیم العالم اور شان آنند کی حیثیت سے ہوئی جبکہ دو کی مکمل شناخت ظاہر نہیں ہوئی، جنہیں عرب کہا جا رہا ہے۔ یہ افراد ٹورنٹو سے ری پبلک ایئرویز کی ایک پرواز کے ذریعے نیو یارک جا رہے تھے کہ اچانک انہیں عملے کی جانب سے کہا گیا کہ وہ نیچے اتر جائیں۔ یہ ایئرلائن مشہور امریکن ایئرلائنز کے تحت کام کرتی ہے۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا اور محض نسل، رنگ اور شکل و صورت کی وجہ سے پرواز سے اتارا گیا۔ ان میں سے دو افراد کو فرسٹ کلاس کے لیے 70 اضافی ڈالرز ادا کرنے پڑے جبکہ دو کو دوسری پرواز کے لیے ذریعے منزل تک پہنچنے کی خواری اٹھانی پڑی۔
ان مسافروں میں سے ایک نیو یارک میں فیشن ڈیزائنر ہیں، جن کا کہنا ہے کہ جب مجھے بتایا گیا تو میں سمجھا شاید کسی مسئلے کی وجہ سے جہاز خالی کیا جا رہا ہے لیکن جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو میں ہی واحد آدمی تھا جو کھڑا ہوا تھا۔
یہ تمام افراد اب نیو یارک کی 6 ملین ڈالرز کا ایک عدالت میں مقدمہ کر چکے ہیں۔
چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی جاری کی گئی تحقیقی رپورٹ "ایشیائی مخالف نسلی امتیاز اور امریکی نسل پرست سماج کی نسل پرستی" میں تفصیلی اعداد و شمار اور مثالوں کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ ایشیائی امریکی، دیگر نسلی اقلیتوں کے ہمراہ، تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔امریکی...
پلوٹونیم اور یورینیم خطرناک دھاتیں ہیں، اور اس کے انسانی جسم پر تجربات کے بارے میں سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ پلوٹونیم اور یورینیم کے خفیہ انجکشن لگا کر جانچا گیا کہ انسانی جسم پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں تو آپ کے ذہن میں پہلا تصور یہی آئے گا کہ ایسی حرکت...
امریکا میں ایئرلائنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی تین ایئرلائنز کی پروازوں کو محدود کرے۔ اگر اوباما انتظامیہ نے الامارات، اتحاد اور قطر ایئرویز کی پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا تو نتیجے میں امریکا میں فضائی کرائے میں زبردست اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی ...