وجود

... loading ...

وجود

پٹھان کوٹ حملے کے بعد

اتوار 17 جنوری 2016 پٹھان کوٹ حملے کے بعد

kashiris-for-pakistan

زیر نظر تحریر مقبوضہ کشمیر کے دانشور دوست الطاف ندوی کشمیری کی ہے۔ یہ تحریر پاکستان کی کشمیر اور خطے کی دیگر مسلم تحریکوں کے حوالے سے پاکستان کی بدلتی پالیسیوں کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں پائے جانے والے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہو رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کس طرح پاکستان حامی طبقات بتدریج سرکاری پالیسیوں سے مایوس ہو کر اب ایک نیے موقف کی طرف بتدریج گامزن ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے پاکستان حامی افراد اب رفتہ رفتہ پاکستانی حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث مایوس ہوتے جارہے ہیں۔ الطاف ندوی کشمیری کی یہ تحریر اس حوالے سے چشم کشا بھی ہے اور عبرت افزا بھی ۔ وہ کتاب ’’کشمیر ،عیسائی مشنریز کے نشانے پر ‘‘ کے علاوہ تین مزید کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ الطاف ندوی کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مختلف اخبارات وجرائد کے لئے لکھتے ہیں۔ یہ تحریر اُنہوں نے خاص طور پر وجود ڈاٹ کام کے لئے لکھی ہے۔


’’یوں تو پاکستان کے حکمران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کبھی بھی مخلص نظرنہیں آئے ہیں‘‘(جس کسی کو بھی میرے اس جملے پر شک ہو وہ کشمیر کے ایک عظیم سپوت اورعالی دماغ دانشور ’’ قدرت اللہ شہابؒ صاحب کی کتاب شہاب نامہ ‘‘کا باریک بینی سے مطالعہ کرے) ماضی کے برعکس پٹھان کوٹ حملے کے بعدمعاملہ کافی مختلف دکھائی دیتا ہے ۔جب بھی پاکستان نے ’’ملکی مفاد‘‘میں مسئلہ کشمیر پر پسپائی کا ارادہ کر لیا تو اس کے حکمرانوں میں ہمیشہ شرمندگی اور ندامت کا ہلکا سا احساس ہوتا تھامگر آج ماضی کی گبھراہٹ کے برعکس عزمِ صمیم اور حوصلہ نظر آتا ہے ۔پٹھان کوٹ ائر بیس حملے پر تشویش اس خطے میں رہنے والے ہر شخص کو ہو سکتی ہے اس لئے کہ اس طرح کے حملوں سے دو ایٹمی قوتوں کے بیچ جنگ چھڑنے کے امکانات جنم لیتے ہیں مگر پاکستانی میڈیا کے ذریعے بالعموم اور ’’جنگ و جیو نیوز‘‘کے ذریعے بالخصوص یہ تاثر پیداکیا جارہا ہے کہ حملہ آور ’’جیش محمد‘‘کے لوگ تھے۔ جیو ٹی وی چینل نے تمام تر ماضی کے ’’تصورات‘‘کو پامال کرتے ہو ئے یہاں تک فرما دیا کہ متحدہ جہاد کونسل پاکستان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے ۔خواجہ آصف وزیر دفاع پاکستان نے ہاں میں ہاں ملاتے ہو ئے جیو نیوز چینل کے تمام تر تبصروں اور تاثرات پر مہر تصدیق ثبت کردی، گویا یہ غیر سرکاری بیانات نہیں بلکہ حکومتی سطح کے اہم ترین ذمہ دار کا وہ بیان ہے جس سے موجودہ حکومت کی ’’اصل پالیسی‘‘مترشح ہو رہی ہے ۔

پٹھان کوٹ حملہ آج تک کے سبھی حملوں میں سب سے زیادہ مشکوک دکھائی دیتا ہے ۔اس میں پہلی بار انڈیا خود اپنے لوگوں کو تحقیقات کے دائرے میں لایا ہے

پٹھان کوٹ حملہ آج تک کے سبھی حملوں میں سب سے زیادہ مشکوک دکھائی دیتا ہے ۔اس میں پہلی بار انڈیا خود اپنے لوگوں کو تحقیقات کے دائرے میں لایا ہے حالانکہ اس سے قبل ’’مخلص اور باوقاراہلیان ہند‘‘نے ممبئی اور پارلیمنٹ حملوں کے وقت بھی حکومت سے اپنے مشکوک افراد کو تحقیقات کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا تھا تب اگر حکومت نے کان دھرا ہوتا تو شاید ’’اجمل قصاب ،افضل گورو اور یعقوب میمن‘‘پھانسیوں پر چڑھائے جانے سے بچ جاتے ۔معاملہ چونکہ صرف مسلمانوں کا تھا لہذا حکومت نے کسی بھی آواز پر کان دھرنے کے برعکس ملزمان کو ’’بھارتی عوام کے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لئے‘‘پھانسیوں پر چڑھا کر ہی دم لیا ۔خدا جانے اب کی بار معاملات نے تحقیقاتی اداروں کے ذہن کو دوسری جانب کیوں موڑ دیا،یا یہ ’’سکھ ایس پی‘‘کی میڈیا کو ہینڈل کرنے کی ناتجربہ کاری تھی یا اس کے گناہوں کا بوجھ تھا کہ باربار بیانات بدلنے سے میڈیائی تحقیقات کا رُخ اس جانب مڑ گیا ورنہ ’’چھ دہائیوں کی روایت کے عین مطابق‘‘حملہ پاکستان کے سر تھونپ کر تحقیقات کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کیا جانا تھا ۔بھارت کی ستر برس کی طویل تاریخ یہی ہے کہ ہر چھوٹے بڑے جرم کو پاکستان کے سر تھونپ کر اسے بدنام کیا گیا جس کا منفی اثر یہاں یہ مرتب ہوا کہ اندرونی جرائم پیشہ قوتوں اور افراد کو جرائم انجام دینے کا حوصلہ ہر بار پہلے سے بھی زیادہ ملا۔

دلی کی جانب سے ابتداء میں حسبِ روایت بیانات کا رُخ اسلام آباد کی جانب مڑا اور اس ’’مشن‘‘میں یہاں کے میڈیا کا شرانگیز طبقہ پہلے سے بھی زیادہ متحرک نظر آیا ۔دلی کا میڈیا ایسی اندھی اور بہری فوج ہے جو ہمیشہ جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے انتہائی زیرک ثابت ہواہے ۔درجنوں معروف چینلز پر ہر حادثے کے بعد ’’پیٹ پرست اور متعصب صحافیوں ‘‘کی ایک جماعت بٹھا کر مخصوص نتائج تک پہنچانے کے لئے غیض و غضب برپا کردیا جاتا ہے حتیٰ کہ سابق تحقیقاتی افسران کو بھی اپنے خاص تبصروں پر مہر تصدیق ثبت کرانے کے لئے چینلز پر مدعو کیا جاتا ہے ۔اس کے بعد اسٹوڈیوز میں بیٹھے یہ لوگ ایک فاضل جج کی طرح فیصلہ بھی سنا دیتے ہیں کہ یہ کارروائی پاکستان کی فوج یا آئی ایس آئی نے کرائی، اس کے بعد ’’اینکر حضرات‘‘سزا سناتے ہوئے تمام تر تعلقات اور مذاکرات ملتوی کرانے میں کامیابی حاصل کرتے ہیں گویا پر شور میڈیا کے پروپیگنڈے سے بھارت اور پاکستان کی گاڑی پھر وہیں آکر رُک جاتی ہے جہاں سے یہ 16اگست1947ء کو چلی تھی ۔آج کے بھارت پر حکومت’’ کارپوریٹ ورلڈ‘‘ میڈیا کے ذریعے کرتا ہے جس کی شدید خواہش پاکستان کے ساتھ لامحدود اور وسیع تجارت ہے اور فرض کیا گیا ہے کہ اس تجارت کی راہ میں’’مسئلہ کشمیر کے برعکس آزادی پسند کشمیری‘‘ رکاوٹ ہیں۔

پاکستان عرصہ دراز سے مسئلہ کشمیر سے پنڈ چھڑانے کے چکر میں مختلف مواقع کی تلاش میں سرگرداں نظر آتا ہے ۔سابق صدر جنرل مشرف نے اسی چکر میں کشمیریوں پر چار نکاتی فارمولہ تھونپنا چاہا،سابق صدرآصف زرداری نے مسئلہ کشمیر کو اگلی نسلوں کے لئے چھوڑنے کے ’’زریں مشورے‘‘سے کشمیریوں کو نوازا تھا،اور اب نواز شریف صاحب اسی چکر میں جہادی طبقے پر طنابیں کسنا چاہتے ہیں ۔پاکستانی حکمرانوں کی یہ نفسیات بہت ہی شرمناک نظر آتی ہے کہ ہندوستان سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے میں کشمیر رکاوٹ ہے جبکہ تاریخی طور پر یہ ہمالیہ سے بھی بڑا جھوٹ ہے ۔پاکستان نے جب جیسا چاہا ہندوستان کے ساتھ رشتہ استوار کر لیا ۔کاروبار پہلے بھی چل رہا تھا آج بھی چل رہا ہے ،پہلے صرف واہگہ پنجاب سے تجار ت ہو رہی تھی اب اسی ’’مقبوضہ کشمیر‘‘سے ہو رہی ہے جہاں پاکستانی لوگ ویزے پر جانا بھی ’’جرم‘‘تصور کرتے تھے ۔پاکستان کو شکایت کشمیر کے پانی سے تھی اپنی نااہلی سے مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں ہار گیا،آج کل پاکستان اور ہندوستان کی فوجوں کے بیچ جتنی بھی جھڑپیں ہوتی ہیں وہ ’’مقبوضہ کشمیر‘‘کے ساتھ ملنے والی سرحدکے برعکس بین الاقوامی سرحد پر ہو رہی ہے ،ہندوستان کے ساتھ دوستی کے بیچ میں رکاؤٹ پاکستان کی نگاہ میں ’’کشمیری جہادی‘‘تھے پاکستان کی اطلاع کے لئے ان کی تعداد1990ء کے مقابلے میں اب آٹے میں نمک کے برابر رہ چکی ہے اور یہ ’’مسافرانِ راہِ حق‘‘بے بسی اور بے کسی کے عالم میں سرنڈر کے برعکس اپنی جانیں نچھاور کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے ان پرانے طعنوں کا قرض چکا دیا جا جائے جن میں یہ طعنہ بہت مشہور تھا کہ ’’کشمیری برہمن اور بزدل قوم ہے‘‘ گو کہ ہم آج پاکستانی حکمرانوں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ چودہ سو سال کی اسلامی تاریخ میں ’’ عرب مجاہدین ،طالبان ،ملا عبدالسلام ضعیف اور عافیہ صدیقی جیسے مظلومین کو کفار کے ہاتھوں ڈالروں کے عوض بیچنے کا حرام ،مکروہ اور غلیظ دھندا‘‘کس نے کیاہے؟اگر چہ اس چھوت چھات کا واحد سبب یہ ہے کہ کشمیری عسکری اعتبار سے مظلوم ہیں ۔پاکستان کی ولادت سے پہلے بلکہ بہت پہلے ہمارے آباء واجداد نے مغلوں،افغانوں،سکھوں اور ڈوگروں سے جنگیں لڑیں مگر شکست مقدر اس لئے ٹھہری کہ ان کا مقابلہ کسی منتشر پاکستانی طالبان سے نہیں بلکہ اُس دور کی’’ منظم امریکی حکومتوں جیسی قوتوں‘‘ سے تھا جن کی ایک ٹیلی فون کال پرمشرف جیسا کمانڈو جرنیل ڈھیر ہو جاتا ہے گویا مظلومیت کوئی طعنہ نہیں اور قوت بھی کوئی اعزاز نہیں ہے۔ اعزاز وہ سچائی اور حقانیت ہے جس پر تنہا پیغمبر کھڑا ہوا ،اکیلے چیرا گیا ،پر سچائی نہیں بدلی ۔

جیش محمد پر پابندی اور دفاتر پر تالے لگانے کے بعد جہاد کونسل کی باری آ جانے پر بھی کوئی اچنبھا معلوم نہیں ہونا چاہیے اس لئے کہ ابھی چند برس قبل پاکستان نے طالبان کے قبول کردہ حکومت کے لوگوں کو چن چن کر گرفتار کیا ۔

آج کی سچائی یہی ہے کہ بھارت کی وسیع تجارتی منڈی تک کھلی رسائی کے لئے کشمیر کو رکاؤٹ سمجھا جا رہا ہے۔ لہذا بھارت سے ’’ہزار برس تک جنگ لڑنے کے دعویدار ملک کے نئے حکمران‘‘اس مرض کے علاج کے لئے بعض طویل اور مختصرپروگراموں پر عمل پیرا ہیں ۔اسی سلسلے کی کڑی نرم شرائط پر’’مجاہدین کشمیر ‘‘کی وطن واپسی کے آپشن کے ساتھ پاکستانی جہادی طبقے پر سخت پابندیاں لگانا بھی شامل ہے ۔حافظ سعید پر شور شرابے سے مایوس انڈیا نے جب مسعود ازہر کا نام لیا تو کئی وجوہ سے یہ بات راس آنے لگی۔ کشمیر میں آزادی پسند عوام یہ بات بہت اچھی طرح سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان نے عسکریت سے خود کو بڑی حد تک الگ کرنے کے بعداب مسئلہ کشمیر کو ہی دفن کرنے کا باضابطہ آغاز ’’ترقی کے نام پر‘‘گلگت بلتستان کو پاکستان میں ضم کرکے شروع کردیا ہے ۔سا تھ ہی ساتھ حریت کانفرنس کے لیڈران کا گیلانی صاحب کے پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے باوجود غیر مؤثر کرتے ہو ئے ان حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری خیال کیا جا رہا ہے جن کی کشمیر میں کوئی خاص پہچان نہیں ہے یا وہ مشتبہ اور مشکوک کردار کے حامل لوگ ہیں ۔

جیش محمد پر پابندی اور دفاتر پر تالے لگانے کے بعد جہاد کونسل کی باری آ جانے پر بھی کوئی اچنبھامعلوم نہیں ہونا چاہیے اس لئے کہ ابھی چند برس قبل پاکستان نے طالبان کے قبول کردہ حکومت کے لوگوں کو چن چن کر گرفتار کیا اور سفیرافغانستان ملاعبدالسلام ضعیف کے علاوہ درجنوں لیڈروں کوامریکا کے حوالے کردیا ۔افغانستان کے کوہساروں ، میدانوں اور بستیوں پر بمباری کرنے والے جہاز پاکستان کے ائیر بیسوں سے اڑتے تھے !مگر پاکستان کے ٹیلی ویژن چینلز پر چیخنے والے بے غیرت دانشور تب ہر حکومتی دہشت گردی اور جرم کے لئے تاویلات کا وسیع دفتر کھولے ان جرائم پر پردہ ڈال رہے تھے اور حیرت یہ کہ آج یہی ’’بے شرم دانشور ‘‘طالبان سے لڑنے کے بجائے مذاکرات کی بات کرتے ہیں ۔خدشہ اس بات کا ہے کہ اگر پاکستان پر انڈیا اور امریکا نے ملکر دباؤ بڑھا دیا تو سید صلاح الدین احمد کیا یہ لوگ مسعود ازہر اور حافظ سعید کے ساتھ ساتھ حریت کانفرنس کے ’’پاکستانی چیپٹر‘‘ کو بھی بھارت حوالگی تک دائرہ وسیع کر سکتے ہیں اور ویسے بھی اے ،این ،آئی نے اس کے تمام ترلوازمات مکمل کر لئے ہیں ۔ہم کسی برائی اور شرکی امید نہیں کریں گے مگر ماضی کی وسیع اور المناک تاریخ کے تناظر میں بہت ناممکن اب ممکن نظر آنے لگتا ہے جس کی ایک خوفناک جھلک ہم آپ کو جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے بزرگ لیڈروں کی پھانسیوں پر مجرمانہ خاموشی کی صورت میں بھی دیکھ سکتے ہیں ۔


متعلقہ خبریں


او آئی سی اجلاس آج شروع ہوگا، 150 سے زائد قراردادیں پیش ہونے کا امکان وجود - منگل 22 مارچ 2022

پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج(منگل کو) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہو گا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر، مسلم امہ کو درپیش معاشی، سیاسی اور ثقافتی چیلنجز کیساتھ اسلامو فوبیا کے حوالے سے بھی غورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں 150سے زائد قراردادیں منظور ہ...

او آئی سی اجلاس آج شروع ہوگا، 150 سے زائد قراردادیں پیش ہونے کا امکان

دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ سے دہشت گردی بڑھی، عمران خان کا سی این این کو انٹرویو وجود - پیر 14 فروری 2022

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی نہ کبھی تو افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا، عالمی براردی کو افغان حکومت کے ساتھ ''کچھ لو اور دو'' کی بنیاد پر کام کرنا چاہیے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان افغانستان اور طالبان حکومت سے متعلق بات ک...

دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ سے دہشت گردی بڑھی، عمران خان کا سی این این کو انٹرویو

قومی سلامتی پالیسی میں بھارت سے امن کی خواہش، مسئلہ کشمیر تعلقات کا مرکزی نکتہ قرار وجود - هفته 15 جنوری 2022

حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سلامتی پالیسی میں دفاع ، داخلہ، خارجہ اور معیشت جیسے شعبو ں پر مستقبل کا تصوردینے کی کوشش کی گئی ہے۔قومی سلامتی پالیسی میں سی پیک سے متعلق منصوبوں میں دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے، نئی پالیسی کے مطابق کشمیر ب...

قومی سلامتی پالیسی میں بھارت سے امن کی خواہش، مسئلہ کشمیر تعلقات کا مرکزی نکتہ قرار

 بھارتی فوج کی دیدہ دلیری فوجی پوسٹ کے بعد مسافر بس،ایمبولینس پر گولہ باری ابو محمد نعیم - جمعرات 24 نومبر 2016

وادیٔ نیلم میں مسافر بس کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایاگیا ، تین شہری موقع پر شہید ، زخمیوں میں شامل سات افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے گزشتہ روز ہندوستانی فوج نے اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی تھی اور ٹوئٹ میں اس کارروائی پر شدید ردعمل دینے کی دھمکی دی تھی بھارتی افواج کی...

 بھارتی فوج کی دیدہ دلیری فوجی پوسٹ کے بعد مسافر بس،ایمبولینس پر گولہ باری

کشمیری حق خود ارادیت کے سوا کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے،سید علی گیلانی کا وجود کو خصوصی انٹرویو وجود - جمعرات 27 اکتوبر 2016

پاکستان بار بار یہی بات دہرارہا ہے لیکن بھارت فوجی قبضے اورتسلط پراَڑاہوا ہے ،نتیجہ آنے تک مقد س اورجائزجدوجہد جاری رکھیں گے بھارتی مظالم کے آگے سینہ سپر87سالہ ناتواں بزرگ لیکن جواں عزائم اورمضبوط اعصاب کے مالک چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس انٹرویوپینل:شیخ امین ۔مقصود من...

کشمیری حق خود ارادیت کے سوا کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے،سید علی گیلانی کا وجود کو خصوصی انٹرویو

برہمن باتوں سے ماننے والا نہیں, پاکستان کشمیریوں کی عسکری مدد بھی کرے,سپریم کمانڈر حزب المجاہدین شیخ امین - هفته 22 اکتوبر 2016

ظلم و جبر پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے،پاکستانی قیادت کو سمجھنا چاہیے مذاکرات اور قراردادوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، مجاہدین کو وسائل مہیا کیے جائیں جب دنیا ہماری آواز نہیں سن رہی تو پھر ہمارے پاس آزادی کے لیے مسلح جدوجہد ہی آخری آپشن ہے،سید صلاح الدین کا ایوان صحا...

برہمن باتوں سے ماننے والا نہیں, پاکستان کشمیریوں کی عسکری مدد بھی کرے,سپریم کمانڈر حزب المجاہدین

طبل جنگ بج چکا ہے !!! شیخ امین - جمعرات 06 اکتوبر 2016

برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کا خیال تھا کہ وہ انتہائی مطلوب حریت پسند رہنماکی موت کا جشن منا ئیں گے، مٹھا ئیاں با نٹیں گے اور نئی کشمیری نسل کو یہ پیغام دیں گے کہ بھارت ایک مہان ملک ہے اور اس کے قبضے کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو وہ ختم کرنا جا نتے ہیں۔ لیکن انہیں کشمیر...

طبل جنگ بج چکا ہے !!!

پاک بھارت تنازع، بھارتی سیاستدان منتشراور پاکستانی سیاستدان متحد، خوش کن منظر ایچ اے نقوی - بدھ 05 اکتوبر 2016

اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے گزشتہ روز وزیراعظم کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی اور بھارت کے جنگی جنون سے نمٹنے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی بھرپور مدد کرنے کے حوالے سے کوششوں کیلیے وزیر اعظم کابھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔اپوزیشن کے رہنماؤں نے اس ناز...

پاک بھارت تنازع، بھارتی سیاستدان منتشراور پاکستانی سیاستدان متحد، خوش کن منظر

کشمیر میں جاری آپریشن توڑ پھوڑ الطاف ندوی کشمیری - بدھ 05 اکتوبر 2016

یوں توآج کل پورا برصغیر آپریشنوں اور اسٹرائیکوں کے شور سے پریشان ہے مگر کشمیر براہ راست ان کی زد میں ہے۔ یہاں حکومت نے آپریشن ’’کام ڈاؤن‘‘کا آغاز کرتے ہو ئے پورے کشمیر کو بالعموم اور جنوبی کشمیر کو بالخصوص سیکورٹی ایجنسیوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے۔ انھیں مکمل طور پر کھلی چھوٹ ہے۔...

کشمیر میں جاری آپریشن توڑ پھوڑ

پاکستان کی مضبوط سفارتی مہم اور قومی یکجہتی، مودی پسپائی پر مجبور انوار حسین حقی - منگل 04 اکتوبر 2016

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ان دنوں زبردست سفارتی اور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہو اہے ۔ گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی نے سفارتی حلقوں کو بہت زیادہ سرگرم کیا ہواہے ۔ پاکستان کے دفاعی اور سفارتی حلقوں کی شبانہ روز کاوشوں نے بھارت کو سفارتی اور دفاعی لح...

پاکستان کی مضبوط سفارتی مہم اور قومی یکجہتی، مودی پسپائی پر مجبور

کشمیر کی صورتحال، ہڑتال مضر یا مفید (قسط اول) الطاف ندوی کشمیری - هفته 01 اکتوبر 2016

زندہ قوموں کی زندگی کارازصرف ’’خود احتسابی‘‘میں مضمر ہے۔ جو قومیں احتساب اور تنقید سے خوفزدہ ہو کر اسے ’’عمل منحوس‘‘خیال کرتی ہیں وہ کسی اعلیٰ اور ارفع مقصد کو حاصل کرنے میں بھی ناکام رہتی ہیں۔ احتساب ہی ایک ایسا عمل ہے جس سے کسی فرد، جماعت اور تحریک کی کامیابی اور ناکامی کا صحیح...

کشمیر کی صورتحال، ہڑتال مضر یا مفید (قسط اول)

کشمیر کی گونج اقوام متحدہ میں الطاف ندوی کشمیری - بدھ 28 ستمبر 2016

وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب کو جو پذیرائی کشمیر میں حاصل ہوئی ہے ماضی میں شاید ہی کسی پاکستانی حاکم یا لیڈر کی تقریر کو ایسی اہمیت حاصل ہوئی ہو۔ کشمیر کے لیڈر، دانشور، صحافی، تجزیہ نگار، علماء، طلباء اور عوام کو اس تقریر کا...

کشمیر کی گونج اقوام متحدہ میں

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر